Results 1 to 6 of 6

Thread: *قرآن کریم میں ریاضیاتی معجزات

  1. #1
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,603
    Threads
    2398
    Credits
    107,709
    Thanked
    1656

    Default *قرآن کریم میں ریاضیاتی معجزات

    السلام علیکم

    ڈئیر آئی ٹی ڈی ممبران۔
    آج آپ کے لیے قرآن میں موجود ریاضیاتی معجزات لے کر حاضر ہوا ہوں۔
    یہ بالکل نئی معلومات ہیں جو شائد اس سے پہلے آپ نے نہ پڑھی ہوں۔

    اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں جس چیز کو جس کے برابر کہا ہے اُن الفاظ کو بھی اتنی ہی دفعہ دُہرایاہے اورجس کو جس سے کم کہا ہے اسی نسبت سے ان الفاظ کو بھی قرآ ن مجید میں استعمال کیا گیاہے۔ اس دعوٰی کی بنیاد نہ تو اللہ تعالیٰ کے فرمان یعنی قرآن مجید میں موجودہے اورنہ ہی کسی حدیث یا صحابہ کے اقوال میں پائی جاتی ہے۔ بلکہ حال ہی میں جب کچھ مسلم اسکالرز نے اس جانب توجہ دی اور تحقیق فرمائی تو ان کو حیرت انگیز نتائج کا سامنا کرناپڑا اور ان کے سامنے قرآن مجید کا ایک اورمعجزانہ پہلو نکھر کر سامنے آگیا کہ جس کی مثال دنیا کی کسی دوسری کتاب میں ملنا ناممکن ہے۔
    (1) مثلاً قرآن مجید میں حضرت عیسی کی مثال حضرت آدم سے دی گئی ہے:
    اِنَ مَثَلَ عِیْسٰی عِنْدَ اللّٰہِ کَمَثَلِ اٰدَمَ ط خَلَقَہ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَہ کُنْ فَیَکُوْنُ۔(سورة آل عمران 3-59)
    ''اللہ کے نزدیک عیسیٰ کی مثال آدم کی سی ہے کہ اللہ نے اسے مٹی سے پیداکیا اورحکم دیا کہ ہو جااوروہ ہوگیا''
    معنی کے لحاظ سے یہ بات بالکل واضح ہے مگر اگر آپ قرآن مجید میں عیسیٰ کا لفظ تلاش کریں تو وہ 25مرتبہ دہرایا گیا ہے۔ اوراسی طرح آدم کا نام بھی 25دفعہ ہی قرآن میں موجودہے۔ یعنی معنی کے ساتھ ساتھ دونوں پیغمبروں کے ناموں کو بھی یکساں طور پر درج کیا گیا ہے۔
    (2) اسی طرح سورة الاعراف میں ارشاد باری تعالیٰ ہے :
    ''اور اگر ہم چاہتے تو ان نشانیوں سے اس (کے درجات)کو بلند کردیتے مگر وہ تو پستی کی طرف جھک گیااوراپنی خواہش کے پیچھے لگ گیا۔ایسے شخص کی مثال کتے کی سی ہے کہ اگر تواس پر حملہ کرے تو بھی ہانپتا ہے اور نہ کرے تو بھی ہانپتا ہے، یہ ان لوگوں کی مثال ہے جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلادیا '' (الاعراف 7/176)
    یہ کلمہ ''اَلَّذِیْنَ کَذَّبُوْا بِاٰ یٰتِنَا'' یعنی جو ہماری نشانیوںکو جھٹلاتے ہیں''قرآن مجید میں 5دفعہ آیا ہے جبکہ ''کَلْب''یعنی کتے کانام بھی پورے قرآن میں 5دفعہ ہی دہرایا گیا ہے۔
    (3) قرآن مجید میں''سَبْعَ سَمٰوٰت''یعنی سات آسمانوں کا ذکر 7مرتبہ ہی ہوا ہے۔ نیز آسمانوں کے بنائے جانے کے لیے لفظ ''خَلَقَ''بھی 7مرتبہ ہی دہرایا گیاہے۔
    (4) لفظ ''یَوْم''یعنی دن 365مرتبہ ،جبکہ جمع کے طورپر ''یَوْمَیْن یا اَیَّام''30مرتبہ اورلفظ ''شَھْر''یعنی مہینہ 12دفعہ دہرایا گیاہے۔
    (5) لفظ ''شَجَرَہْ''یعنی درخت اورلفظ ''نَبَّات''یعنی پودے ،دونوں یکساں طورپر 26مرتبہ ہی دہرائے گئے ہیں۔
    (6) لوگوں کو ان کے اعمال کے مطابق ''انعام ''دینے کالفظ 117مرتبہ استعمال ہوا ہے جبکہ معاف کرنے کا لفظ ''مَغْفِرَہ'' 234مرتبہ یعنی دگنی تعداد میں استعمال ہوا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اللہ اپنے بندوں کو معاف کرنا زیادہ پسند کرتاہے۔
    (7) جب لفظ ''قُل''یعنی کہو ،کو گنا گیا تو وہ 332دفعہ شمارہوا۔ جبکہ لفظ ''قَالُوا''یعنی وہ کہتے ہیں یا پوچھتے ہیں؟کو شمار کیا گیا تو وہ بھی 332مرتبہ ہی قرآن میں دہرایا گیاہے۔
    (8) لفظ ''دُنْیا''اور''آخِرَتْ''،دونوں مساوی طورپر 115دفعہ ہی دہرائے گئے ہیں۔
    (9)لفظ ''شَیْطَان''88مرتبہ جبکہ لفظ''مَلَائِکَہ''یعنی فرشتے کو بھی 88دفعہ ہی دہرایا گیا ہے۔
    (10) لفظ ''اِیْمَان''25دفعہ اورلفظ ''کُفْر''بھی اتنی مرتبہ ہی استعمال ہوا ہے۔
    (11)لفظ ''جَنَّتْ''اورلفظ ''جَھَنَّم''یکساں تعداد میں یعنی 77مرتبہ دہرائے گئے ہیں۔
    (12) لفظ ''زَکَوٰة''یعنی پاک کرنا،کو قرآن مجید میں 32دفعہ دہرایاگیا ہے جبکہ لفظ ''بَرَکَاة''یعنی برکت کو بھی 32دفعہ ہی استعمال کیا گیا ہے۔
    (13) لفظ ''اَلْاَبْرَار''یعنی نیک لوگ کو 6دفعہ دہرایا گیا ہے اس کے مقابلہ میں لفظ ''اَلْفُجَّار''یعنی برے لوگ یا گنہگارلوگ،کو صرف 3مرتبہ دہرایا گیاہے۔
    (14) لفظ ''خَمَرْ''یعنی شراب قرآن میں 6مرتبہ استعمال ہوا ہے جبکہ لفظ ''سَکَارٰی''یعنی نشہ یا شراب پینے والا،بھی 6مرتبہ ہی دہرایا گیا ہے۔
    (15) لفظ ''لِسَان''یعنی زبان کو 25دفعہ لکھا گیا ہے اورلفظ ''خِطَاب''یعنی بات یا کلام ،کوبھی 25مرتبہ ہی دہرا یا گیا ہے۔

    اللہ تعالٰی ہرمسلمان کو قرآن کریم پڑھنے اور غور وفکر کرنے کی توفیق عطافرمائے۔آمین

  2. #2
    nisarjutt215's Avatar
    nisarjutt215 is offline Advance Member
    Last Online
    24th March 2020 @ 08:28 PM
    Join Date
    06 Sep 2015
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    737
    Threads
    49
    Credits
    2,914
    Thanked
    17

    Default

    SUBHANALLAH

  3. #3
    faheem bhutt is offline Junior Member
    Last Online
    24th December 2017 @ 01:16 PM
    Join Date
    24 Jan 2015
    Location
    Mailsi
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    8
    Threads
    1
    Credits
    28
    Thanked
    0

    Default

    MashaAllah

  4. #4
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Default

    وعلیکم السلام ۔۔ جزاک اللہ ۔۔ اللہ اکبر

  5. #5
    Abdurrahimkh is offline Member
    Last Online
    16th September 2021 @ 09:30 AM
    Join Date
    14 Jun 2016
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    761
    Threads
    62
    Thanked
    65

    Default

    سبحان اللہ

  6. #6
    Mehtab785's Avatar
    Mehtab785 is offline V.I.P
    Last Online
    18th April 2024 @ 05:45 AM
    Join Date
    05 Sep 2015
    Location
    @itdunya.com
    Gender
    Male
    Posts
    2,993
    Threads
    196
    Credits
    15,603
    Thanked
    371

    Default

    وعلیکم السلام
    سبحان اللہ
    جزاک اللہ خیر
    موت ایک بے خبر ساتھی ہے

Similar Threads

  1. Replies: 11
    Last Post: 20th April 2021, 02:19 AM
  2. Solved نماز کا ذکر قران مجید میں کتنی بار آیا ھے
    By Niaz Bozdar in forum Contest Section
    Replies: 5
    Last Post: 11th July 2014, 08:20 AM
  3. Replies: 62
    Last Post: 25th April 2013, 06:33 AM
  4. Replies: 5
    Last Post: 24th June 2012, 12:51 PM
  5. Replies: 3
    Last Post: 5th June 2009, 07:09 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •