پہلےتو بہت شکریہ اپنا علم ہمارے ساتھ شئیر کرنے کےلئے
-،-،-،-،
تحریر گزار بھی پی ٹی سی ایل کا کنکشن ڈی ایس ایل ڈیوائس کے ساتھ استعمال کر رہا ہے
اکیلا یوزر ہوں
ہاں اس ڈیوائس پر دو پی سی لگے ہوئے ہیں
ایک میرا اور دوسرا کنکشن دوسرے کمرے میں ہے

کوئی ایرر موصول بھی نہیں ہو رہا ہے کسی قسم کا

میں نے ایک الگ سے ایکسٹرا راؤٹر بھی لگایا ہوا ہے
جب
وائی فائی کی رینج دور تک درکار ہوتی ہے تو اُسے استعمال کرتا ہوں

تو کوئی ایرر موصول نہ ہونے کی صورت میں کس طرح پتہ چلے گا کہ کوئی میرے کنکشن کو استعمال کر رہا ہے کہ نہیں

اور کیا اس طرح سے آئی ڈی تبدیل کرنے سے کنکشن پر کوئی اثر پڑے گا کہ نہیں
یہ نہ ہوکہ پی ٹی سی ایل کے ڈیٹا بیس میں کچھ پروبلم آجائے
اور
ایسا ہونے کا امکان بھی ہے
آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟

اس کے علاوہ آپ جب بھی نیٹ سے کنیکٹ ہوتے ہیں تو آپ کا
آئی پی ایڈرس
تبدیل ہو چکا ہوتا ہے

بعض لوگ وی پی این کے زریعے بھی کچھ کاروائی کرتے ہیں
عام لوگوں کو تو ان کا آئی پی ایڈرس تبدیل نظر آتا ہے
مگر
اصل لوگوں کو اُس یورز کا اصل آئی پی اور دیکھایا جانے والا آئی پی ایڈرس دونوں نظر آتےہیں
اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے