Results 1 to 5 of 5

Thread: Salam Hazrat Imam Hussain RaziALLAH Anho

  1. #1
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Default Salam Hazrat Imam Hussain RaziALLAH Anho





    سلام بحضور سیّد الشہداءامام حسین رضی اللہ عنہ
    حفیظ جالندھری

    لباس ہے پھٹا ہوا ،غبار میں اٹا ہوا
    تمام جسمِ نازنیں چھدا ہوا کٹا ہوا
    یہ کون ذی وقار ہے بلا کا شہ سوار ہے
    کہ ہے ہزاروں قاتلوں کے سامنے ڈٹا ہوا
    یہ بالیقیں حسین ہے نبیﷺ کا نورِ عین ہے

    یہ جسکی ایک ضرب سے ، کمالِ فنِ حرب سے
    کئی شقی گرئے ہوئے تڑپ رہے ہیں کرب سے
    غضب ہے تیغ دو سرا کہ ایک ایک وار پر
    اٹھی صدائے الاماں زبان شرق وغرب سے
    یہ بالیقیں حسین ہے نبیﷺ کا نورِ عین ہے

    عبا بھی تار تار ہے تو جسم بھی فگار ہے
    زمین بھی تپی ہوئی ، فلک بھی شعلہ بار ہے
    مگر یہ مردِ تیغ زن یہ صف شکن فلک فگن
    کمالِ صبر و تن دہی سے محو کارزار ہے
    یہ بالیقیں حسین ہے نبیﷺ کا نورِ عین ہے

    دلاوری میں فرد ہے، بڑا ہی شیر مرد ہے
    کہ جس کے دبدبے سے رنگ دشمنوں کا زرد ہے
    حبیبِ مصطفیٰ ﷺہے یہ، مجاہدِ خدا ہے یہ
    جبھی تو اس کے سامنے، یہ فوج گرد گرد ہے
    یہ بالیقیں حسین ہے نبیﷺ کا نورِ عین ہے

    ادھر سپاہ شام ہے ہزار انتظام ہے
    ادھر ہیں دشمنانِ دیں ادھر فقط امام ہے
    مگر عجیب شان ہے غضب کی آن بان ہے
    کہ جس طرف اٹھی ہے تیغ بس خدا کا نام ہے
    یہ بالیقیں حسین ہے نبیﷺ کا نورِ عین ہے

  2. #2
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,603
    Threads
    2398
    Credits
    107,709
    Thanked
    1656

    Default

    ماشاء اللہ۔
    بےشک ۔
    حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ جنت میں نوجوانوں کے سردار ہوں گے۔

  3. #3
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Default

    Quote Shaheen Latif said: View Post
    ماشاء اللہ۔
    بےشک ۔
    حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ جنت میں نوجوانوں کے سردار ہوں گے۔
    beshak,, jazakALLAH

  4. #4
    Mehtab785's Avatar
    Mehtab785 is offline V.I.P
    Last Online
    18th April 2024 @ 05:45 AM
    Join Date
    05 Sep 2015
    Location
    @itdunya.com
    Gender
    Male
    Posts
    2,993
    Threads
    196
    Credits
    15,603
    Thanked
    371

    Default

    ماشاء اللہ زبردست

  5. #5
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Default

    Quote Mehtab785 said: View Post
    ماشاء اللہ زبردست
    jazakALLAH

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •