مجھے پتہ نہیں اگر میں یہ تھریڈ غلط سیکشن میں پوسٹ کر رہا ہوں تو پلیز اس کو موو کر دیں ٹھیک سیکشن میں۔ میں ایک اینڈرائیڈ ڈویلپمنٹ سیکھنے والا سٹوڈنٹ ہوں اور مجھے اینڈرائیڈ سے سرور پر ٹیکسٹ ڈیٹا بھیجنے اور سرور سائیڈ پر پی ایچ پی فائل کے تھرو وصول کرنے کا کوڈ آتا ہے لیکن امیج بھیجنے کے لیے جتنے بھی سیمپل کوڈ ملے ہیں وہ بہت لمبے اور کمپلیکس ہیں۔ میں کوئی سادہ اور آسان سا طریقہ چاہتا ہوں۔ اس کو کمپلیکس کرنا ہوا تو وہ میں خود کر لوں گا۔ کافی لائبریریز بھی یوز کی ہیں میں لیکن ہر لائبریری میں کوئی نا کوئی پرابلم ہوئی ہے مجھے۔ مہربانی کر کے اس فورم پر کوئی اینڈرائیڈ ڈویلپر میری اگر ہیلپ کر دے تو نوازش ہوگی۔