Results 1 to 9 of 9

Thread: قرآن شریف میں* زمین کے خشک حصے ڈوبنےکی پیش گ&a

  1. #1
    abdul6616's Avatar
    abdul6616 is offline Advance Member
    Last Online
    13th November 2023 @ 03:59 PM
    Join Date
    13 May 2014
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    1,394
    Threads
    291
    Credits
    6,040
    Thanked
    103

    Default قرآن شریف میں* زمین کے خشک حصے ڈوبنےکی پیش گ&a

    قرآن شریف دنیا کا سب سے بڑا وہ ظاہر معجزہ ہے اور وہ الہامی کتاب ہے جس میں قیامت تک پیش آنے والے ہر واقعہ کی پیش گوئی کردی گئی ہے، کچھ باتیں کھلی اور کچھ ڈھکی چھپی ہیں تاکہ سمجھنے والے اسے سمجھ سکیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ خود فرماتا ہے کہ عقل والوں کے لیے اس میں کھلی نشانیاں موجود ہیں۔آج دنیا زمین کے مسلسل

    بڑھنے والے درجہ حرارت سے پریشان ہے، جسے گلوبل وارمنگ کا نام دیا گیا ہے، سائنس دان بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ زمین کا درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے، اس ضمن میں قرآن شریف میں بہت واضح طور پر کم از کم دو بار اللہ تعالیٰ دنیا بھر کو خبردار کرچکے ہیں۔ سورۃ الانبیا میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:’’بلکہ ہم نے ان کو اور ان کے باپ دادا کو برتاوا دیا یہاں تک کہ زندگی ان پر دراز ہوئی تو کیا نہیں دیکھتے کہ ہم زمین کو اس کے کناروں سے گھٹاتے آرہے ہیں تو کیا یہ غالب ہوں گے؟( سورۃ انبیاء، آیت 44)‘‘ سورہ الرعد میں بھی اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:’’کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم زمین کو اس کے کناروں سے گھٹاتے چلے آتے ہیں اور خدا (جیسا چاہتا ہے) حکم کرتا ہے کوئی اس کے حکم کا رد کرنے والا نہیں اور وہ جلد حساب لینے والا ہے(سورۃ الرعد، آیت 41)‘‘.ان دونوں سورۃ کی آیات کا ترجمہ دیکھیں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اور ہم زمین کے کناروں کو گھٹاتے چلے آئے ہیں؟ کیسے؟؟’’زمین پر تین حصے پانی، ایک حصہ خشکی‘‘۔ہماری زمین پر تین حصے پانی اور صرف ایک حصہ یا اس سے کم خشکی ہے، سائنس دانوں کے مطابق زمین پر 71 فیصد پانی اور 29 فیصد خشکی ہے۔اس خشک حصے کا 20 فیصد پہاڑوں پر مشتمل ہے اور 20 فیصد حصہ برف سے ڈھکا ہوا ہے جس میں پورا براعظم انٹار کٹیکا شامل ہے جہاں برف کے عظیم الشان گلیشیر بھی موجود ہیں۔’’زمین کا درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے‘‘۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ زمین کا درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے اس کی وجہ انسان خود ہے جو اپنی ایجادات، درختوں کے کٹاؤ اور دیگر اقسام کی ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کے سبب زمین کے اطراف موجود اوزون کی تہہ ختم کررہا ہے جس کے باعث دھوپ کی شعاعیں چھن کر آنے کے بجائے براہ راست زمین پر پڑ رہی ہیں اور درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔’’برف کے پہاڑ پگھلنے لگے‘‘درجہ حرارت بڑھنے کے سبب زمین پر موجود برف کے عظیم الشان پہاڑ متاثر ہیں اور حالیہ رپورٹس کے مطابق ان کے پگھلنے کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے نتیجے میں سمندروں میں پانی کی مقدار مسلسل بڑھ رہی ہے اور سطح آب مسلسل بلند ہورہی ہے۔چند روز قبل ہی عالمی اداروں نے رپورٹ دی ہے کہ زمین کا درجہ حرارت بڑھنے کے سبب قطب جنوبی میں واقع براعظم انٹارکٹیکا میں 6 ہزار مربع کلومیٹر برفانی تودہ شگاف پڑ جانے کے باعث ٹوٹ کر خطے سے علیحدہ ہوگیا۔ ’’دنیا کے کئی بڑے شہر غرق ہونے کی پیش گوئیاں‘‘ سطح سمندر بلند ہونے سے زمین کا خشک حصہ کم ہورہا ہے حتیٰ کہ کچھ اداروں نے برسوں بعد دنیا کے کئی بڑے شہر غرق آب ہونے کی پیش گوئی بھی کررکھی ہے جو کہ سمندر کنارے واقع ہیں۔یہ واقعی حقیت ہے کہ درجہ حرارت اگر اسی طرح بڑھتا رہا تو سمندر میں پانی کی سطح کئی انچ تک بلند ہوجائے گی اور پانی سمندر کنارے بنے شہروں میں داخل ہوجائے گا۔یہ بات سائنس دان اب کہہ رہے ہیں مگر 1400 برس قبل قرآن شریف میں اس بات کی طرف اشارہ کردیا گیا تھا کہ انسان اپنے اعمال اپنی ایجادات اور توانائی کے بے جا اور غیر محفوظ استعمال کی وجہ سے دنیا کا درجہ حرارت بڑھانے کا باعث بنے گا جس کی وجہ سے برف کے پہاڑ پگھل جائیں گے اور خشکی کا رقبہ کم ہوجائے گا۔عین ممکن ہے کہ سطح سمندر دنیا کے کئی شہروں سے بلند ہوجائے اور سمندر کا پانی جب شہروں میں داخل ہوگا تو وہ پورے کے پورے شہر سمندر کا حصہ بن جائیں گے۔ہمیں اس آیت پر بارہا غور کرنا ہوگا کہ اللہ تعالیٰ نے کس قدر کھلے الفاظ میں کہا ہے کہ ہم زمین کے کناروں کو گھٹاتے چلے آئے ہیں۔

  2. #2
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,601
    Threads
    2397
    Credits
    107,695
    Thanked
    1656

    Default

    جزاک اللہ۔
    کافی معلوماتی آرٹیکل ہے۔ اور ایسا ہی ہو رہا ہے۔

  3. #3
    javed k is offline Senior Member+
    Last Online
    20th December 2022 @ 08:18 PM
    Join Date
    03 Dec 2010
    Gender
    Male
    Posts
    311
    Threads
    11
    Credits
    257
    Thanked
    20

    Default

    Main aap ki wazahat ki tasdeeq bhi nahi karta aur na hi radd karta hun.
    iss wazahat ka aap k pass koi hawala hai to pesh karen,
    main iss ki tehqeeq karun ga.

    aap ney hamarey knowledge k liay sharing ki hai iss k liay shukria.

  4. #4
    nisarjutt215's Avatar
    nisarjutt215 is offline Advance Member
    Last Online
    24th March 2020 @ 08:28 PM
    Join Date
    06 Sep 2015
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    737
    Threads
    49
    Credits
    2,914
    Thanked
    17

    Default

    ALLAH ham py karam kary......

  5. #5
    sami668 is offline Senior Member+
    Last Online
    3rd May 2018 @ 09:59 AM
    Join Date
    12 Jul 2017
    Location
    Lahore
    Age
    25
    Gender
    Male
    Posts
    52
    Threads
    1
    Credits
    293
    Thanked: 1

    Default

    بیشک

  6. #6
    Abdul-Ghafar is offline Senior Member+
    Last Online
    6th October 2018 @ 12:00 PM
    Join Date
    16 Mar 2016
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    539
    Threads
    86
    Credits
    2,999
    Thanked
    25

    Default

    Ya Allah Raham Kar Na Humpe

  7. #7
    abdul6616's Avatar
    abdul6616 is offline Advance Member
    Last Online
    13th November 2023 @ 03:59 PM
    Join Date
    13 May 2014
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    1,394
    Threads
    291
    Credits
    6,040
    Thanked
    103

    Default

    Quote javed k said: View Post
    Main aap ki wazahat ki tasdeeq bhi nahi karta aur na hi radd karta hun.
    iss wazahat ka aap k pass koi hawala hai to pesh karen,
    main iss ki tehqeeq karun ga.

    aap ney hamarey knowledge k liay sharing ki hai iss k liay shukria.
    Please check this LINK
    Attached Images Attached Images   

  8. #8
    fasi.fasi's Avatar
    fasi.fasi is offline Senior Member+
    Last Online
    12th October 2018 @ 10:23 PM
    Join Date
    24 Dec 2016
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    525
    Threads
    21
    Credits
    3,109
    Thanked
    33

    Default

    ﺯﺑﺮﺩﺳﺖ
    IT Dunya

  9. #9
    Lovely Men's Avatar
    Lovely Men is offline Advance Member
    Last Online
    20th February 2024 @ 07:25 PM
    Join Date
    27 Sep 2019
    Location
    Islamabd
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    1,153
    Threads
    81
    Credits
    5,773
    Thanked
    46

    Default



    جزاک اللہ خیراً کثیرا
    بہت ہی اہم اور مفید دینی معلومات ہمارے ساتھ شئیر کی ہے
    اللہ اپ کو اس کا بہترین اجراعظیم عطا فرمائیں
    آمین ثمہ آمین


Similar Threads

  1. Replies: 28
    Last Post: 13th February 2023, 11:01 AM
  2. Replies: 3
    Last Post: 17th June 2016, 02:17 PM
  3. Replies: 32
    Last Post: 14th April 2013, 09:54 AM
  4. Replies: 28
    Last Post: 6th February 2012, 07:58 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •