پیارے ممبرز السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


یقیناََ پاکستان کی سترویں آزادی کے موقع پر آپ نے بھی اس دن کو الگ انداز سے منایا ہوگا ۔ آئی ٹی دُنیا میں بھی آزادی سے متعلق رونق اور چہل پہل دیکھنے میں آئی اور ممبرز نے اپنے اپنے تھریڈز کے ذریعے وطن سے محبت کے جذبات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر آئی ٹی دُنیا کی میگزین ٹیم نے بھی آزادی اسپیشل شمارہ آنلائن کیا جس کے متعلق ممبرز کے اظہار رائے اور پسندیدگی سے متعلق کمنٹس ہمیں مل رہے ہیں۔

آئی ٹی دُنیا آزادی اسپیشل شمارہ یہاں کلک کر کے وزٹ کیجئے

پیارے ممبرز اگست آزادی اسپیشل شمارے کی کامیابی کے بعداب ستمبر کے میگزین کے لئے تیاریاں اپنے عروج پر ہیں ۔
کسی میگزین میں تب ہی رونق آتی ہے جب لکھنے والوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔
آپ بھی ہمیں اپنی تحاریر ارسال کر سکتے ہیں اگلا شمارہ حج ، عید ، چھے ستمبر یعنی یوم دفاع اور گیارہ ستمبر یعنی یوم وفات قائد اعظم رحمت اللہ علیہ پر ہوگا اس کے ساتھ ہمارے سُپر موڈریٹر جناب فصیح الدین محمد ناصر صاحب نے ایک اور ٹاپک کا اضافہ کیا وہ ہےسات ستمبر یعنی یوم ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب 1974 میں پاکستان سے ایک گمراہ کن قادیانی نامی مذہب والوں کو کافر قرار دیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ آپ ہمیں حمد، نعت، اسلامی تحاریر، آپ بیتی،کسی سافٹ وئیر کا ریوو، سائنس و ٹیکنالوجی پر مبنی تحاریر، غزلیں، اشعار، ٹوٹورئیل ، لطیفے، کہانیاں، پہلیاں وغیرہ بھیج سکتے ہیں ۔ یعنی لکھنے والوں کے لئے کوئی قید نہیں ہے۔

اپنی تحاریر بھیجنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تحاریر بھیجنے کی آخری تاریخ 31 اگست ہے ان شاء اللہ ستمبر میگزین 5 ستمبر کو آنلائن کردیا جائے گا۔
ہمیں آپ کی تحاریر اور آراء کا انتظار رہے گا

والسلام

آئی ٹی دُنیا میگزین ٹیم