Page 1 of 3 123 LastLast
Results 1 to 12 of 30

Thread: ایکسل میں جو بھی لکھیں وہ آواز میں سنیں!

  1. #1
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,601
    Threads
    2397
    Credits
    107,695
    Thanked
    1656

    Default ایکسل میں جو بھی لکھیں وہ آواز میں سنیں!


    السلام علیکم
    ڈیئر آئی ٹی ڈی ممبران آج آپ کے لیے بہت ہی دلچسپ آرٹیکل کے ساتھ حاضر ہوا ہوں۔
    ہو سکتا ہے کہ کچھ ممبران کو اس کا پہلے سے علم ہو۔ لیکن جن کو اس کے بارے میں نہیں پتا ان کے لیے یہ بہت ہی دلچسپ ثابت ہو گا۔
    جیسا کہ اس تھریڈ کا ٹائٹل ہے کہ آپ ایکسل میں جو بھی ٹائپ کر کے اینٹر کریں تو آپ نے جو ٹائپ کیا ہو گا ایکسل آپ کو وہ پڑھ کر سنائے گا۔
    ہے نا دلچسپ بات؟
    تو سب سے پہلے آپ ایکسل کو اوپن کریں۔ ایکسل کوئی بھی ہو۔ ویسے میں آپ کو ایم ایس ایکسل 2007 کے سکرین شاٹ دے رہا ہوں۔
    جب ایکسل اوپن ہو جائے تو اس سکرین شاٹ کے مطابق تیر والے نشان پر کلک کریں۔

    Name:  1.png
Views: 1097
Size:  49.4 KB

    کلک کرنے کے بعد آپ کو اس طرح کی ونڈو نظر آئے گی۔ یہاں آپ نے اس سکرین شاٹ کے مطابق مور کمانڈز پر کلک کرنا ہے۔

    Name:  2.png
Views: 1090
Size:  58.8 KB

    اس کے بعد آپ نے اس سکرین شاٹ کے مطابق سائڈ بار پر کلک کرنا ہے۔

    Name:  3.jpg
Views: 1094
Size:  49.9 KB

    پھر اس کے بعد آپ نے اس سکرین شاٹ کے مطابق آل کمانڈز کو سلیکٹ کر لینا ہے۔

    Name:  4.jpg
Views: 1080
Size:  52.6 KB

    اب جو ونڈو کھلے گی اس کو آپ سکرول کر کے نیچے آتے جایئں اور اس سکرین شاٹ کے مطابق سپیک سیلز اون اینٹر سلیکٹ کریں۔
    اور پھر ایڈ کا بٹن دبا دیں۔

    Name:  5.jpg
Views: 1079
Size:  52.5 KB

    اب آپ کی یہ کمانڈ آپ کے ایکسس ٹول میں شامل ہو گئی ہے۔ اب اس سکرین شاٹ کے مطابق او کے پر کلک کر دیں۔

    Name:  6.jpg
Views: 1081
Size:  52.9 KB

    اب آپ کے پیج پر ایک کمانڈ نظر آنا شروع ہو جائے گی۔ اس کو آن اور آف اسی بٹن سے کیا جا سکتا ہے۔

    Name:  7.png
Views: 1085
Size:  53.2 KB


    اب آپ جو بھی ٹائپ کر کے اینٹر کا بٹن دبایئں گے تو ایکسل آپ کو وہ پڑھ کر سنائے گا۔
    جتنی دفعہ آپ لکھ کر اینٹر دبایئں گے اتنی دفعہ آپ اپنے لکھے ہوئے کو سن سکیں گے۔
    اور اگر اس کو آف کرنا چاہیں تو اوپر والے بٹن کو دبایئں تو بھی ایکسل آپ کو بتائے گا کہ یہ آپسن آف ہو گئی ہے۔
    تو اب تمام ممبران اس کو ٹرائی کریں اور انجوائے کریں۔ کسی کو کچھ مزید پوچھنا ہو تو پوچھ سکتا ہے۔

  2. #2
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,362
    Threads
    419
    Credits
    39,820
    Thanked
    1813

    Default

    وعلیکم السلام برادر
    آپ نے ایکسل کے ایک نئے فیچر کے بارے میں اچھے طریقے سے آگاہی ہمارے ساتھ شئیر کی
    بہت شکریہ
    عام طور پر اس طرح کے نتیجے کی نارمل انسان کو ضرورت تو نہیں پڑتی ہے
    پر
    مائیکرو سوفٹ نے اپنے ہر یوزر کے لئے کچھ نہ کچھ فیچرز اپنی پروڈیکٹس میں رکھے ہیں
    اُن میں سے یہ بھی ایک اچھا فیچر ہے

    آپ نے جس فیچر کو استعمال کیا ہے اگر اُس کے اُوپر والے فیچرز کو بھی آزمایا جائے تو
    ٹرائی کرنے کی حد تک بہت اچھے ہیں
    کالم ۔۔۔۔اور۔۔۔رو۔۔۔وائز ۔۔۔پڑھ کر سنانا

    ہمارے ساتھ اپنا علم شئیر کرنے کا بہت شکریہ
    اسکرین شارٹ پر لوگو ضرور لگا لیا کریں

  3. #3
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,601
    Threads
    2397
    Credits
    107,695
    Thanked
    1656

    Default

    Quote Haseeb Alamgir said: View Post
    وعلیکم السلام برادر
    آپ نے ایکسل کے ایک نئے فیچر کے بارے میں اچھے طریقے سے آگاہی ہمارے ساتھ شئیر کی
    بہت شکریہ
    عام طور پر اس طرح کے نتیجے کی نارمل انسان کو ضرورت تو نہیں پڑتی ہے
    پر
    مائیکرو سوفٹ نے اپنے ہر یوزر کے لئے کچھ نہ کچھ فیچرز اپنی پروڈیکٹس میں رکھے ہیں
    اُن میں سے یہ بھی ایک اچھا فیچر ہے

    آپ نے جس فیچر کو استعمال کیا ہے اگر اُس کے اُوپر والے فیچرز کو بھی آزمایا جائے تو
    ٹرائی کرنے کی حد تک بہت اچھے ہیں
    کالم ۔۔۔۔اور۔۔۔رو۔۔۔وائز ۔۔۔پڑھ کر سنانا

    ہمارے ساتھ اپنا علم شئیر کرنے کا بہت شکریہ
    اسکرین شارٹ پر لوگو ضرور لگا لیا کریں

    حسیب بھائی آپ کے کمنٹس کا بہت شکریہ۔
    ویسے تو بیشمار آپشنز ہیں۔ اس آپشن سے آپ الفاط کا تلفظ ٹھیک کر سکتے ہیں۔
    اس لیے یہ شیئر کیا گیا۔

  4. #4
    fasifasi824's Avatar
    fasifasi824 is offline Advance Member
    Last Online
    28th January 2024 @ 07:02 PM
    Join Date
    05 Jan 2017
    Location
    phalia
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    896
    Threads
    66
    Credits
    11,596
    Thanked
    136

    Default

    وعلیکم السلام
    آپ نے بہت ہی عمدہ ٹئپ شیئر کی. اس کے لیے بہت بہت شکریہ.
    اور آپ نے آرٹیکل کو بہت اچهے انداز سے سکرین شاٹس کے ساته شیئر کیا . مجهے اس کا پتا نہیں تها .جب بهی موقع ملا ضرور ٹرائی کروں گا.

  5. #5
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,601
    Threads
    2397
    Credits
    107,695
    Thanked
    1656

    Default

    Quote fasifasi824 said: View Post
    وعلیکم السلام
    آپ نے بہت ہی عمدہ ٹئپ شیئر کی. اس کے لیے بہت بہت شکریہ.
    اور آپ نے آرٹیکل کو بہت اچهے انداز سے سکرین شاٹس کے ساته شیئر کیا . مجهے اس کا پتا نہیں تها .جب بهی موقع ملا ضرور ٹرائی کروں گا.
    پسند کرنے کا شکریہ۔
    ضرور ٹرائی کریں۔ میں نے باقاعدہ چیک کر کے تھریڈ بنایا ہے۔

  6. #6
    Fahim_369 is offline Senior Member+
    Last Online
    28th September 2022 @ 12:38 AM
    Join Date
    26 Oct 2016
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    147
    Threads
    34
    Credits
    799
    Thanked
    9

    Default

    Bhai apka bohut shukriya.

  7. #7
    abdul6616's Avatar
    abdul6616 is offline Advance Member
    Last Online
    15th April 2024 @ 02:21 PM
    Join Date
    13 May 2014
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    1,394
    Threads
    291
    Credits
    6,161
    Thanked
    103

    Default

    Thank for nice info
    A.R. ASKANI

  8. #8
    ark1986 is offline Member
    Last Online
    13th November 2020 @ 05:50 PM
    Join Date
    23 Mar 2009
    Age
    38
    Posts
    107
    Threads
    9
    Thanked
    5

    Default

    NICE

  9. #9
    azmatullahkhan's Avatar
    azmatullahkhan is offline Senior Member+
    Last Online
    5th February 2024 @ 03:24 PM
    Join Date
    02 Aug 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    134
    Threads
    15
    Credits
    99
    Thanked
    5

    Default

    Thank for nice info

    Quote ark1986 said: View Post
    NICE

  10. #10
    faheem bhutt is offline Junior Member
    Last Online
    24th December 2017 @ 01:16 PM
    Join Date
    24 Jan 2015
    Location
    Mailsi
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    8
    Threads
    1
    Credits
    28
    Thanked
    0

    Default

    اچھا ہے بہت ہی اچھا ہے

  11. #11
    Maherfaizan is offline Senior Member+
    Last Online
    10th September 2022 @ 01:12 PM
    Join Date
    11 Dec 2015
    Gender
    Male
    Posts
    56
    Threads
    6
    Credits
    254
    Thanked
    0

    Default

    good

  12. #12
    monotony is offline Senior Member+
    Last Online
    4th February 2022 @ 04:52 PM
    Join Date
    23 Jun 2011
    Gender
    Male
    Posts
    98
    Threads
    2
    Credits
    378
    Thanked
    5

    Default

    oh that's great. thank you

Page 1 of 3 123 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 8
    Last Post: 10th January 2018, 08:15 PM
  2. Replies: 2
    Last Post: 15th October 2012, 12:58 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •