Quote Sahil_Jaan said: View Post
لندن: خبردار! خفیہ کیمرے کی آنکھ آپ کو دیکھ رہی ہے اور ذرا سی لاپرواہی اور غفلت آپ کے لیے زندگی بھر کا روگ بن سکتا ہے۔
اگر آپ شاپنگ سینٹر میں چینجنگ روم کا استعمال کرتے ہیں یا کسی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں تو یہ نہ سمجھیں کوئی آپ کو دیکھ نہیں رہا بلکہ اب ایسے خفیہ کیمرے عام ہوگئے ہیں جو لمحہ بہ لمحہ آپ کی جاسوسی کررہے ہیں اور آپ ان سے مکمل طور پر بے خبر ہیں۔
پاکستان اور بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک میں بیت الخلاء اور ہوٹلز میں لگے خفیہ کیمروں کے متعدد اسکینڈلز منظر عام پر آچکے ہیں جس سے لوگوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یہ جاسوس کیمرے کوئی خفیہ کمپنی نہیں بلکہ نامی گرامی کمپنیاں تیار کررہیں جو مارکیٹ میں باآسانی دستیاب ہیں۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اب ایسی کھونٹیاں تیار کی گئی ہیں جن میں خفیہ کیمرے لگائے گئے ہیں۔ یہ کھونٹیاں صرف چند سو روپے میں دستیاب ہیں۔ ایک کھونٹی میں ایک خفیہ کیمرہ موجود ہوتا ہے جو ہرپل کی ریکارڈنگ اپنے اندر محفوظ کرلیتا ہے اور یو ایس بی پورٹ کے ذریعے یہ ریکارڈنگ حاصل کی جاسکتی ہے


Aisi Cheezien to market main Aam ho gai hn. Aur ab to hacking bhi aam si baat ho gai hy. Khud hi bachna chaiye...