[QUOTE=Shaheen Latif;5845374][FONT="Jameel Noori Nastaleeq"]
Name:  ???????.png
Views: 1412
Size:  46.0 KB

ڈئیر آئی ٹی ڈی ممبران آج آپ لوگوں کے لیے ایک نہائت کارآمد ٹپ کے ساتھ حاضر ہوا ہوں۔
امید ہے آپ سب کو یہ ٹپ پسند آئے گی۔ آج کل چونکہ وائی فائی کا دور ہے اور ہر بندہ وائی فائی ہیکروں سے پریشان ہے۔
آج کی اس ٹپ میں آپ کو ایسا طریقہ بتاوں گا جس سے اگر کسی کے پاس آپ کا وائی فائی پاسورڈ بھی ہو گا مگر وہ آپ کے وائی فائی
سے کنیکٹ نہیں ہو سکے گا۔ یہ طریقہ پی ٹی سی ایل کے براڈ بینڈ وائی فائی راوٹر پر کار آمد ہے۔ اور دوسرے کسی بھی وائی فائی راوٹر میں بھی سیٹنگ کی جا سکتی ہے۔
تو سب سے پہلے آپ اس سکرین شاٹ کے مطابق اپنے وائی فائی راوٹر میں لاگ اِن کر لیں۔ ہر یوزر کے پاس اپنا پاسورڈ موجود ہوتا ہے۔تو یوزر نیم میں ایڈمن اور پاسورڈ میں اپنا پاسورڈ لکھ کر لاگ اِن کر لیں۔

Name:  1.jpg
Views: 1419
Size:  44.1 KB

لاگ اِن ہونے کے بعد آپ کو اس طرح کی ونڈو نظر آئے گی۔ یہاں آپ اس سکرین شاٹ کے مطابق وائرلیس پر کلک کریں۔

Name:  2.jpg
Views: 1408
Size:  47.7 KB

وائرلیس پر کلک کرنے کے بعد آپ کو اس طرح کی ونڈو نظر آئے گی یہاں آپ اس سکرین شاٹ کے مطابق میک فلٹر پر کلک کریں۔

Name:  3.jpg
Views: 1399
Size:  91.0 KB

اب آپ کے سامنے یہ ونڈو کھل جائے گی۔ کیوں کہ میں نے خود میک فلٹرنگ کی ہوئی ہے اس لیے آپ کو اس میں پہلے سے تمام میک ایڈریس نظر آ رہے ہیں۔ لیکن آپ کی ونڈو خالی ہو گی۔اور اوپر میک ریسٹرکٹ موڈ ڈس ایبل ہوگا۔
آپ نے اس کو ڈِس ایبل ہی رہنے دینا ہے۔اور اس سکرین شاٹ کے مطابق ایڈ پر کلک کرنا ہے۔

Name:  3a.jpg
Views: 1396
Size:  66.3 KB

کسی بھی موبائل یا کمپیوٹر کا اپنا یونیک میک ایڈریس ہوتا ہے۔ کمپیوٹر کا میک ایڈریس نیٹ ورکنگ میں مِل جائے گا اور موبائل کا
اس سکرین شاٹ کے مطابق
Setting>General>about or about device>Wifi Address
میں مِل جائے گا۔

Name:  3b.png
Views: 1410
Size:  40.5 KB

جب آپ پچھلے سکرین شاٹ کے مطابق ایڈ پر کلک کریں گے تو یہ ونڈو کھل جائے گی۔اب آپ نے پہلے خانے میں اپنے موبائل کا میک ایڈریس لکھنا ہے۔ یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ میک ایڈریس لکھنے میں کوئی غلطی نہیں ہونی چاہیے۔
میک ایڈریس لکھنے کے بعد آپ نے اس سکرین شاٹ کے مطابق اپلائی اینڈ سیو پر کلک کرنا ہے۔

Name:  3c.jpg
Views: 1405
Size:  61.4 KB

اس کے بعد آپ کو کچھ دیر میں اس طرح کی ونڈو نظر آئے گی۔جس کا مطلب ہے کہ آپ کا میک ایڈریس کامیابی سے ایڈ ہو گیا ہے۔ اب اگر آپ مزید میک ایڈریس ایڈ کرنا چاہتے ہیں تو دوبارہ اس سکرین شاٹ کے مطابق میک فلٹر پر کلک کریں۔
اسی طرح آپ جتنے چاہیں ایڈریس ایڈ کرتے جائیں۔ عام طور پر راوٹر میں 32 ایڈریس سیو کرنے کی گنجائش ہوتی ہے۔

Name:  3d.jpg
Views: 1405
Size:  52.0 KB

اب جب آپ اپنے تمام میک ایڈریس ایڈ کر لیں تو اس سکرین شاٹ کے مطابق میک رسٹرک موڈ کو الاو پر کر دیں۔
اب آپ کے وائی فائی راوٹر پر آپ کے الاو کردہ میک ایڈریس کے علاوہ کوئی دوسرا کنکٹ نہیں ہو سکے گا۔ چاہے اس کے پاس آپ کا پاسورڈ بھی ہو۔

Name:  4.jpg
Views: 1377
Size:  63.3 KB

اس کے علاوہ آپ اپنے وائی فائی کو ہائڈ بھی کر سکتے ہیں۔ اور اپنی مرضی سے کلائنٹ بھی منتخب کر سکتے ہیں۔
مثال کے طور پر آپ نے دس میک ایڈریس ایڈ کر لیے ہیں اور آپ چاہتے ہیں کہ سارے ایک وقت میں کنکٹ نہ ہوں تو آپ اس سکرین شاٹ کے مطابق زیادہ سے زیادہ کلائنٹ منتخب کر لیں۔ جیسے میں نے 5 کلائنٹ کیے ہیں۔ اگر آپ کے میک ایڈریس 10 بھی ہوں اور آپ نے ان کو الاو بھی کیا ہو تو بھی صرف 5 کلائنٹ ہی کنیکٹ ہوں گے۔ جو پہلے کنیکٹ کر لے گا وہ ہو جائے گا جب 5 کلائنٹ کنیکٹ ہو جائیں گے تو چھٹا نہیں ہو گا۔ اس طرح آپ اپنی مرضی سے کوئی بھی سیٹنگ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ اپنے کنکشن کو چھپانا چاہتے ہیں تو اس سکرین شاٹ کے مطابق ہائڈ ایسس پوائنٹ کو ٹِک کر لیں۔ اب آپ کو بھی وائی فائی لسٹ میں اپنا وائی فائی کنکشن بھی نظر نہیں آئے گا اس کے لیے آپ کو مینول طریقے سے کنیکٹ کرنا پڑے گا۔
اور اس کے لیے آپ کو اپنے وائی فائی کا نام یاد ہونا چاہیے اور پاسورڈ بھی۔

Name:  5.jpg
Views: 1393
Size:  64.6 KB

میرا یہ تھریڈ اب احتتام کو پہنچا۔ میں نے پوری کوشش کی ہے کہ کوئی بات رہ نہ جائے۔ پھر بھی اگر کسی ممبر کو مزید کچھ پوچھنا ہو تو پوچھ سکتا ہے۔ دعاوں میں یاد رکھیں۔ والسلام
[/FONT/QUOTE]

nice sharing janab