کون رکھے گا ہمیں یاد اس دورِ خود غرضی میں۔
حالات ایسے ہیں کہ لوگوں کو خدا یاد نہیں۔۔

ھم کون ہیں کیا ہیں با خدا یاد نہیں۔
اپنے اسلاف کی کوئی بھی ادا یاد نہیں۔

ہے اگر یاد تو کافر کے ترانے ہی بس۔
ہے اگر نہیں یاد تو مسجد کی صدا یاد نہیں۔
بنتِ حوّا کو نچاتے ہیں سرِعام محفل میں۔
کتنے سنگ دل ہیں کہ رسمِ حیاء یاد نہیں۔
اپنی ذلت کا سبب یہی ہے شاید۔
سب کچھ ہے یاد مگر خدا یاد نہیں۔