آئی ٹی دنیا ڈاٹ کوم کے تمام ممبرز کو میں فلیشنگ کورس کے آخری لیکچر اور کلاس نمبر 5 میں خوش آمدید کہتا ہوں


پیارے بھائیو اگر آپ میں سے کسی ممبر نے میری پہلی 4 کلاسز نہیں پڑھی اور وہ پڑھنا چاہتا ہے تو براۓ مہربانی یہاں سے ملاحضہ فرمائے


⇨ Flashing Course/Class 1

⇨ Flashing Course/Class 2

⇨ Flashing Course/Class 3

⇨ Flashing Course/Class 4


پیارے بھائیو میری پہلی 4 کلاسز ضرور پڑھیں تاکہ آپ صحیح طرح سمجھ جائیں اور بعد میں آپ کو کوئی مسئلہ پیش نا آئے


دوستو آج میں آپ کو بتاؤں گا کہ :

1 : آپ کو آپ کے موبائل کی کسٹم روم بہت آسانی سے کس ویب سے مل سکتی ہے


2 : موبائل فلیش کرنے کے لیے کس کس چیز کی ضرورت ہے

3 : اور سب سے بڑا کام آپ کو میں بتاؤ گا کہ آپ کسٹم روم کیسے فلیش کریں گے

دوستو اللّه پاک کے پیارے نام سے آج کی کلاس شروع کرتے ہیں





تو دوستو جیسا کہ میں نے کلاس 4 میں کسٹم ریکوری انسٹال کرنے کا طریقہ بتایا اسی طرح آج کے لیکچر میں میں آپ کو بتاؤ گا کہ آپ کس طرح اپنے موبائل میں کسٹم روم انسٹال کریں

تو سب سے پہلے بات کرتے ہیں کہ


رومز کتنی ہیں اور ان میں فرق کیا ہے


پیارے بھائیو رومز 2 قسم کی ہیں

1 : Stock Rom

2 : Custom Rom


جس طرح کسٹم ریکوری اور اسٹاک ریکوری ہے بلکل اسی طرح کسٹم روم اور اسٹاک روم ہے ایک بار پھر آپ کو بتاتا چلوں


کسٹم روم اور اسٹاک روم کیا ہے


اسٹاک روم وہ ہوتی ہے جو کمپنی خود تیار کرتی ہے اور اس میں زیادہ خصوصیات نہیں پائی جاتیں

جبکہ کسٹم روم وہ ہوتی ہے جو کہ آسانی سے آپ کو گوگل سے مل جاتی ہے اور اس کے بہت سے فائدے ہیں جن میں سے سب سے بڑا فائدہ آپ اپنے موبائل کا ورژن اپ گریڈ کر سکتے ہیں


اپنے موبائل کی کسٹم روم کہا سے کریں


تو دوستو کبھی کبھی کیا ہوتا ہے کہ اگر ہم غلط روم اپنے موبائل میں فلیش کر لیں تو ہمارے موبائل میں خرابی آجاتی ہے
اور موبائل ڈیڈ بھی ہو سکتا ہے تو میں نے سوچا آپ کی آسانی سے کے لیے ویب سائٹ بھی بتاتا چلوں
تو دوستو اس ویب سائٹ کا نام ہے

⇨ xda-developer

آپ اس لنک سے ویب سائٹ وزٹ کر لیں آپ کو یہاں سے آسانی سے اپنے موبائل کی روم مل جاۓ گی اور وہ روم بہت اچھا ورک کرے گی


موبائل فلیش کرنے کے لیے کیا کیا چاہیے


آپ کو موبائل فلیش کرنے کے لیے درج ذیل چیزوں کی ضرورت ہے :



● آپ کا موبائل روٹ ہونا ضروری ہے اگر آپ روٹ کے بغیر یہ کام کریں گے تو آپ کا موبائل فلیش نہیں ہو گا


● ان سب کاموں سے پہلے آپ اپنے ڈیٹا وغیرہ کا بیک اپ بنا لیں تاکہ ڈیٹا محفوظ رہے


Unlocked BootLooder

کوئی بھی کسٹم ریکوری یا کسٹم روم فلیش کرنے کے لیے آپ کو اپنے موبائل کا بوٹ لوڈر ان لاک کرنا ہو گا

[B][اب آپ کو بتاتا چلوں کے آپ اپنے موبائل کا بوٹ لوڈر ان لاک کیسے کریں
دوستو ہر موبائل کا بوٹ لوڈر ان لاک کرنے کا الگ الگ طریقہ ہے آپ اپنے موبائل کا میتھڈ دیکھنے کے لیے گوگل پر یہ لکھیں

“ How To Unlocked Bootlooder On Your Mobile Name + Model

آپ کو آسان میتھڈ مل جاۓ گا


● کسٹم روم انسٹال کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ آپ اپنے موبائل میں کسٹم ریکوری انسٹال کریں

[ کسٹم ریکوری کیسے انسٹال کریں یہ میں کلاس 4 میں بتا چکا ہوں ]



● کسٹم روم انسٹال کرنے کے لیے آپ کے پاس کسٹم روم کی

.Zip

فائل لازمی ہونی چاہیے جو کہ آپ کو

Xda-developer

سے آسانی سے مل جاۓ گی

● گوگل ایپ فائل کی زپ فائل ہونی چاہیے

کسٹم روم فلیش کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو گوگل ایپ بھی فلیش کرنا ہوگا جو کہ آپ کو اسی ویب سائٹ سے مل جاۓ گا اور اگر آپ کو یہ نا ملے تو آپ اس لنک سے داؤنلوڈ کر لیں

⇨Download Gapps

آپ کو تمام چیزیں بتا دی گئی ہیں جو کے فلیشنگ کے لیے ضروری ہیں

تو دوستو اب میں آپ کو کسٹم روم فلیش کرنے کے بارے میں بتانے جا رہا ہوں جو کہ سب سے اہم کام ہے



اینڈرائڈ موبائل میں کسٹم روم کیسے فلیش کریں



● سب سے پہلے آپ اپنے موبائل کی پاور اوف کر دیں

● جب آپ کا موبائل مکمل بند ہو جاۓ تو پھر آپ ریکوری میں جائیں ریکوری میں جانے کے لیے


Volume Up + Power Button

کو کچھ سیکنڈ دبائیں اب آپ کے موبائل کی کسٹم ریکوری سامنے آجاۓ گی


● اب کسٹم ریکوری میں ایک

⇨ Wipe

کا آپشن نظر آئے گا آپ اس پر کلک کریں اور پھر نیچے

⇨ SWipe

سلیکٹ کریں آپ کا موبائل

Format

ہو جاۓ گا کیونکہ فلیشنگ سے پہلے موبائل کو ری سیٹ کرنا بہت ضروری ہے


● اب آپ کو اپنے ریکوری کے ہوم میں واپس جانا ہے وہا پر آپ کو

⇨ Install

کا آپشن نظر آئے گا آپ اس پر کلک کریں اور پھر سوائپ کریں


● اب یہاں اپنے میموری کارڈ کی لوکیشن میں کسٹم روم کی زیپ فائل کو سلیکٹ کریں جو آپ نے داؤنلوڈ کی تھی


● فائل سلیکٹ کرنے کے بعد آپ

⇨ Swipe To Confirm Flash


پر کلک کریں اور پھر آپ کے موبائل میں کسٹم روم کی انسٹالنگ شروع ہو جاۓ گی


● اب جب تک انسٹالنگ ختم نا ہو آپ کچھ بھی نا کریں بس انتظار کریں

[ انسٹالنگ میں کچھ وقت لگے گا ]

● جب آپ کی کسٹم روم انسٹال ہو جاۓ گی تو آپ کو ایک آپشن نظر آئے گا

⇨ Wipe Cache/ Dalvik


آپ اس کو سلیکٹ کریں اور پھر نیچے سوائپ کریں اور جب آپ کے موبائل کا

Cache Swipe

ہو جاۓ تو آپ پھر ریکوری کے پہلے صفہ پر آجائیں

● اب آپ بلکل اسی طرح گوگل ایپ کی فائل کو فلیش کریں

● اب گوگل ایپ کی فائل فلیش کرنے کے بعد مینیو میں آجائیں اور یہاں پر آپ کو

ReBoot

کا آپشن نظر آئے گا آپ اس پر کلک کریں

اب آپ کا موبائل اون ہونے لگ جاۓ گا اور اگر اون ہونے میں وقت لگے تو پریشان بلکل نا ہوں

تو دوستو مبارک ہو آپ کے موبائل میں کسٹم روم فلیش ہو گئی ہے

تو پیارے بھائیو اسی طرح آپ نے چند ہی کلاسز میں فلیشنگ کورس مکمل کر لیا

مجھے امید ہے کہ آپ سب کو میرا یہ کورس اچھا لگا ہو گا اور جن بھائیو نے میری تمام کلاسز پڑھی ہیں میں ان کا شکر گزار ہوں

پیارے بھائیو اپنا خیال رکھیے گا انشاءلله اسی طرح آپ کے لیے مزید اچھے اچھے کورس تیار کیا کروں گا

آپ سب بھائیو کے تعاون کا بہت بہت شکریہ

* * * * * * اللّه حافظ * * * * * *