Results 1 to 2 of 2

Thread: Think about it

  1. #1
    Sabih.'s Avatar
    Sabih. is offline Advance Member
    Last Online
    9th November 2020 @ 08:52 AM
    Join Date
    19 Jun 2007
    Gender
    Male
    Posts
    4,829
    Threads
    382
    Credits
    681
    Thanked
    95

    Default Think about it

    ایک خاص عمل سے گزار کرانسانی دماغ کو تنویم کاری کے زیر اثر کردیاجائے تواس کا ذہن تنویم کار کے زیر اثر ہوگا،چنانچہ ہم انسان بیرونی اثرات کا اپنے دماغ پر کس حد تک بوجھ محسوس کرتے ہیں اس کا وزن ایک مثال سے سمجھتے ہیں۔
    آپ نے دیکھاہوگاکہ بچے صابن یا شیمپو پانی کی جھاگ سے ببل بناکر ہوامیں اڑاتے ہیں،ببل چھوٹا ساہوتاہے لیکن اسے اپنے ذہن میں لاکر اتنا بڑاکردیں کہ اپنے آپ کو اس میں محصور تصور ہو۔
    ایساکیو ں کہاجاتاہے کہ بری محفل سے بچنا،کوئی لاکھ کہے کہ وہ بری محفل میں بیٹھ کر بھی برائی سے محفوظ رہتاہے،بری محفل کی مثال اسی ببل کی طرح ہے جس کے حصار میں آپ جاکر بیٹھ جاتے ہیں، اس کے اندر برائی پھیلی ہوئی ہے اورآپ کے اندر کی اچھائی قوت مدافعت کی شکل میں اس کا مقابلہ کررہی ہے۔

    آپ نے بارہامحسوس کیاہوگاکہ محفل میں ایک ایسے چٹکلے پر آپ زور سےہنس پڑے جس کے اندر مزاح اس قابل بھی نہیں ہوتاکہ آدمی کے چہرے پر مسکراہٹ لے آئے،ایسا اس لیے کہ محفل کے اندر پہلے سے بناہواہنسی مزاح کا ماحول ہےجو ہنسنے پر مجبور کردیتاہے۔
    کچھ لوگ بہت گہرے ہوتے ہیں،اکثریت کاسینہ کم گہراہوتاہے، بظاہر وہ رازوں کو سینے میں چھپائے رکھتے ہیں درحقیقت وہ بڑے کچے ہوتے ہیں، انہیں بھی ایسے ماحول کی ضرورت ہوتی ہے جیسے ہی اس کی ٹرانس میں آئے، راز بیان کردیتے ہیں۔
    بچے اپنے گھر میں نہیں پڑھتے ،لیکن مدارس ،سکولوں کے ماحول کے اثرات ان کی ذہنو ں کو پڑھنے کی تحریک دیتے ہیں۔
    آپ نے بارہاخود کو موردالزام اس لیے ٹھہرایاہوتاہے کہ جو کام نہیں کرناتھا وہ کرگزرے ، جو نہیں کہناتھا وہ کہہ چکے،اس میں ساراآپ کی ذات کا قصور نہیں ہوتا،بچوں کے اسی ببل کو ذہن میں لائیے جس کے اندر آپ محصور ہیں، ایسے ماحول کے اندر فضاسوگوار ہے توآپ کی طبیعت کی شگفتگی دب جائے گی ، اگر اس میں شعر و شاعری ادب کا عنصر ہوگاتو آپ کے اندر بھی متانت و سنجیدگی ابھرے آئے گی۔
    کسی نیک باعمل صاحب کردار کی محفل میں جائیے ،آپ کے اندر تبدیلی آجائے گی۔
    کیاآپ نے محسوس کیاکہ ببل کے اندر کا ماحول اور اس میں پھیلے اس کے ذررات آپ کے دل و دماغ پر اثرات ڈالتے ہیں؟۔
    Think About it.
    بقلم صبیح طارق
    نک نیم بیل گاڑی۔

  2. #2
    Baazigar's Avatar
    Baazigar is offline V.I.P
    Last Online
    24th April 2024 @ 04:11 AM
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,912
    Threads
    482
    Credits
    148,899
    Thanked
    970

    Default

    Thanks for Sharing

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •