السلام علیکم
ضروری بات یہ ہے کہ ٹی وی پر یکم رمضان سے دنیاؤی اور غیر شرعی پروگراموں کو نشر کرنے کی دھوم ہے، مسلمانوں کے لئے اس بابرکت مہینے کا ایک ایک لمحہ بہت قیمتی ہے نا جانے دوبارہ یہ مہینہ نصیب ہو یا نہ ہو۔
رمضان المبارک کو قیمتی بنائیں، نمازوں کی پابندی تراویح کا اہتمام قضاء نمازوں کی ادائیگی، قرآن پاک کی تلاوت ،ترجمہ اور تفسیر ، اللہ کا ذکر، صدقے خیرات اور زکوٰۃ کی فکر سحر و افطار کا اہتمام اور آخری عشرے کی طاق راتوں میں عبادت کا خصوصی اہتمام ، گناہوں سے توبہ اور اللہ کو راضی کرنے کی فکر- اپنے آپ کو دینی کاموں میں مصروف رکھیں تاکہ گناہ سے بچیں اور وقت ضائع نہ ہو۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس قیمتی وقت کی قدر کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین۔
Bookmarks