Cuddle Death
کڈل ڈیتھ کا مطلب ہے پیار سے گلے لگا کر مارنا۔ یہ لفظ عام طور پر شہد کی مکھیوں کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ آج اپنے دلچسپ معلومات پیج کے دوستوں کو کڈل ڈیتھ کے بارے حیران کردینے والی معلومات دیتے ہیں۔ دوستو! جس طرح ہمارے ہاں ایک ملک کا سربراہ ہوتا ہے جسے کہیں وزیراعظم' کہیں صدر' کہیں کنگ (بادشاہ) کہہ کر پکارا جاتا ہے۔ اور کئی ملکوں میں خاتون سربراہ ہوتو اس کو کوئین بھی کہتے ہیں۔ بالکل اسی طرح شہد کی مکھیوں کےچھتے کی بھی ایک ملکہ ہوتی ہے جسے "کوئین بی" کہتے ہیں۔ لیکن اس کے بوڑھے ہونے پر جو اس کا انجام کیا جاتا ہے وہ حیر ت انگیز ہے۔
Queen Bee
س ملکہ پر سب سے زیادہ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں لیکن جیسے ہی یہ ملکہ بوڑھی ہونا شروع ہوتی ہے یا ان فٹ ہونے کی وجہ سے اپنی ذمہ داریاں نہ نبھا سکے تو اس کی خادم مکھیاں یعنی ورکر مکھیاں اس کے جسم کے اردگرد جھنڈ بنا کر اکٹھی ہو جاتی ہیں۔ اور اسے پیار سے گلے لگاتی ہیں اور اس وقت تک اس کی جان نہیں چھوڑتیں جب تک وہ ملکہ رانی زیادہ حدت یا گرمی کی وجہ سے مر نہ جائے۔موت کے اس عمل کو "کڈل ڈیتھ " کہا جاتا ہے۔

آپ میں سے کچھ دوستوں کو شائد اس بات پریقین نہ آئے۔کڈل ڈیتھ کی وڈیو دیکھنے کے لئے نیچے دئیے گئے یوٹیوب کے لنک پر کلک کرکےاس کی وڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس وڈیو میں ملکہ کے اوپر تحقیق دان نے ایک چھوٹا سا ٹیگ بھی لگا دیا ہے۔ تاکہ ملکہ رانی بقیہ مکھیوں سے ممتاز رہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=T8dJ...ature=youtu.be