السلام علیکم
ماہ رمضان

جوں ہی چاند نظر آئے گا
کیسا منظر پھر ہوجائے گا
ہر طرف رونقیں رونقیں
کتنا سب کو مزا آئے گا
جب نمازِ عشاء ہم پڑھیں گے
پھر تراویح کا وقت آئے گا
کلام رب کا پھر ہم سب سنیں گے
کیسا سب کو سرور آئے گا
سحری کرنی ہے ہم کو ضروری
اجر اس کا بھی مل جائے گا
نہ کریں گے ہم کوئی گناہ بھی
رب خوش ہم سے ہو جائے گا
رب کی خاطرنہ کھانا نہ پینا
اور وقت پھر گزر جائے گا
چند لمحے افطاری سے پہلے
مانگنے کا وقت آجائے گا
بڑے قیمتی ہیں لمحے یہ سارے
اب افطاری کا وقت آئے گا
کیا کیا نعمت سجائیں گے ہم سب
کھانے پینے کا وقت آئے گا
کرنا راضی ہے رب کو ضروری
رونہ وقت ضائع ہو جائے گا