خدا کی راہ میں کیا کیا دکھ اٹھائے ہیں صحابہ نے
محبت میں نبی کی سر کٹائے ہیں صحابہ نے
شان صحابہ اللہ ہو اللہ
پیارےصحابہ اللہ ہواللہ
گلے میں طوق سینے پر ہے پتھر خون بہتا ہے
مگر توحید کے نعرے لگائے ہیں صحابہ نے
محبت میں نبی کی سر کٹائے ہیں صحابہ نے
شان صحابہ اللہ ہو اللہ
پیارےصحابہ اللہ ہواللہ
با آسانی پھلا پھولا نہیں اسلام کا گلشن
لہو شاہ رگ کا دے کر گل کھلائے ہیں صحابہ نے
محبت میں نبی کی سر کٹائے ہیں صحابہ نے
شان صحابہ اللہ ہو اللہ
پیارےصحابہ اللہ ہواللہ
اٹھائی چوٹ نیزوں کی سہے ہیں زخم تیروں کے
یہ تمغے اپنے سینوں پر سجائے ہیں صحابہ نے
محبت میں نبی کی سر کٹائے ہیں صحابہ نے
شان صحابہ اللہ ہو اللہ
پیارےصحابہ اللہ ہواللہ
وہ بد باطل جسے انکار ہو وہ سامنے آئے
خدا کی راہ میں اپنے گھر لٹائے ہیں صحابہ نے
محبت میں نبی کی سر کٹائے ہیں صحابہ نے
شان صحابہ اللہ ہو اللہ
پیارےصحابہ اللہ ہواللہ
نظم کو لکھ کر یہاں شئیر کرنے کی سعادت اللہ پاک نے احقر کو دی ۔۔ اللہ پاک ہم سب کو حب صحابہؓ نصیب کریں ۔۔ تنقید صحابہؓ اور تنقیص صحابہؓ سے محفوظ رکھیں ۔۔ الحمداللہ ہمیں تمام صحابہؓ سے پیار و محبت ہے ۔۔ اور ہمارے نزدیک وہ تمام کے تمام نیک طینت اور پاک تھے ۔۔ ہمارے لیے حب ابوبکرؓ ، حب عمرؓ ، حب عثمانؓ ، حب علیؓ ، حب حسنؓ ، حب حسینؓ ، حب معاویہؓ اور دیگر تمام صحابہؓ و صحابیاتؓ کا ادب لازمی ہے اور ان شاءاللہ ہم کرتے رہیں گے ۔۔ اور صحابہؓ کی توہین ہمارے لیے بالکل ناقابل قبول ہے ۔۔ اللہ پاک کی کروڑوں رحمتیں ہوں صحابہ کرام ؓ پر
حافظ فصیح الدین محمد ناصر
مشن بیداری امت مسلمہ ۔ اینٹی دجال مشن
Bookmarks