Results 1 to 2 of 2

Thread: کراچی کا ایک اور تاریخی سنیما ہال مسمار ہو

  1. #1
    adeelvirk is offline Senior Member+
    Last Online
    24th June 2020 @ 02:59 PM
    Join Date
    08 Oct 2009
    Age
    41
    Posts
    117
    Threads
    12
    Credits
    735
    Thanked
    5

    Default کراچی کا ایک اور تاریخی سنیما ہال مسمار ہو

    ایک دور میں لیرک میں 1100 نشستیں ہوا کرتی تھیں اور یہ ملک کا سب سے بڑا سینما تھا۔ ابتدائی دور میں یہاں ٹکٹ 6 آنے‘ 12 آنے‘ ایک روپیہ‘ ایک روپیہ آٹھ آنے‘ دو روپے اور دو روپے آٹھ آنے میں ملاکرتا تھا۔
    کراچی —
    کراچی کا ایک اور سنیما شہر کے دیرینہ رہائشیوں کی یادوں سے نکل کر ہمیشہ کے لئے ان سے دور ہوگیا۔ صدر کے عین وسط سے گزرنے والے عبداللہ ہارون روڈ پر واقع تاریخی ’’لیرک سنیما ‘‘ مسمار ہو گیا ہے۔

    اگر چہ سنیما پچھلے کئی سال سے بند تھا لیکن چونکہ اسی کے برابر میں واقع ایک اور قدیم سنیما ’بمبیو ‘تاحال لوگوں کو انٹرٹین کر رہا ہے اس لئے شہریوں اور کم ازکم وہاں سے روزانہ گزرنے والے افراد کو یہ امید تھی کہ سنیما جلد کھل جائے گا اور نئی آب و تاب کے ساتھ کھلے گا کیوں کہ اب ملک میں سنیما انڈسٹری پہلے کے مقابلے میں پھل پھو ل رہی ہے اور بہت سے سنیما انتہائی جدید انداز کے ہوگئے ہیں لیکن عیدالاضحی کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی اسے بھی زمین بوس کردیا گیا۔

    تاریخی حوالے بتاتے ہیں کہ لیرک شہر کے تاریخی سنیماہالز میں سے ایک تھا اور ساٹھ کے عشرے میں اس کا افتتاح ہوا تھا۔

    ایک دور میں اس سے بہت ہی قریب ’ناز‘ سنیما ہوا کرتا تھا جس کا افتتاح 1948میں قائد اعظم کی بہن محترمہ فاطمہ جناح نے کیا تھا جبکہ لیرک سنیما پر سابق فوجی صدر ایوب خان جیسی اہم شخصیت نے یہاں خود بھی فلم دیکھی تھی۔

    لیرک سنیما کو منہدم کئے جانے سے متعلق تفصیل میں اس کے ایک عہدیدار ہارون رشید کا کہنا ہے ’فلم اور سنیما دونوں انڈسٹریز کی حالت بہتر نہیں۔ سنیما پرانی طرز کا تھا جبکہ اب جو فلم دیکھنے والی نئی جنریشن ہے وہ جدید سنیماہالز کا رخ کرتی ہے۔ ایسے میں سنیما کی منٹی نینس اور اسے چلانے کے لئے معاشی مسائل کا سامنا تھا یہاں تک کہ اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہو گئے تھے۔ اس لئے سنیما بند کرنا پڑا۔
    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا ’ناز ‘ کی طرح اب اس کی جگہ بھی ملٹی اسٹوری پلازہ بنایا جائے گا۔

    بقول ہارون ’ ایک دور میں اس میں 1100 نشستیں ہوا کرتی تھیں اور یہ ملک کا سب سے بڑا سینما تھا۔ ابتدائی دور میں یہاں ٹکٹ 6 آنے‘ 12 آنے‘ ایک روپیہ‘ ایک روپیہ آٹھ آنے‘ دو روپے اور دو روپے آٹھ آنے میں ملا کرتا تھا۔

    کراچی کے ایک سینئر صحافی ایس ایم صوفی کے مطابق ’اس دور میں بھی بھارتی فلمیں سنیما ہالز پر دکھائی جاتی تھیں۔ بھارتی فلم ’نور جہاں ‘ نے یہاں سب سے زیادہ بزنس کیا جبکہ انگریزی فلموں میں ’گنز آف نیووران ‘ نے سب سے زیادہ پیسہ کمایا۔

  2. #2
    rajajunaid90 is offline Senior Member+
    Last Online
    11th August 2020 @ 05:15 PM
    Join Date
    10 Sep 2017
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    59
    Threads
    17
    Credits
    341
    Thanked
    7

    Default

    achaaaaa kam kia ya to

    - - - Updated - - -

    kon sa gunah kia bahai ya to achaaa kam ha

Similar Threads

  1. Replies: 6
    Last Post: 17th December 2018, 12:45 PM
  2. ایک رومی سپاہ سالار کا حیرت انگریز انکشاف
    By Sabih Tariq in forum Islamic History aur Waqiat
    Replies: 11
    Last Post: 20th May 2016, 02:00 PM
  3. كیا چاند رات ایک شاپنگ فیسٹیول کا نام ہے؟
    By Al-Shifa in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 18
    Last Post: 8th July 2014, 12:39 AM
  4. تیری نظر میں سمایا وہ خواب کیسا لگا
    By haseeb awan in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 7
    Last Post: 5th March 2010, 06:29 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •