Results 1 to 8 of 8

Thread: سفید بالوں کو سیاہ کرنے کے لئے بہت ہی اچھا ط&#

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Najmeirfan's Avatar
    Najmeirfan is offline Senior Member+
    Last Online
    29th August 2023 @ 07:00 AM
    Join Date
    20 Apr 2016
    Age
    30
    Gender
    Male
    Posts
    147
    Threads
    32
    Credits
    1,499
    Thanked
    10

    Default سفید بالوں کو سیاہ کرنے کے لئے اچھے طریقے

    سفید بالوں کو سیاہ کرنے کے لئے بازار میں طرح طرح کی چیزیں دستیاب ہیں، لیکن سب کی سب خطرناک کیمکلز سے بھری ہوئی۔ انہیں استعمال کرو تو بالوں کے سیاہ ہونے سے زیادہ سر سے غائب ہونے کا دھڑکا لگا رہتا ہے۔ تو کیوں نہ آپ اپنے بالوں کی خوبصورت سیاہ رنگت کے لئے وہ قدرتی اشیاءاستعمال کریں جو نہ صرف تمام مصنوعی اشیاءسے زیادہ طاقتور ہیں بلکہ مکمل طور پر محفوظ بھی ہیں۔ یہ قدرتی اشیاءدرج ذیل ہیں، جو سستی بھی ہیں اور بآسانی دستیاب بھی ہیں:-1 آملہبالوں کو سیاہ کرنے والی اکثر مصنوعات میں آملے کےاستعمال کا دعوٰی کیا جاتا ہے، تو کیوں نہ آپ اصلی آملہ ہی استعمال کرلیں۔ اس میں وٹامن سی اور میلانین بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے، جو بالوں کو قدرتی طور پر سیاہ کرتا ہے۔ اس کے استعمال کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ کچھ آملہ پاﺅڈر کو ناریل کے تیل میں ملا لیں اور اس آمیزے کو چولہے پر رکھ دیں، حتیٰ کہ تیل ابلنے لگے۔ اب اسے چولہے سے اتارلیں اور اس آمیزے کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ اسے اپنے بالوں پر 30 سے 40 منٹ تک لگا کر رکھیں اور اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ اس عمل کو حسب ضرورت جاری رکھ سکتے ہیں۔-2 آلو کے چھلکےآلو سے آپ صرف مزے مزے کی چپس ہی نہیں بناسکتے بلکہ اس کے چھلکوں کی مدد سے اپنے بالوں کی خوبصورت رنگت بھی برقرار رکھ سکتے ہیں۔ا س میں پایا جانے والا نشاستہ بالوں کو سیاہ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے لئے کچھ آلوﺅں کے چھلکے اتار کر انہیں تقریباً دو کپ پانی میں ڈالکر ابالیں۔ تقریباً 10منٹ تک ابالنے کے بعد اسے چولہے سے اتارلیں۔ اب اسے چھان کر بچ رہنے والےپانی کو اپنے بالوں پر لگائیں۔-3 گھیگھی آپ کے بالوں کو طاقت دیتا ہے اور انہیں اپنی قدرتی رنگت برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے استعمال کا طریقہ بہت سادہ ہے، یعنی گائے کے مکھن سے بنائے گئے گھی سے بالوں کامساج کریں۔ مساج کے تقریباً ایک گھنٹے بعد بالوں کو دھو لیں اور یہ عمل ہفتے میں دو بار کریں۔-4کافیسفید بالوں کو سیاہ کرنے کیلئے کافی بھی ایک کارگر نسخہ ہے۔ اس کی وجہ سے بالوں میں آنے والی سیاہ رنگت چمکدار اور قدرتی ہوتی ہے۔ بالوں میں استعمال کرنے کیلئے گہری ترین رنگت والا کافی پاﺅڈر خریدیں۔ دو سے 3 چمچ کافی کو 100 سے 150ملی لیٹر پانی میں مکس کرلیں اور اسے چولہے پر رکھ کر گاڑھا کرلیں۔ پھر اسے چولہے سے اتاریں اور جب یہ آمیزہ ٹھنڈا ہوجائے تو اسے اپنے بالوں پر لگالیں۔ اس آمیزے کو تقریباً پونے گھنٹے تک بالوں پر لگا رہنے دیں، پھر بالوں کو دھولیں اور کافی کے کرشمات کا نظارہ اپنی آنکھوں سے کریں۔
    Last edited by Najmeirfan; 18th August 2017 at 12:35 PM.

Similar Threads

  1. Replies: 36
    Last Post: 5th March 2021, 01:17 AM
  2. Replies: 72
    Last Post: 29th July 2018, 05:33 PM
  3. Replies: 0
    Last Post: 21st December 2011, 01:18 AM
  4. Replies: 7
    Last Post: 29th January 2010, 03:18 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •