السلام علیکم۔

آئی ٹی ڈی کے پیارے ممبران اس فورم پر ٹیپاٹاک ایپ کے ذریعے آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام میں لاگ اِن کرنے کے تھریڈز موجود ہیں۔
لیکن پھر بھی کافی ممبران کو اس میں پرابلم پیش آ رہی ہیں۔

اس لیے میں یہ تھریڈ سکرین شاٹس کے ساتھ سٹیپ بائی سٹیپ بنا رہا ہوں۔ اور امید کرتا ہوں کہ جن ممبران کو ٹیپا ٹاک کے تھرو آئی ٹی ڈی میں لاگ اِن پرابلم آ رہی ہے ان کے لیے آسانی ہو گی۔
ٹیپا ٹاک ایپ اینڈرائڈ فونز کے لیے پلے سٹور سے بالکل مفت ڈاون لوڈ کی جا سکتی ہے۔ لیکن آئی فون کے لیے تھوڑی سی رقم ادا کرنی پڑتی ہے۔ اور ایپ سٹور سے یہ ایپ ڈاونلوڈ کی جا سکتی ہے۔
میں جو سکرین شاٹس اس تھریڈ میں دے رہا ہوں وہ آئی فون کے ہیں۔ اینڈرائڈ کی سیٹنگ تھوڑی مختلف ہو سکتی ہے لیکن طریقہ یہی ہے۔
سب سے پہلے آپ ٹیپا ٹاک ایپ کو ڈاونلوڈ کر لیں۔ جب ایپ ڈاون لوڈ ہو جائے تو اس کو اوپن کریں۔ اوپن کرنے پر آپ کو اس طرح پیج نظر آئے گا۔


Name:  1.jpg
Views: 293
Size:  85.9 KB

اب آپ اس سکرین شاٹ کے مطابق تیر والے نشان پر کلک کریں۔ تو ایک نیا پیج سامنے آئے گا۔ یہاں آپ نے ٹیپا ٹاک کے لیے اپنی آئی ڈی بنانی ہے۔اس لیے سائن اپ پر کلک کریں۔

Name:  2.jpg
Views: 290
Size:  68.3 KB
یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ ٹیپا ٹاک استعمال کرنے کے لیے پہلے ٹیپا ٹاک میں آپ کو اکاونٹ بنانا پڑے گا۔ جس کے لیے آپ اپنا ای میل ایڈریس اور پاسورڈ اینٹر کرنے کے بعد لاگ اِن کر سکتے ہیں۔ اس میں آپ کوئی بھی ای میل آئی ڈی دے سکتے ہیں۔
آئی ٹی ڈی والی آئی ڈی بھی رکھ سکتے ہیں اور مختلف بھی۔


Name:  3.jpg
Views: 284
Size:  49.6 KB
اب جب آپ اپنا ای میل اور پاسورڈ دینے کے بعد لاگ اِن کریں گے تو آپ کو اس طرح پیج نظر آئے گا۔اس میں آپ اپنی یا کوئی بھی تصویر یا اواتار بھی رکھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ سکرین شاٹ کے مطابق پرسنلائز ٹیپا ٹاک پر کلک کریں۔

Name:  3a.jpg
Views: 284
Size:  89.2 KB

جب آپ اپنی تصویر یا اواتار وغیرہ سیٹ کر لیں گے تو آپ کو پیج اس طرح نظر آئے گا۔
یہاں آپ نے اس سکرین شاٹ کے مطابق گروپس پر کلک کرنا ہے۔

Name:  4.PNG
Views: 285
Size:  151.7 KB

جب آپ گروپس پر کلک کریں گے تو اگلے پیج پر آپ کو مختلف گروپس نظر آیئں گے۔ یہاں آپ نے اس سکرین شاٹ کے مطابق
آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام پر کلک کرنا ہے۔

Name:  5.PNG
Views: 285
Size:  121.3 KB

جب آپ آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام پر کلک کریں گے تو پھر پہلی دفعہ وہ آپ سے آپ کی آئی ڈی اور پاسورڈ مانگے گا۔
کیوں کہ میں پہلے سے آئی ٹی دنیا میں لاگ اِن ہوں اس لیے میرے پاس وہ پیج نظر نہیں آئے گا۔
یہاں آپ نے آئی ٹی دنیا والی آئی ڈی اور پاسورڈ دینا ہے۔اس کے بعد آپ لاگ اِن ہو جایئں گے۔ اور آپ کو اس طرح کا پیج نظر آنے لگ جائے گا۔

Name:  6.PNG
Views: 290
Size:  182.8 KB

امید ہے کہ اس تھریڈ سے کافی ممبران کو فائدہ پہنچے گا۔ کوئی سوال ہو تو پوچھ سکتے ہیں۔ اجازت !