Results 1 to 2 of 2

Thread: انڈے کی سفیدی یا پورا انڈ ہ’ کس میں زیادہ غذا

  1. #1
    Hassan Ramzan's Avatar
    Hassan Ramzan is offline Senior Member+
    Last Online
    25th March 2021 @ 08:16 AM
    Join Date
    01 Jun 2017
    Location
    HaSiLPuR PunJaB
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    387
    Threads
    43
    Credits
    2,983
    Thanked
    11

    Default

    Shukrya nice Information
    ‎میں ہوں پاکستان‎

  2. #2
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,912
    Threads
    482
    Credits
    148,899
    Thanked
    970

    Default

    Quote beeducated said: View Post
    السلام علیکم
    انڈوں میں بھرپور غذائیت موجود ہوتی ہے۔ اگر آپ انڈے کی سفیدی کھاتے ہیں تو اس سے آپ کو الگ قسم کی غذائیت حاصل ہوتی ہیں جبکہ پورا انڈہ کھانے سے آپ کو الگ غذائیت ملتی ہے۔

    آج ہم آپ کو اس حوالے سے آگاہ کریں گے کہ انڈے کی سفیدی کھانا زیادہ فائدے مند ہے یا پھر پورا انڈہ کھانا آپ کی صحت کو فائدہ پہنچتا ہے۔

    انڈے 90 فیصد پانی اور 10 فیصد پروٹین سے مل کر بنتا ہے۔ لہذا جب آپ صرف انڈے کی سفیدی کھاتے ہیں اور زردی الگ کردیتے ہیں تو اس سے انڈے کی غذائیت میں کافی فرق پڑتا ہے۔

    درج ذیل چارٹ میں انڈوں کی سفیدی اور پورے انڈے کی غذائیت کے بارے میں بتایا جارہا ہے ۔

    انڈے کی سفیدی میں پورے انڈے کی بانسبت کم پروٹین ، فیٹ، کولیسٹرول، وٹامنز ،منرلز اور کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔

    ٭ انڈے کی سفیدی میں کیلوریز تو کم ہوتی ہیں لیکن پروٹین زیادہ ہوتا ہے۔ وہ افراد جو وزن کم کررہے ہیں ان کے لئے انڈے کی سفیدی کھانا ایک اچھا آپشن ثابت ہوسکتا ہے۔ کیونکہ اس میں 4 گرام پروٹین ہوتا ہے اور صرف 17 فیصد کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔

    ٭ انڈوں کی سفیدی میں کولیسٹرول کم تعدار میں موجود ہوتا ہے اور یہ چیز ان لوگوں کے لئے بہت مفید ہے جو کولیسٹرول کے مریض ہیں یا چکنائی والی چیزوں سے پرہیز کرتے ہیں اور وزن کم کرنے والوں کےلئے بھی فائدہ مند ہے۔

    ٭ جن لوگوں کو انڈے سے الرجی ہے وہ صرف انڈے کی سفیدی کھاسکتے ہیں۔

    ٭ انڈے کی سفید میں یقیناً کیلوریز اور فیٹ کم ہوتے ہیں لیکن جو غذائیت پورا انڈہ کھاکر ملتی ہے صرف انڈے کی سفیدی سے نہیں مل سکتی۔

    وہ افراد جو کولیسٹرول کے مریض نہیں ہیں اور وزن بھی کم نہیں کرنا چاہتے ان کے لئے پورا انڈہ کھانا فائدےمند ہوسکتا ہے۔لیکن وہ افراد جو وزن کم کرنا چاہتے ہیں اور چکنائی والی چیزوں سے پرہیز کرتے ہیں تو ان کے لئے انڈے کی سفیدی کھانا بہترین آپشن ہے۔

    نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
    بہت عمدہ

Similar Threads

  1. Replies: 11
    Last Post: 30th June 2023, 09:22 PM
  2. Replies: 0
    Last Post: 17th October 2012, 02:51 PM
  3. Replies: 7
    Last Post: 17th December 2009, 11:49 PM

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •