دوستو:اگرچه سستے اینڈرائڈ نے سمارٹ فون کو عام لوگوں کی پہنچ میں کر دیا هے مگر ان بجٹ فونز کا سب سے بڑا مسعلہ کم اندرونی میموری ہوتا هے جس کی وجه سے آپ اپنی پسندیده ایپس انسٹال نہیں کر پاتے.میری اس ترکیب سے آپ اپنی اندرونی میموری بڑھا سکتے هیں.

اس کے لیے آپ کے فون کا روٹ هونا ضروری ہے.ترکیب میں مندرجه زیل اوزار استعمال هوں گے.

(یہ ترکیب آپ کے میموری کارڈ کو استعمال کرے گی.)

کمپیوٹر
minitool partition editor
کارڈریڈر
apps2sd pro نامی ایپ

موبائل سے میموری کارڈ نکال کر کارڈ ریڈر میں لگائیں
(آپ ریڈر کی بجاۓ پرانا نوکیا یا چائنیز فون بھی
استعمال کر سکتے هیں)
ریڈر کو کمپیوٹر کے ساتھ منسلک کریں.جب کارڈ شناخت
هو جاۓ تو mini toolکو کھول لیں.یہاں اپنے میموری
کارڈ کو نوٹ کریں.(عموما یہ سب سے نیچے والا پارٹیشن ہو گا)اب اس پر رائٹ کلک کرکے ریسائز منتخب کریں. جتنی جگه آپ اپنی ایپس کے لیے مختص کرنا چاہتے ہیں اتنا اسے شرنک کر دیں,مثلا 2gb.اپلائ پر کلک کریں.اب آپ کے کارڈ میں ایک پارٹیشن اور دو جی بی ان ایلوکیٹیڈ سپیس ہو گی. اس پر کلک کریں اور کرئیٹ پر کلک کریں.
نئے پارٹیشن کی ٹائپ پرائمری اور فائل سسٹم ext2 ہونا چاہیے.اپلائ کر دیں.
اب آپ کے کارڈمیں دو ہارٹیشن ہونے چاہیں.ایک فیٹ32 اور دوسرا ext2.

کارڈ فون میں لگائیں اور apps2sd انسٹال کریں

نوٹ:بعض فونز میں کمپیوٹر سے بنا پارٹیشن براہ راست کام نہیں کرتا, ایسے صارفین پہلے سٹیپ سے شروع کریں باقی سیکنڈ پارٹیشن کو ماؤنٹ کرنے سے.

پارٹیشن ٹول پر کلک کریں.
(اہم ترین نکتہ)
اگلا قدم نہایت اہم ہے, یہاں معمولی سی غلطی بھی بھاری ثابت ہو سکتی ہے.
یہاں سیکنڈ پارٹیشن کے ساتھ موجود(ext2) کو (ext3) کر دیں اور ساتھ موجود چیک باکس کو چیک کر دیں.پہلے پارٹیشن جو کہ (fat32)ہو گا
کے ساتھ موجود چیک باکس کو ان چیک ضرور کریں ورنہ وہ بھی فارمیٹ ہو جائےگا.
اب جہاں نیچے کری ایٹ سلیکٹ ہے اسے فارمیٹ کر دیں. اب اوکے کر دیں.
فون ری سٹارٹ ہوگا.
ایپ ٹو ایس ڈی چلائیں, موو ایپس ٹو ایس ڈی پر کلک کریں, یہاں مینو پر کلک کریں اور ماؤنٹ سیکنڈ پارٹیشن پر کلک کریں,اب کری ایٹ ماؤنٹ سکرپٹ پر کلک کریں.
اگر سکرپٹ بغیر ایرر کے بن جائے تو فون کو ری سٹارٹ کر لیں.

اب مرحلہ ہے ایپس کو موو کرنے کا.

ایپ ٹو ایس ڈی چلائیں, موو ایپس ٹو ایس ڈی پر کلک کریں, مطلوبہ ایپ پر کلک کریں , یہاں چیک باکسوں کو چیک کر دیں.(سب سے نیچے موجود "ری موو ایپ" والے چیک باکس کو ان چیک کر دیں ورنہ ایپ کا شارٹ کٹ لانچر سے غائب ہو جائے گا.)
اوکے پر کلک کر دیں.

لیجیے, اب آپ جی بھر کے ایپس انسٹال کیجیے.
بس ہر ایپ کو کارڈ میں موو کرنا مت بھولیے گا.

اگر کوئی مرحلہ سمجھ نہ آئے تو مجھ سے پوچھ لیجیے.

Sent from my QMobile i6i using Tapatalk