آئی ٹی ڈی کے دوستو آج پھر آپ کی لیے ایک سوال لے کر حاضر ہوا ہوں۔
پیارے دوستو یوں تو یہ چھوٹے چھوٹے سوال ہیں۔
لیکن میں سمجھتا ہوں کہ پھر بھی بہت سے ایسے لوگ ہوں گے جن کو ان کے جواب کا پتا نہیں ہو گا۔
تو اگر اسی طرح کھیل کھیل میں کسی ممبر کے علم میں اضافہ ہو جائے تو اس سے بہتر کوئی بات نہیں۔
تو میرا آج کا سوال یہ ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قرآن مجید میں وہ کون سے دو سپارے ہیں۔ جن میں نہ تو کسی سورۃ کی ابتداء ہے اور نہ ہی احتتام؟
ڈیئر ممبرز۔ آپ کو معلوم ہے کہ قرآن پاک میں کل تیس سپارے ہیں۔ اور ہر سپارے میں کسی نہ کسی
سورۃ کی ابتداء یا احتتام ضرور ہوتا ہے۔ لیکن قرآن میں دو سپارے ایسے بھی ہیں جن میں کسی بھی سورۃ
کی ابتداء یا احتتام نہیں ہے۔ آپ نے ان سورۃ کے نام بتانے ہیں۔
Bookmarks