Page 4 of 4 FirstFirst 1234
Results 37 to 38 of 38

Thread: * Android Mobile Flashing Course Class ( 4 ) *

  1. #37
    Salmanssss's Avatar
    Salmanssss is offline Moderator
    Last Online
    14th August 2023 @ 07:42 PM
    Join Date
    10 May 2014
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    2,481
    Threads
    213
    Credits
    6,756
    Thanked
    540

    Default

    Quote Shahzaib Gohar said: View Post


    آئی ٹی دنیا ڈاٹ کوم کے تمام ممبرز کیسے ہو آپ سب امید ہے آپ نے اس خوبصورت فارم سے بہت کچھ سیکھا ہو گا

    پیارے بھائیو آج میں آپ کو فلیشنگ کورس کے لیکچر نمبر 4 میں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں ....

    میرے پیارے بھائیو فلیشنگ کورس کو صحیح طرح سمجنے کے لیے میری پہلی 3 کلاسز ضرور پڑھیں تاکہ بعد میں کوئی مسئلہ پیش نا آئے


    ⇨ Flashing Course/Class 1


    ⇨ Flashing Course/Class 2


    ⇨ Flashing Course/Class 3


    تو دوستو آج کے اس کورس میں آپ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا

    آج میں آپ کو بتاؤ گا کہ موبائل ریکوری کیا ہے
    ریکوری کتنے قسم کی ہوتی ہے
    ان میں فرق کیا ہے اور آپ اپنے موبائل کو کس طرح فلیش کر سکتے ہیں کے بارے میں بات چیت ہو گی
    وغیرہ وغیرہ

    تو دوستو اللّه پاک کے پیارے نام سے آج کی کلاس کی شروع کرتے ہیں




    سب سے پہلے بات کرتے ہیں کہ


    ریکوری کیا ہے اور اس کی ضرورت کیوں پڑتی ہے



    جب ہم اپنے موبائل کو اوف کریں اور پھر
    Volumn Up + Pawer botton

    OR

    Volumn Up + Pawer + Home Button


    کو ایک ساتھ دبائیں تو سامنے فیکٹری سیٹنگ کھلتی ہے جسے ہم ریکوری کہتے ہیں اور اس کی ضرورت ہمیں تب پڑتی ہے جب ہمارا موبائل اون نا ہوتا ہو اور پھر ہم اسے ریکوری سے جا کر ری سیٹ کرتے ہیں اور موبائل اون ہو جاتا ہے اور بھی بہت کچھ ..........


    ریکوری کتنے قسم کی ہوتی ہے اور ان میں فرق


    دوستو ریکوری 2 قسم کی ہوتی ہے


    1 : Stock Recovery

    2 : Custom Recovery


    اور ان دونوں میں بہت فرق ہے اور اب میں آپ کو ان دونوں میں فرق بتاؤں گا یعنی اب میں آپ کو بتاؤں گا کسٹم ریکوری کیا ہے اور اسٹاک ریکوری کیا ہے


    اسٹاک ریکوری کیا ہے


    اسٹاک ریکوری وہ ہوتی ہے جو کمپنی خود پہلے سے فلیش کر کے دیتی ہے اسٹاک ریکوری کی مدد سے ہم اپنے موبائل کا لاک طور سکتے ہیں اور یا پھر موبائل کا کوئی سافٹ ویئر خراب ہو جاۓ تو ہم اسے اسٹاک ریکوری سے آسانی سے ٹھیک کر سکتے ہیں اس کے لیے کرنا یہ ہوتا ہے کہ

    Volumn Up + Pawer botton

    OR

    Volumn Up + Pawer + Home Button


    ان کو 15 سیکنڈ کے لیے ایک ساتھ دبانا ہوتا ہے اور سامنے اسٹاک ریکوری آجاتی ہے اور پھر ہم وہا سے

    Wifi Factory Data

    ری سیٹ کر کے موبائل لاک طور سکتے ہیں اور ساتھ ہی کوئی خرابی ہو وہ بھی ٹھیک ہو جاتی ہے

    اسٹاک ریکوری میں صرف وہی چیزیں ہوتی ہیں جو کمپنی نے شامل کی ہوں اس کے علاوہ کچھ نہیں

    تو امید ہے آپ اسٹاک ریکوری کے بارے میں سمجھ گے ہوں گے تو اب بات کرتے ہیں کسٹم ریکوری پر


    کسٹم ریکوری کیا ہے


    کسٹم ریکوری وہ ہوتی ہے جو کمپنی والے نہیں بناتے وہ کوئی اور لوگ بناتے ہیں اور ہم اسے گوگل سے حاصل کرتے ہیں کسٹم ریکوری میں ہوتا کیا ہے کہ وہ لوگ اسٹاک ریکوری کو ایڈٹ کر کے اس میں اور چیزیں شامل کر دیتے ہیں

    کسٹم ریکوری کو اپنے موبائل میں فلیش کرنے کے بعد اپنے موبائل کو کسی بھی ورژن پر اپ گریڈ کر سکتے ہیں اور ہم اپنے موبائل میں اپنی مرضی کی تبدیلی لا سکتے ہیں.
    کسٹم ریکوری سے ہمیں بہت سے اضافی فنکشنز ملتے ہیں جس سے ہم فائدہ اٹھاتے ہیں اور بھی بہت کچھ ...

    دوستو اب میں آپ کو بتاؤں گا کہ اینڈرائڈ میں کسٹم ریکوری فلیش کیسے کریں اور میں آپ کو اس کے 3 مختلف طریقے بتاؤں گا آپ کو جو سہی لگے اسے استعمال کریں



    اینڈرائڈ میں کسٹم ریکوری فلیش کیسے کریں میتھڈ نمبر 1


    ● سب سے پہلے تو آپ گوگل سے اپنے موبائل کے لیے

    Custom Recovery ( CWM)

    داؤنلوڈ کر لیں کسٹم ریکوری داؤنلوڈ کرنے کے لیے گوگل میں یہ لکھیں


    Custom Recovery For " Your Mobile Name + Model "



    اب آپ کو وہا پر آپ کے موبائل کی ریکوری مل جاۓ گی جو کے زیادہ سے زیادہ

    10 _ 15 MBs

    کی ہوگی آپ اس کو داؤنلوڈ کر لیں .

    ● کسٹم ریکوری ڈونلوڈ کرنے کے بعد آپ اسے اپنے میموری کارڈ میں پیسٹ کر دیں اور اس کے نام یہ رکھ دیں

    ⇨ Recovery.img


    ● اب آپ اپنے موبائل میں ایک ایپ داؤنلوڈ کریں جس کا نام ہے

    ⇨ MobileUncle Tool


    داؤنلوڈ کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں

    اب آپ اس کو انسٹال کریں اور ایپ کو اوپن کریں اور پھر

    ⇨ Recovery Update

    پر کلک کریں

    ● اب آپ کے سامنے وہ کسٹم ریکوری آجاۓ گی جو آپ نے میموری کارڈ میں پیسٹ کی تھی اور آپ نے اس کے نام

    Recovery.img

    رکھا تھا اب اس پر کلک کریں

    ● اب وہ آپ سے پوچھے گا

    Are you Sure Flash Recvery


    آپ اوکے پر کلک کر دیں اور کلک کرتے ہی آپ کا موبائل

    ReBoot


    ہو جاۓ گا اور آپ کے سامنے کسٹم ریکوری آجاۓ گی اور پھر کسٹم ریکوری میں دوبارہ کیسے جانا ہے بہت ہی آسان ہے جس طرح آپ نے اسٹاک ریکوری کھولی تھی اسی طرح کسٹم ریکوری بھی کھلے گی

    تو دوستو آپ کے موبائل میں کسٹم ریکوری فلیش ہو گئی اب چلتے ہیں دوسرے میتھڈ کی طرح



    اینڈرائڈ میں کسٹم ریکوری فلیش کیسے کریں میتھڈ نمبر 2


    ● سب سے پہلے آپ اپنے موبائل میں ایپ داؤنلوڈ کریں جس کا نام ہے

    Flashify

    داؤنلوڈ کرنے کے لیے لنک پر کلک کریں



    ● اب ایپ کو اوپن کریں اور وہ آپ سے روٹ اکسیس مانگے گا آپ

    ⇨ Accept


    پر کلک کریں .....

    ● اب آپ

    ⇨ backup/Restore

    پر کلک کرکے اپنی کوررینٹ ریکوری کا بیک اپ بنا لیں تاکی آپ کی کسٹم ریکوری میں اگر کوئی پرابلم ہو تو آپ اسے ریسٹور کر سکیں اور اپنی پرانی ریکوری میں واپس آ سکیں

    ● بیک اپ کرنے کے بعد

    ⇨ Flash

    پر کلک کریں اور پھر آپشن میں

    ⇨ Recovery Image

    پر کلک کریں ...


    ● اب اگر آپ نے اپنے موبائل کے لیے پہلے سے کسٹم ریکوری داؤنلوڈ کی ہوئی ہے تو آپ یہاں

    ⇨ choose file

    پر کلک کریں اور اس ریکوری کو سلیکٹ کریں اور اگر داؤنلوڈ نہیں کی ہوئی تو داؤنلوڈ کرنے کے لیے گوگل میں یہ لکھیں


    Custom Recovery For " Your Mobile Name + Model "



    اب آپ کو وہا پر آپ کے موبائل کی ریکوری مل جاۓ گی جو کے زیادہ سے زیادہ

    10 _ 15 MBs

    کی ہوگی آپ اس کو داؤنلوڈ کر لیں


    ● اب آپ کی فلیشنگ مکمل ہوئی اور اب آپ

    ⇨ Reboot Now

    پر کلک کریں اور پھر

    Never Show this Screen During Boot Again


    پر کلک کریں اور آپ کی ریکوری انسٹال ہو گئی

    اب میں آپ کو تیسرا میتھڈ بتاؤں گا


    اینڈرائڈ میں کسٹم ریکوری فلیش کیسے کریں میتھڈ نمبر 3




    ● سب سے پہلے اپنے موبائل میں ایپ داؤنلوڈ کریں جس کا نام ہے

    ROM Manager

    داؤنلوڈ کرنے کے لیے لنک کر کلک کریں

    اب آپ ایپ کو اوپن کریں اور آپشنز میں

    ⇨ Recovery Setup


    پر کلک کریں

    ● اب یہاں آپ کو

    ⇨ ClockworkMod Recovery


    پر کلک کرنا ہے


    ● اب یہاں ایک پیج آئے گا اس میں سے اپنے موبائل کے نام پر کلک کریں

    ● اب یہاں پر

    ⇨ Flash ClockworkMod Recovery


    پر کلک کریں

    ● اب ریکوری انسٹال ہونا شروع ہو جاۓ گی اور کچھ ہی دیر میں کمپلیٹ ہو جاۓ گی اور اب آپ اپنا موبائل

    ReBoot

    کریں اور آپ کی کسٹم ریکوری فلیش ہو جاۓ گی


    نوٹ : آپ کو ایک بار پھر بتاتا چلوں کے ان تینوں میتھڈز کے لیے آپ کا موبائل روٹ ہونا ضروری ہے

    پیارے بھائیو آج کے لیے اتنا ہی کافی ہے امید ہے آپ کو یہ لیکچر اچھا لگا ہو گا

    تو دوستو ملیں گے اگلے لیکچر میں تب تک کے لیے مجھے اجازت دیں ......


    * * * * * * اللّه حافظ * * * * * *
    آپ نے جیساکہ اس کورس کی پچھلی تھریڈز میں اس حوالے سے معلومات دی تھیں اُسی طرح موبائل فلیشنگ پر کام کی معلومات اس تھریڈ میں بھی شیئر کیں
    آپ کا بہت شکریہ، اپنا کام مزید بہتر انداز میں جاری رکھیئے
    One Vision One Standard

  2. #38
    dome30 is offline Senior Member+
    Last Online
    21st November 2023 @ 12:56 PM
    Join Date
    04 Oct 2007
    Posts
    143
    Threads
    40
    Credits
    39
    Thanked
    3

    Default

    السلام علیکم
    اپ کاشکریہ کہ اپ نے بہت مفید معلومات شیرکیا
    میرے پاسs6 edge ہے وکسٹم ہے میں اسکوسٹاک پہ لاناچاہونگااسکاطریقہ بتائیں

Page 4 of 4 FirstFirst 1234

Similar Threads

  1. * Android Mobile Flashing Course Class ( 1 ) *
    By Shahzaib Gohar in forum Courses
    Replies: 44
    Last Post: 11th July 2020, 07:33 AM
  2. * Android Mobile Flashing Course Class ( 2 ) *
    By Shahzaib Gohar in forum Courses
    Replies: 31
    Last Post: 8th November 2017, 10:00 PM
  3. * Android Mobile Flashing Course Class ( 3 ) *
    By Shahzaib Gohar in forum Courses
    Replies: 18
    Last Post: 8th November 2017, 09:59 PM
  4. help about android flashing
    By akhteraliabr in forum Mobile phones problems and Help Zone
    Replies: 5
    Last Post: 24th January 2016, 08:37 PM
  5. Help about rom flashing in android
    By Ahmed.ali in forum Mobile phones problems and Help Zone
    Replies: 2
    Last Post: 12th July 2015, 12:47 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •