Results 1 to 11 of 11

Thread: ہمارے خونی جشن

  1. #1
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,599
    Threads
    2395
    Credits
    107,670
    Thanked
    1656

    Default ہمارے خونی جشن

    السلام علیکم
    ڈئیر آئی ٹی ڈی ممبران
    ہمارے خونی جشن کے نام سے چھپنے والے ایک آرٹیکل کو آپ سے شئیر کر رہا ہوں۔ یہ آرٹیکل 17 جون 2017 کو بی بی سی کے تجزیہ کار صحافی محمد حنیف نے تحریر کیا تھا۔ مقصد صرف جشن منانے کے طریقوں کا موازنہ کرنا ہے

    ہر سال دو یا تین دن ایسے آتے ہیں جب میں اپنے سائز سے زیادہ بہادر کتے کو کھینچ کر پلنگ کے نیچے کر دیتا ہوں۔ باقی گھر والوں سے کہتا ہوں کھڑکیوں سے دور ہوجائیں
    تیرا
    اگست کی رات کو جب جشن آزادی کا آغاز ہوتا ہے، 29 رمضان جب نورانی چہروں والے بزرگ عید کے چاند کے متلاشی ہوتے ہیں یا کبھی اس دن جب پاکستان کی کرکٹ ٹیم کسی بڑے میچ میں کوئی معجزہ کرتی ہے۔
    مجھے پتہ ہوتا ہے کہ اب میرے ملک میں گھمسان کا رن پڑنے والا ہے۔ ایک گولی چلے گی، پھر ایک برسٹ چلے گا۔ پھر اگلے گھنٹے تک فضا گولیوں کی تڑتڑ سے گونجیں گی، پرندے درختوں سے جوق در جوق اڑیں گے، شور مچائیں گے پھر درختوں میں دبک جائیں گے۔ شہروں میں پلے بڑھے جانور خوف سے تھرتھرائیں گے اور سوچیں گے کہ یا اللہ کس خوفناک دشمن نے ہمارے شہر پر حملہ کر دیا ہے۔
    میں ایسے موقعوں پر پلنگ کے نیچے کپکپاتے کتے کو تسلی دیتا ہوں اور دل ہی دل میں گنتی کرتا ہوں کہ پستول اور کلاشنکوفوں سے منایا جانے والا یہ جشن کتنوں کا خون بہائے گا۔
    پاکستان نے انڈیا کو ہرایا، جشن منانا تو بنتا تھا، ہم نے منایا۔ 60 زخمی کر دیے۔ کراچی کے ایک جشن مناتے بچے کی جان گئی۔ اب اس کے گھر والے پتہ نہیں کس دل سے انڈیا پاکستان کا میچ دیکھیں گے۔
    میرا خیال تھا کہ ہوائی فائرنگ اس وقت کی جاتی ہے جب دشمن کو ڈرانا مقصود ہو۔ ہماری ہوائی فائرنگ سے صرف کوے اور کتے ڈرتے ہیں۔ میرا نہیں خیال کہ کوئی شیر بھی گولیوں کی بوچھاڑ کی آواز سن کر سوچتا ہوگا کہ لوگ کتنے بہادر ہیں۔ لگے رہو میرے شیرو۔
    میرا خیال ہے کہ جشن کے اس عالم میں ہم اپنے آپ کو جنگجو سمجھنے لگتے ہیں۔ امراء کے گھر کے باہر ٹینٹوں میں رہتے گارڈ، وہ بچے جو کسی دوسرے بچے کو اڑانا چاہتے ہیں لیکن نہیں اڑا سکتے، ادھیڑ عمر مرد جن کو اپنی مردانگی کے اظہار کے موقعے کم کم ملتے ہیں، یہ سب لوگ کچھ دیر کے لیے اپنے آپ کو قبائلی سردار، یا پہاڑ پر ڈیوٹی دیتا جانباز سپاہی یا گھریلو حالات سے ستایا ہوا ریمبو سمجھنے لگتے ہیں۔
    ہمارے محلے میں کریانے کا ایک دکاندار ہے۔ وہ اتنا مرنجاں و مریخ ہے کہ ادھار سودا دے کر پیسے مانگتا ہوا شرماتا ہے۔ ایک مرتبہ 29 رمضان کو اس کا زندگی سے بیزار گارڈ بھی ہوائی فائرنگ کرنے لگا۔ میں نے گھبرا کر کہا کہ یار آپ اس کو روکو۔ اس نے کہا چھوڑیں پورا سال فارغ بیٹھا رہتا ہے۔ سال میں دو دفعہ دل پشوری کر لیتا ہے، اس بہانے گن بھی ٹیسٹ ہوجاتی ہے۔
    میرا دل کیا کہ اسے بتاؤں کہ مجھے گولی صرف فلم میں چلتی اچھی لگتی ہے وہ بھی تب جب پستول لڑکی کے ہاتھ میں ہو۔ لیکن پھر میں نے اس کے بیزار گارڈ کی پمپ ایکشن گن دیکھی اور گھر کی طرف بھاگا۔

    اب ہم جشن آزادی، چاند رات یا کرکٹ میچ معجزے کا انتظار نہیں کرتے بلکہ شادی کی مبارک باد بھی گولی چلا کر دیتے ہیں۔ ختنے پر بھی پستول کا منہ آسمان کی طرف کر دیتے ہیں۔ کبھی کبھی سیاسی جلسے جلوسوں میں بھی نعروں کے ساتھ ساتھ بندوق کی لبلبی دبا دیتے ہیں۔
    کبھی کبھی سوچتا ہوں گولیوں کے اس گھمسان میں گھر سے نکلوں اور بندوق بازوں سے ہاتھ جوڑ کر کہوں یارو خوشی منانے کے اور بھی طریقے تھے وہ بھول گئے؟
    موتی چور کے لڈو تو کھائے ہوں گے۔ رس گلوں کا کیا ہوا۔ شوگر کے مریض ہو تو شوگر فری مٹھائی بھی دستیاب ہے۔ دو نفل شکرانے کے پڑھنے کے بارے میں کیا خیال ہے۔ اگر طبیعت اس طرف نہیں آتی تو گلیوں بازاروں میں پھرتے خواجہ سراؤں کو تھوڑے پیسے لگاؤ وہ رقص کریں گے۔ اگر یہ فحاشی لگتی ہے تو یوں کرو کہ گھر سے نکلو تھوڑی دور کوئی ڈھول والا مل جائے گا، اسے ایک سو روپے کا نوٹ دو وہ اتنی زور سے ڈھول بجائے گا کہ اس ملک کے بانیان کی روحیں بھی رقص کریں گی، عید کے چاند کے متلاشی نورانی چہروں کو چاند بھی بڑا نظر آئے گا اور ہو سکتا ہے آپ کے ہاتھوں ہارا ہوا دشمن، مثلاً یوراج سنگھ بھی ہاتھ اٹھا کر بھنگڑا ڈالے اور آپ کی خوشی میں شامل ہو جائے۔ شہر کے کوے اور کتے بھی خوفزدہ نہ ہوں گے اور ہمارے بچے بھی ہمارے خونی جشن کی بھینٹ نہیں چڑھیں گے۔

  2. #2
    aati10 is offline Junior Member
    Last Online
    17th August 2017 @ 11:40 AM
    Join Date
    26 Jul 2017
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    20
    Threads
    4
    Credits
    172
    Thanked: 1

    Default

    nice

  3. #3
    leezuka389's Avatar
    leezuka389 is offline Advance Member
    Last Online
    9th August 2023 @ 04:14 PM
    Join Date
    04 Nov 2015
    Gender
    Male
    Posts
    6,596
    Threads
    39
    Credits
    56,449
    Thanked
    294

    Default

    bhot khob

  4. #4
    Abdurrahimkh is offline Member
    Last Online
    16th September 2021 @ 09:30 AM
    Join Date
    14 Jun 2016
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    761
    Threads
    62
    Thanked
    65

    Default

    nice

  5. #5
    sharedesk is offline Senior Member+
    Last Online
    3rd August 2017 @ 10:54 AM
    Join Date
    23 Jan 2017
    Age
    30
    Gender
    Male
    Posts
    56
    Threads
    1
    Credits
    310
    Thanked
    4

    Default

    very nice bohat acha article hai.

  6. #6
    Huraira.'s Avatar
    Huraira. is offline Advance Member+
    Last Online
    20th September 2022 @ 12:30 AM
    Join Date
    24 Jan 2017
    Location
    Faisalabad
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    2,895
    Threads
    305
    Credits
    25,610
    Thanked
    479

    Default

    ماشاءاللہ بہت اچھا آرٹیکل
    اللہ پاک ہم سب کو اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اس خونی کھیل سے ہمیں بچائے
    اللہ پاک پاکستان کو رہتی دنیا تک سلامت رکھے آمین

  7. #7
    Join Date
    17 Jul 2017
    Age
    22
    Gender
    Male
    Posts
    2,731
    Threads
    256
    Thanked
    801

    Default

    MasaAllah
    Bohot Acha Thread Hai.

  8. #8
    Osama Shaheen's Avatar
    Osama Shaheen is offline Advance Member
    Last Online
    27th March 2023 @ 01:57 PM
    Join Date
    16 Apr 2017
    Location
    Lahore
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    803
    Threads
    10
    Credits
    4,135
    Thanked
    11

    Default

    Quote Shaheen Latif said: View Post
    السلام علیکم
    ڈئیر آئی ٹی ڈی ممبران
    ہمارے خونی جشن کے نام سے چھپنے والے ایک آرٹیکل کو آپ سے شئیر کر رہا ہوں۔ یہ آرٹیکل 17 جون 2017 کو بی بی سی کے تجزیہ کار صحافی محمد حنیف نے تحریر کیا تھا۔ مقصد صرف جشن منانے کے طریقوں کا موازنہ کرنا ہے

    ہر سال دو یا تین دن ایسے آتے ہیں جب میں اپنے سائز سے زیادہ بہادر کتے کو کھینچ کر پلنگ کے نیچے کر دیتا ہوں۔ باقی گھر والوں سے کہتا ہوں کھڑکیوں سے دور ہوجائیں
    تیرا
    اگست کی رات کو جب جشن آزادی کا آغاز ہوتا ہے، 29 رمضان جب نورانی چہروں والے بزرگ عید کے چاند کے متلاشی ہوتے ہیں یا کبھی اس دن جب پاکستان کی کرکٹ ٹیم کسی بڑے میچ میں کوئی معجزہ کرتی ہے۔
    مجھے پتہ ہوتا ہے کہ اب میرے ملک میں گھمسان کا رن پڑنے والا ہے۔ ایک گولی چلے گی، پھر ایک برسٹ چلے گا۔ پھر اگلے گھنٹے تک فضا گولیوں کی تڑتڑ سے گونجیں گی، پرندے درختوں سے جوق در جوق اڑیں گے، شور مچائیں گے پھر درختوں میں دبک جائیں گے۔ شہروں میں پلے بڑھے جانور خوف سے تھرتھرائیں گے اور سوچیں گے کہ یا اللہ کس خوفناک دشمن نے ہمارے شہر پر حملہ کر دیا ہے۔
    میں ایسے موقعوں پر پلنگ کے نیچے کپکپاتے کتے کو تسلی دیتا ہوں اور دل ہی دل میں گنتی کرتا ہوں کہ پستول اور کلاشنکوفوں سے منایا جانے والا یہ جشن کتنوں کا خون بہائے گا۔
    پاکستان نے انڈیا کو ہرایا، جشن منانا تو بنتا تھا، ہم نے منایا۔ 60 زخمی کر دیے۔ کراچی کے ایک جشن مناتے بچے کی جان گئی۔ اب اس کے گھر والے پتہ نہیں کس دل سے انڈیا پاکستان کا میچ دیکھیں گے۔
    میرا خیال تھا کہ ہوائی فائرنگ اس وقت کی جاتی ہے جب دشمن کو ڈرانا مقصود ہو۔ ہماری ہوائی فائرنگ سے صرف کوے اور کتے ڈرتے ہیں۔ میرا نہیں خیال کہ کوئی شیر بھی گولیوں کی بوچھاڑ کی آواز سن کر سوچتا ہوگا کہ لوگ کتنے بہادر ہیں۔ لگے رہو میرے شیرو۔
    میرا خیال ہے کہ جشن کے اس عالم میں ہم اپنے آپ کو جنگجو سمجھنے لگتے ہیں۔ امراء کے گھر کے باہر ٹینٹوں میں رہتے گارڈ، وہ بچے جو کسی دوسرے بچے کو اڑانا چاہتے ہیں لیکن نہیں اڑا سکتے، ادھیڑ عمر مرد جن کو اپنی مردانگی کے اظہار کے موقعے کم کم ملتے ہیں، یہ سب لوگ کچھ دیر کے لیے اپنے آپ کو قبائلی سردار، یا پہاڑ پر ڈیوٹی دیتا جانباز سپاہی یا گھریلو حالات سے ستایا ہوا ریمبو سمجھنے لگتے ہیں۔
    ہمارے محلے میں کریانے کا ایک دکاندار ہے۔ وہ اتنا مرنجاں و مریخ ہے کہ ادھار سودا دے کر پیسے مانگتا ہوا شرماتا ہے۔ ایک مرتبہ 29 رمضان کو اس کا زندگی سے بیزار گارڈ بھی ہوائی فائرنگ کرنے لگا۔ میں نے گھبرا کر کہا کہ یار آپ اس کو روکو۔ اس نے کہا چھوڑیں پورا سال فارغ بیٹھا رہتا ہے۔ سال میں دو دفعہ دل پشوری کر لیتا ہے، اس بہانے گن بھی ٹیسٹ ہوجاتی ہے۔
    میرا دل کیا کہ اسے بتاؤں کہ مجھے گولی صرف فلم میں چلتی اچھی لگتی ہے وہ بھی تب جب پستول لڑکی کے ہاتھ میں ہو۔ لیکن پھر میں نے اس کے بیزار گارڈ کی پمپ ایکشن گن دیکھی اور گھر کی طرف بھاگا۔

    اب ہم جشن آزادی، چاند رات یا کرکٹ میچ معجزے کا انتظار نہیں کرتے بلکہ شادی کی مبارک باد بھی گولی چلا کر دیتے ہیں۔ ختنے پر بھی پستول کا منہ آسمان کی طرف کر دیتے ہیں۔ کبھی کبھی سیاسی جلسے جلوسوں میں بھی نعروں کے ساتھ ساتھ بندوق کی لبلبی دبا دیتے ہیں۔
    کبھی کبھی سوچتا ہوں گولیوں کے اس گھمسان میں گھر سے نکلوں اور بندوق بازوں سے ہاتھ جوڑ کر کہوں یارو خوشی منانے کے اور بھی طریقے تھے وہ بھول گئے؟
    موتی چور کے لڈو تو کھائے ہوں گے۔ رس گلوں کا کیا ہوا۔ شوگر کے مریض ہو تو شوگر فری مٹھائی بھی دستیاب ہے۔ دو نفل شکرانے کے پڑھنے کے بارے میں کیا خیال ہے۔ اگر طبیعت اس طرف نہیں آتی تو گلیوں بازاروں میں پھرتے خواجہ سراؤں کو تھوڑے پیسے لگاؤ وہ رقص کریں گے۔ اگر یہ فحاشی لگتی ہے تو یوں کرو کہ گھر سے نکلو تھوڑی دور کوئی ڈھول والا مل جائے گا، اسے ایک سو روپے کا نوٹ دو وہ اتنی زور سے ڈھول بجائے گا کہ اس ملک کے بانیان کی روحیں بھی رقص کریں گی، عید کے چاند کے متلاشی نورانی چہروں کو چاند بھی بڑا نظر آئے گا اور ہو سکتا ہے آپ کے ہاتھوں ہارا ہوا دشمن، مثلاً یوراج سنگھ بھی ہاتھ اٹھا کر بھنگڑا ڈالے اور آپ کی خوشی میں شامل ہو جائے۔ شہر کے کوے اور کتے بھی خوفزدہ نہ ہوں گے اور ہمارے بچے بھی ہمارے خونی جشن کی بھینٹ نہیں چڑھیں گے۔

    MasaAllah
    Bohot Acha Thread Hai.

  9. #9
    Umairee95 is offline Senior Member+
    Last Online
    19th January 2018 @ 04:02 PM
    Join Date
    17 Aug 2017
    Gender
    Male
    Posts
    59
    Threads
    1
    Credits
    388
    Thanked
    3

    Default

    Kye Kehne

  10. #10

    ہم سب کو چاہیے کہ اس مرتبہ ۱۴ اگست کی خوشی میں کوئی ایسی حرکت نہ ہو جس کا ذِکر اس تھریڈ میں کیا گیا ہے۔

  11. #11
    Haseeb Alamgir's Avatar
    Haseeb Alamgir is offline Super Moderator
    Last Online
    Yesterday @ 08:57 PM
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,273
    Threads
    411
    Credits
    39,647
    Thanked
    1813

    Default

    جی ضرور
    اللہ پاک کا شکر ہے کہ ہم نے کبھی اس طرح کی حرکتیں نہیں کیں اور نا ہی کبھی ان کا حصے بنے
    جشنِ آزادی کے حوالے سے خوبصورت تحریر ہمارے ساتھ شئیر کرنے کا بہت شکریہ

Similar Threads

  1. جشن آزادی!!!!! چلے آؤ مرے ہمدم ؛ کہ ہم خوشیاں من
    By MHanif828 in forum 14 August 2023.....Independence Day
    Replies: 12
    Last Post: 15th August 2016, 04:30 PM
  2. Replies: 8
    Last Post: 6th February 2016, 10:42 AM
  3. Replies: 3
    Last Post: 30th December 2015, 12:33 PM
  4. Replies: 11
    Last Post: 11th October 2014, 04:06 AM
  5. Replies: 2
    Last Post: 17th August 2009, 08:03 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •