بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
السلام علیکم!
ہومیو پیتھک علاج دنیا کاسستا ترین اور آسان طریقہ علاج ہے ۔ اس طریقہ علاج میں مرض کوجڑ سے نکال باہر کیا جاتا ہے۔ہومیو پیتھک طریقہ علاج کو ایلوپیتھک ڈاکٹرحضرات بھی مفید اور زود اثر مانتے ہیں۔ یہ طریقہ علاج ہر طرح کے سائیڈ ایفکٹس سے پا ک ہے۔ اس طریقہ علاج کی بدولت مرض ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے مریض کی جان چھوڑ جاتا ہے اور مریض کو ایک نئی زندگی بخشتا ہے۔
عام طور پر لوگوں میں مشہور ہے کہ ہومیوپیتھک طریقہ علاج کافی عرصے کے بعد مریض کو مرض سے نجات دلاتا ہے، یہ بات درست نہیں۔
ہومیو پیتھک طریقہ علاج میں دوائیں عام طور پر لیکویڈ ( مائع ) حالت میں استعمال کی جاتی ہیں، مائع ادویات ٹھوس دوا کی نسبت بہت جلد خون میں شامل ہوکر جزو بدن بن جاتی ہیں اور مریض کو جلدصحت بخشتی ہے بشرطیکہ دوا بالمثل اور پوٹینسی ( دوا کی اطاقت) مرض کی علامت و طاقت کے مطابق تجویز کی گئی ہو۔
Bookmarks