:
!یہاں آپ لوگوں کو جس کورس کا کہا گیا ہے وہ روحانی ترقی کےلیے ہےاس کے بہت ہی زیادہ فائدےہیں ایک معمولی پڑھا لکھاانسان سمجھ سکتا ہے کہ اس عمل کی کیا افادیت ہو سکتی ہے پھر بھی میں آپ لوگوں کو اس کے چند دینی دنیاوی فائدے بتا دیتا ہوں۔انسان اپنے نفس اور شیاطین لعین سے ہر وقت دوکھا کھا جاتا ہے اور گناہ کر جاتا ہےگناہوں کی سزا اتنی سخت کہ انسان اپنے رب عظیم سےدور اور مسلسل گناہ کرتا جاتا ہے اورآخرت کی سزا بہت سخت ہے اللہ جل شانہ ہم سب مسلمانوں کو معاف فرمائے ۔آمینگناہوں کیوجہ سے انسان کا دل سیاہ ہو جاتا ہے اس سیاہی اور گناہوں کی سزا سے بچنے کےلیے توبہ ضروری ہے اس عمل کا پہلا فائدہ ہے کہ انسان گناہوں سے پاک ہو جاتا ہے اور دل اسکا اللہ جل شانہ کے احکام ، قرآن، حدیث اور سنت کی طرف راغب ہوتا ہےدل روشن ہو جاتا ہےباطنی بیماریاں ختم ہو جاتی ہیں حسد ، کینہ ، لالچ ، بغض ، غصہ دور ہو جاتا ہےمعافی اور توبہ سے انسان ایساہو جاتا ہے جیسا کہ گناہ کیا ہی نہ ہودل میں نرمی پیدا ہوتی ہےدین دنیا میں ترقی ہوتی ہےدعائیں جلد قبول ہوتی ہیں عہدہ میں ترقی ملتی ہےنیک لوگوں کی صحبت ملتی ہےرزق حسنہ ملتا ہےگھر میں برکت ہوتی ہےفقر فاقہ دور ہو جاتا ہےانوارات کی بارش ہوتی ہےترقی ایسی کہ لوگ رشک کریں گے۔تین ماہ میں ہر ماہ کا علیحدہ وظیفہ ہے اور اسلامی ماہ کی پہلی تاریخ کو شروع کریں ماہ اوّل کے وظائف۔"استغفراللہ" ہر نماز کے بعد 100/1000 مرتبہ اور رات کو دو رکعت نماز توبہ کی نیت سے پڑھیں اور وظیفہ پڑھیں1000"یاغفوریاغفّاریاغفور"مرتبہ پڑھیں تعداد زیادہ لگتی ہے مگر نماز کے بعد 5منٹ اور رات کو 20 منٹ لگتے ہیں اللہ جل شانہ کی خاطر 24 گھنٹوں میں ایگ گھنٹہ نہیں نکلتا تو اللہ جل شانہ ہی جانے کیا ھو گااور یہ بھی ہمارے فائدے کےلیے ہی ہےماہ دوم کے وظائف۔"چھ کلمے" ہر کلمہ 100 مرتبہ فجر اور عشاء کے بعد۔اوّل آخر درود پاک ابراہیمی 100 مرتبہ دن یا رات کو دو رکعت سلامتی ایمان کی نیت سے پڑھیں ماہ سوم کے وظائف۔فجر کے وقت پہلا کلمہ 500 مرتبہ الحمد للہ ربّ العالمین 500 مرتبہ اور عشاء کے بعددرود پاک ابراہیمی 500/1000 مرتبہ دن یا رات کودو رکعت رضائے الہی کےلیے پڑھیں اور دو رکعت حضرت محمد مصطفیٰ احمد مجتبیٰرحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو ہدیہ ِثواب کے لیے پڑھیں۔اجازت اور شرائط۔ہر مسلمان مرید اور غیر مرید ہر مسلک کا پڑھ سکتا ہےپانچ وقت نمازوظیفہ کے وقت وضومسواک کا استعمال ہدایات۔اگر کوئی نماز رہ جائے تو اگلی نماز میں تعداد پوری کرےاگر کوئی سفر میں ہے تو جب موقع ملے تعداد پوری کرےاگر ہو سکے تو گھر والوں ، دوستوں کو بھی عمل کا مشورہ دیں فقیر ناچیز کےلیے دعا کریں اور اپنے اور فقیر ناچیز کے والدین کے لیےبھی دعا کریں