Results 1 to 6 of 6

Thread: کونسی چیزیں ہیں

  1. #1
    abdul6616's Avatar
    abdul6616 is offline Advance Member
    Last Online
    15th April 2024 @ 02:21 PM
    Join Date
    13 May 2014
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    1,394
    Threads
    291
    Credits
    6,161
    Thanked
    103

    Default کونسی چیزیں ہیں

    ہے جواب کسی کے پاس تو دوستوں بتائے؟
    کونسی چیزیں ہیں
    ایک ہے دو نہیں , دو ہیں تین نہیں , تین ہیں چار نہیں , چار ہیں پانچ نہیں
    پانچ ہیں چھے نہیں , چھے ہیں سات نہیں , سات ہیں آٹھ نہیں
    آٹھ ہیں نو نہیں

  2. #2
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,606
    Threads
    2401
    Credits
    107,740
    Thanked
    1656

    Default

    وعلیکم اسلام
    جواب

    ایک ہے دو نہیں
    اللہ
    دو ہیں تین نہیں
    حضرت آدم علیہ سلام اور بی بی حوا
    تین ہیں چار نہیں
    زندگی کے تین حصّے بچپن ،جوانی، بڑھاپہ
    چار ہیں پانچ نہیں
    آسمانی کتابیں
    پانچ ہیں چھے نہیں
    _نمازیں
    چھے ہیں سات نہیں
    کلمے
    سات ہیں آٹھ نہیں
    آسمان
    آٹھ ہیں نو نہیں
    جنت کے دروازے

  3. #3
    Huraira.'s Avatar
    Huraira. is offline Advance Member+
    Last Online
    20th September 2022 @ 12:30 AM
    Join Date
    24 Jan 2017
    Location
    Faisalabad
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    2,895
    Threads
    305
    Credits
    25,610
    Thanked
    479

    Default

    Quote Shaheen Latif said: View Post
    وعلیکم اسلام
    جواب

    ایک ہے دو نہیں
    اللہ
    دو ہیں تین نہیں
    حضرت آدم علیہ سلام اور بی بی حوا
    تین ہیں چار نہیں
    زندگی کے تین حصّے بچپن ،جوانی، بڑھاپہ
    چار ہیں پانچ نہیں
    آسمانی کتابیں
    پانچ ہیں چھے نہیں
    _نمازیں
    چھے ہیں سات نہیں
    کلمے
    سات ہیں آٹھ نہیں
    آسمان
    آٹھ ہیں نو نہیں
    جنت کے دروازے
    واہ بھائی جزاک اللہ

  4. #4
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,606
    Threads
    2401
    Credits
    107,740
    Thanked
    1656

    Default

    Quote abdul6616 said: View Post

    ہے جواب کسی کے پاس تو دوستوں بتائے؟
    کونسی چیزیں ہیں
    ایک ہے دو نہیں , دو ہیں تین نہیں , تین ہیں چار نہیں , چار ہیں پانچ نہیں
    پانچ ہیں چھے نہیں , چھے ہیں سات نہیں , سات ہیں آٹھ نہیں
    آٹھ ہیں نو نہیں
    اس کے جواب کے لئے حضرت بایزید رحمت اللہ علیہ کا یہ واقعہ پڑھیں۔

    ضرت بایزید بسطامی رحمتہ اللہ علیہ کو ایک دن مراقبہ میں ارشاد ہوا کہ تم یہود کا لباس پہن کر د یر سمعان میں جاؤ اور یہودیوں کی عید میں شریک ہو۔ حضرت بایزید اول تو اس سے گھبرائے لیکن جب اسی قسم کا متواتر اشارہ ہوتا رہا تو آخر آپ نے یہودیوں کا لباس پہنا اور عید کے روز د یر سمعان میں تشریف لے گئے جب تمام یہودی جمع ہو گئے اور ان کے بڑے بڑے عالم مجمع میں آگئے تو سب سے بڑا راہب تقریر کرنے کے لیے اٹھا لیکن جب کھڑا ہوا تو تقریر پر قادر نہ ہو سکا اور اس کے قلب پر ایک خاص اثر محسوس ہوا جس کے باعث اس کی زبان بے کار ہو گئی جب د یر تک خاموش کھڑا رہا تو لوگوں میں شور مچ گیا اور لوگوں نے اس سکوت کی وجہ دریافت کی تو اس راہب نے کہا معلوم ہوتا ہے کہ آج ہمارے مجمع میں کوئی محمدی گھس آیا ہے میں تقریر نہیں کروں گا کیونکہ وہ ہمارا ممتحن بن کر آیا ہے یہ سن کر تمام مجمع میں غصہ اور برہمی پیدا ہو گئی اور لوگوں نے اس راہب سے کہا کہ ہم کو اجازت دیجئے کہ ہم اس کو قتل کر دیں راہب نے کہا بغیر کسی دلیل اور برہان کے قتل نہیں کرنا چاہیے بلکہ پہلے اتمام حجت کے طور پر اس سے گفتگو کر لو پھر دیکھا جائے گا۔ یہ سن کر مجمع کی نگاہیں اس نووارد کو تلاش کرنے لگیں ۔ راہب نے کہا اے محمدی میں تجھ کوتیرے نبی کا واسطہ دیتا ہوں کہ تو جس جگہ بیٹھا ہے وہیں کھڑا ہو جا اگر تو نے ہم کو مطمئن کر دیا تو ہم تیری اتباع کریں گے لیکن اگر تو اسلام کے متعلق ہمارے شبہات کو دور نہیں کر سکا تو ہم تجھ کو قتل کر دیں گے۔ حضرت بایزیدؒ یہ سن کر فوراً کھڑے ہو گئے مجمع کی منتظر نگاہوں کو سکون ہوا۔ حضرت بایزیدؒ نے سوالات کی اجازت دے دی۔
    راہب۔ بتاؤ وہ ایک کیا ہے جس کا دوسرا نہیں ہے؟
    بایزیدؒ۔ایسا ایک جس کا کوئی ثانی نہ ہو وہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔
    راہب۔ وہ د و کیا ہیں جن کا تیسرا نہیں ؟
    بایزیدؒ۔یہ دونوں رات اور د ن ہیں جن کا تیسرا نہیں ہے۔
    راہب۔ وہ تین چیزیں کیا ہیں جن کا چوتھا نہیں ہے؟
    بایزیدؒ۔عرش، کرسی،قلم
    راہب۔وہ چار چیزیں بتاؤ جن کا پانچواں نہیں ہے؟
    بایزیدؒ۔توریت،زبور ، انجیل، قرآن۔
    راہب۔وہ پانچ کیا ہیں جن کا چھٹا نہیں ؟
    بایزیدؒ۔پانچ فرض نمازیں ۔
    راہب۔ وہ چھ چیزیں کیا ہیں جن کا ساتواں نہیں ہے؟
    بایزیدؒ۔ وہ چھ د ن ہیں جن میں زمین و آسمان کی تخلیق ہوئی۔
    راہب۔ ایسی سات چیزیں بتاؤ جن کا آٹھواں نہ ہو؟
    بایزیدؒ۔سات آسمان
    راہب۔ ایسی آٹھ چیزیں کیا ہیں جن کی نویں نہیں ؟
    بایزیدؒ۔حا ملا ن عرش۔
    راہب۔وہ نو چیزیں کیا ہیں جن کا دسواں نہیں ؟
    بایزیدؒ۔حضرت صالح علیہ السلام کی قوم کی وہ نو بستیاں جن میں مفسد ین آباد تھے۔
    راہب۔عشرہ کاملہ کیا ہے؟
    بایزیدؒ۔جو شخص حج تمتع کرے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھتا ہو تو اس کو دس روزے رکھنے چاہیں ۔ ان دس دن کے روزوں سے عشر ہ کاملہ مراد ہے۔
    راہب۔وہ گیارہ اور بارہ اور تیرہ چیزیں کیا ہیں جن کا خدا نے تذکرہ کیا ہے؟
    بایزیدؒ۔حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائی اور بارہ مہینے اور حضرت یوسف علیہ السلام نے خواب میں تیرہ چیزوں کو سجدہ کرتے ہوئے د یکھا تھا۔
    راہب۔ وہ کونسی قوم ہے جس نے جھوٹ بولا اور جنت میں گئی اور وہ کون لوگ ہیں جنہوں نے سچ بولا اور جہنم میں گئے؟
    بایزیدؒ۔ حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں نے جھوٹ بولا لیکن وہ جنت میں گئے۔ یہود و نصاریٰ آپس میں ایک دوسرے کی تکذ یب کرنے میں سچے ہیں لیکن د وزخ میں جائیں گے۔
    راہب : سورۃ ذاریات کی ان آیتوں کی تفسیر بتاؤ؟
    بایزیدؒ۔ذاریات سے مراد ہوائیں ہیں اور حاملات سے پانی کے بھرے ہوئے بادل مراد ہیں اور جاریات سے کشتیاں اور مقسمات سے مراد وہ فرشتے ہیں جو ایک شعبان سے دوسرے شعبان تک انسانون کے لیے رزق کی رسائل کی خدمت انجام دیتے ہیں ۔
    راہب۔ وہ کیا چیز ہے جس کی طرف تنفس کی نسبت کی گئی ہے لیکن اس میں روح نہیں ہے لیکن پھر بھی تنفس موجود ہے؟
    بایزیدؒ۔ وہ صبح صادق ہے جس میں روح نہیں ہے لیکن پھر بھی تنفس موجود ہے۔
    راہب۔ وہ چودہ چیزیں کیا ہیں جن کو اللہ تعالیٰ کا شرف حاصل ہے؟
    بایزیدؒ۔ ساتوں آسمان اور ساتوں زمینیں ۔
    راہب۔ وہ کونسی قبر ہے جو اپنے مد فون کو لیے لیے پھری؟
    بایزیدؒ۔ حضرت یونس علیہ السلام کی مچھلی۔
    راہب۔ وہ پانی کونسا ہے جو نہ تو آسمان سے برسا نہ زمین سے نکالا گیا؟
    بایزیدؒ۔حضرت سلیمان علیہ السلام نے بلقیس کو جو پانی بھیجا تھا وہ گھوڑوں کا پسینہ تھا جو نہ آسمان سے برسا اور نہ زمین سے نکلا۔
    راہب۔ وہ چار چیزیں بتاؤ جو نہ ماں کے پیٹ سے پیدا ہوئیں اور نہ باپ کی پیٹھ سے گزری ہوں ؟
    بایزیدؒ۔حضرت اسماعیل کا مینڈھا۔ حضرت صالح کی اونٹنی، حضرت آدم و حوا۔
    راہب۔ جو خون سب سے پہلے زمین پر بہا وہ کس کا تھا؟
    بایزیدؒ۔ سب سے پہلے ہابیل کا خون تھا جو قابیل کے قتل سے زمین پر بہایا گیا۔
    راہب۔ وہ چیز کیا ہے جس کو خدا نے پیدا کیا اور پیدا کرکے خود ہی اس کو خرید لیا؟
    بایزیدؒ۔ مومن کا نفس جس کو خدا نے پیدا کرکے خرید لیا۔
    راہب۔ وہ کونسی آواز ہے جس کو خدا نے پیدا کیا اور پھر اس کی برائی بیان کی؟
    بایزیدؒ۔ وہ گدھے کی آواز ہے۔
    راہب۔ وہ کونسی مخلوق ہے جس کو خدا نے پیدا کر کے اس کی عظمت سے خوف دلایا ہو؟
    بایزیدؒ۔ عورتوں کا مکر۔
    راہب۔وہ کیاچیز ہے جس کو خدا نے خود پیدا کیا ہو اور پھر خود ہی اس کے متعلق سوال بھی کیا ہو؟
    بایزیدؒ۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا عصا جو خدا کا پیدا کیا ہوا تھا اور پھر خدا نے اس کے متعلق استفسار بھی کیا۔
    راہب۔ عورتوں میں بزرگ ترین عورتیں اور د ریاؤں میں سب سے افضل دریا کون سے ہیں ؟
    بایزیدؒ۔ حضرت حوا، حضرت خدیجتہ الکبریؓ، حضرت عائشہ صدیقہؓ، حضرت آسیہؓ، حضرت فاطمہؓ، حضرت مریمؓ۔ جبکہ دریاؤں میں بہترین دریا جچوں مسیحون، د جلہ، فرات، دریائے نیل ہیں ۔
    راہب۔ بزرگ ترین پہاڑ اور بزرگ ترین چوپائے کون سے ہیں ؟
    بایزیدؒ۔ پہاڑوں میں بزرگ پہاڑ جبل طور اور چوپایوں میں بہترین چوپائے گھوڑے ہیں
    راہب۔ بارہ مہینوں میں بہترین مہینہ کونسا ہے اور راتوں میں بہترین رات کونسی ہے؟
    بایزیدؒ۔ بہترین مہینہ رمضان کا ہے اور راتوں میں رات لیلتہ القدر ہے۔
    راہب۔ ایک د رخت میں بارہ ٹہنیاں ہیں اور ہر ٹہنی میں تیس پتے اور ہر پتے میں پانچ پھول ہیں د و پھول دھوپ میں ہیں اور تین پھولوں پر سایہ پڑرہا ہے بتاؤ یہ کیا چیز ہے؟
    بایزیدؒ۔ درخت سے مراد سال ہے جس میں بارہ مہینے اور ہر مینے میں 30 دن اور ہر دن میں پانچ پھول یعنی پانچ وقت کی نمازیں ہیں جن میں سے ظہر، عصر سورج کی روشنی میں ادا کی جاتی ہیں اور تین نمازیں مغرب، عشاء رات کے سایہ میں یعنی غروب آفتاب کے بعد ادا ہوتی ہیں اور نماز فجر طلوع آفتاب سے پہلے!
    راہب۔ وہ کیا شے ہے جس نے کعبہ پہنچ کر بیت اللہ کا طواف کیا حالانکہ نہ تو اس میں روح ہے اور نہ اس شے پر حج فرض ہے؟
    بایزیدؒ۔حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی جب طوفان کی حالت میں یہ کشتی جزیرۃ العرب پر پہنچی تو بیت اللہ کا طواف کیا اگرچہ بیت اللہ پانی میں آیا ہواتھا۔
    راہب۔ اللہ تعالیٰ نے کتنے نبی مرسل پیدا کئے اور کتنے غیر مرسل؟
    بایزیدؒ۔ صحیح علم تو اللہ ہی کو ہے لیکن روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی ہو چکے ہیں جن میں سے تین سو تیرہ مرسل اور باقی غیر مرسل تھے۔
    راہب۔ وہ چار چیزیں کونسی ہیں جن کا اصول تو ایک ہے لیکن ان کا رنگ اور مزہ آپس میں مختلف ہے؟
    بایزیدؒ۔ یہ چار چیزیں آنکھیں ، کان، ناک اور منہ ہے کانوں کی رطوبت کا مزا کڑوا، آنکھوں کا پانی کھاری، منہ کا تھوک میٹھا اور ناک کی رطوبت کا ذائقہ ترش ہوتا ہے۔
    راہب۔ بتاؤ گدھا اپنی آواز میں کیا کہتا ہے؟
    بایزیدؒ۔ یعنی خدا ٹیکس وصول کرنے والوں پر لعنت کرے۔
    راہب۔ کتے کی آواز کیا ہے؟
    بایزیدؒ۔ اہل جہنم پر خدا کے غضب سے ہلا کی نازل ہو۔
    راہب۔ بیل کی تسبیح کیا ہے؟
    بایزیدؒ۔ سبحان اللہ وبحمدہ۔
    راہب۔ اونٹ کی تسبیح کیا ہے؟
    بایزیدؒ۔ حسبی اللہ و کفی باللہ وکیلا۔
    راہب۔ طاؤس کی تسبیح کیا ہے؟
    بایزیدؒ۔ الرحمن علی العرش استوی۔
    راہب۔ بلبل کی خوش الحانی میں کونسی آیت ہے؟
    بایزیدؒ۔ سبحان اللہ حین تمون و حین تسبحون۔
    راہب۔وہ کونسی چیز ہے جس پر خدا نے وحی بھیجی لیکن نہ وہ انسان ہے نہ جن نہ ملائکہ؟
    بایزیدؒ۔ شہد کی مکھی۔
    اس کے بعد حضرت بایزیدؒ نے فرمایا کہ اگر کوئی اور سوال ہو تو بتاؤ لیکن راہب نے انکار کر دیا اور کہا مجھے اب کچھ دریافت نہیں کرنا ہے اس کے بعد حضرت بایزیدؒ نے فرمایا اب مجھے بھی تجھ سے ایک سوال کرنا ہے اے راہب تو آسمانی کتب سے واقف ہے صرف ایک سوال کا جواب دے کہ آسمان اور جنت کی کنجی کیا ہے؟ راہب اس سوال کو سن کر حیرت زدہ ہو گیا۔ حضرت بایزیدؒ نے مجمع کو مخاطب کرکے کہا میں نے اتنے سوالوں کا جواب دیا لیکن تمہارا راہب ایک سوال کا جواب دینے سے بھی اعراض کررہا ہے راہب نے یہ سن کر کہا میں جواب دینے کو تیار ہوں لیکن مجھے اندیشہ ہے کہ حاضرین مجھ سے موافقت کریں گے۔ آپ نے کہا کہ اگر کوئی حق بات ہے تو راہب اس کو ظاہر کر دے ہم موافقت کے لیے تیار ہیں تو ہمارا سردار ہے ہم تیرے مطیع ہیں اگر کوئی ہدایت تیری نظر میں ہمارے لیے مفید ہے تو اس کو صاف طور پر ظاہر کر دے۔
    راہب نے کہا سچی بات یہ ہے کہ جنت کی کنجی "لالہ الا اللہ محمد رسول اللہ ہے۔
    راہب سے یہ سن کر تمام حاضرین نے اپنے مسلمان ہونے کا اعلان کر دیا۔ یہودیت کے زنار توڑ دیئے گئے اور حضرت بایزیدؒ کے ہاتھ پر سب لوگ مشرف بہ اسلام ہو گئے پھر بایزیدؒ کو الہام ہوا کہ تو نے ہماری خاطر یہودیت کا لباس پہنا تھا ہم نے اس اطاعت کے صلے میں تیری وساطت سے سینکڑوں لوگوں کو اسلام میں داخل کر دیا۔

  5. #5

    جزاک اللہ بہت بہترین ۔ جواب درست ہے

  6. #6
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,606
    Threads
    2401
    Credits
    107,740
    Thanked
    1656

    Default

    Name:  IMG_0046.GIF
Views: 95
Size:  2.3 KB

Similar Threads

  1. Replies: 4
    Last Post: 27th January 2022, 08:53 PM
  2. Replies: 10
    Last Post: 22nd August 2017, 04:50 PM
  3. میں نے زندگی میں پانچ باتیں سیکھی ہیں:
    By Ali_shanbani in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 10
    Last Post: 16th March 2016, 11:23 AM
  4. Replies: 7
    Last Post: 26th November 2012, 11:14 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •