السلام علیکم۔
آئی ٹی دُنیا کے ممبران آج اس تھریڈ میں میں آپ کو بتاوں گا کہ ہم پی سی پر واٹس ایپ کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔
میں نے اس فورم پر دیکھا ہے کہ ممبران آسک این ایکسپرٹ میں اس کے متعلق پوچھ رہے ہیں۔
اس لیے میں نے سوچا کہ ایک تھریڈ تشکیل دے دوں جس سے تمام ممبران فائدہ اُٹھا سکیں۔
تو ممبران سب سے پہلے آپ اس ایڈریس سے پی سی کے لیے واٹس ایپ ڈاون لوڈ کر لیں۔

https://www.whatsapp.com/download/
جب آپ اس ایڈریس پر کلک کریں گے تو آپ کو اس طرح کی سکرین نظر آئے گی۔
اگر آپ کا سسٹم 64 بٹ ہے تو ایپ خود بخود آپ کو 64 بِٹ ڈاون لوڈ کرنے کے لیے کہے گی۔ اور اگر آپ کا سسٹم 32 بِٹ ہے
تو خود بخود 32 بِٹ ایپ ڈاون لوڈ کے لیے ریڈی ہو گی۔ چونکہ میرا سسٹم 64 بِٹ ہے
اس لیے سکرین شاٹ میں آپ کو ڈاونلوڈ فار ونڈوز )64 بِٹ( لکھا نظر آئے گا۔ جیسے ہی آپ ڈاونلوڈ پر کلک کریں گے
تو نیچے سکرین شاٹ میں نمبر-3 کے مطابق ایپ ڈاون لوڈ ہونا شروع ہو جائے گی۔


Name:  WA-1.jpg
Views: 1471
Size:  53.8 KB

جب ایپ مکمل ڈاون لوڈ ہو جائے تو اس سکرین شاٹ کے مطابق آپ کو نظر آئے گی۔ یہاں آپ نے اس آئیکون پر ڈبل کلک کرنا ہے۔


Name:  WA-2.jpg
Views: 1468
Size:  53.3 KB

جیسے ہی آپ ڈبل کلک کریں گے تو اس سکرین شاٹ کے مطابق ایک ونڈو کھلے گی۔ یہاں آپ نے رن پر کلک کرنا ہے۔


Name:  WA-3.png
Views: 1466
Size:  29.2 KB

جب آپ رن پر کلک کریں گے تو ایپ انسٹال ہونا شروع ہو جائے گی۔ اور تھوڑی دیر میں آپ کو اس سکرین شاٹ کے مطابق ایک بار کوڈ نظر آئے گا
اور تین قسم کی انسٹرکشنز نظر آیئں گی۔ اصل کام یہی ہے۔ آپ اپنے فون کے مطابق آپشن سیلیکٹ کریں۔
اور اپنے موبائل میں واٹس ایپ کو اوپن کر کے مینو یا سیٹنگز میں جا کر واٹس ایپ ویب کو اوپن کریں۔
اوپن کرنے کے ساتھ ہی آپ کے موبائل کا کیمرہ بھی آن ہو جائے گا۔ آپ پی سی کی سکرین پر نظر آنے والے کوڈ کے سامنے اپنے موبائل کا کیمرہ کریں۔
کیمرہ اس کوڈ کو سکین کر کے فوری طور پر آپ کے موبائل واٹس ایپ کو پی سی کے ساتھ سِنک کروا دے گا۔


Name:  WA-4.jpg
Views: 1470
Size:  47.6 KB

جیسے ہی آپ کا واٹس ایپ سِنک ہو گا تو آپ کو اس طرح کی ونڈو نظر آئے گی۔ اور آپ کے واٹس ایپ کا ڈیٹا پی سی پر نظر آنے لگ جائے گا۔ اب آپ پی سی پر واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔
ایک ضروری بات کہ جب تک آپ کا موبائل واٹس ایپ سے کنکٹ رہے گا اس وقت تک آپ واٹس ایپ کو پی سی پر استعمال کر سکتے ہیں۔ جیسے ہی آپ کا موبائل وائی فائی یا موبائل ڈیٹا سے ڈسکنکٹ ہو گا۔ آپ پی سی سے بھی ڈسکنکٹ ہو جایئں گے۔

Name:  WA-5.jpg
Views: 1468
Size:  23.2 KB

امید ہے آپ ممبران کو یہ تھریڈ پسند آئے گا اور آپ کے کام بھی آئے گا۔