جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ عید کے دن قریب ہیں
اور میرے وطن کے غریب لوگوں کے درد میں یہ عید اضافہ کرے گی اگر بغیر خوشی کے گزرے گی
میرے تمام پیارے بھائیوں اس عید پر اپنے اردگرد موجود غریبوں کے بچوں کا خیال رکھئیے گا
خدارا خیال رکھیں کسی غریب کا بچہ کیا سوچے گا جب آپکا بچہ آپکا بھائی خوشیاں منائے گا

غُربت کے سائے میں پڑا اِک ننھا سا بچہ
جُھوٹی ہنسی سے عید پر احسان کرگیا۔


آپ کی طرف سے کی گئی تھوڑی سی مدد کسی غریب کی عید کی خوشیاں بڑھا دے گی
انشاءاللہ میں خود کسی کی مدد کرونگا اگر ہر ممبر ایک ایک غریب کی مدد بھی کرے تو سوچیں
کتنے غریب اس بار خوشیاں منائیں گے۔امید ہے آپ کسی غریب کی خوشیاں لوٹائیں گے

یوں نہ جھانکوں غریب کے دل میں
یہاں حسرتیں بے لباس رہتی ہیں