Results 1 to 2 of 2

Thread: Hazrat Adam Alaihis Salam - حضرت آدم علیہ السلام - Qasas-ul-Quran - قصص القران

  1. #1
    mrabdul is offline Junior Member
    Last Online
    15th May 2018 @ 11:34 AM
    Join Date
    07 Dec 2015
    Location
    Attock City
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    5
    Threads
    4
    Credits
    46
    Thanked
    0

    Default Hazrat Adam Alaihis Salam - حضرت آدم علیہ السلام - Qasas-ul-Quran - قصص القران

    قصص القران - حضرت آدم علیہ السلام
    الله کے اولین پیغمبر۔ انسان کا باپ اور اللہ کا برگزیدہ لقب۔ آپ کے زمانے کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔ کحھ علما کے نزدیک آپ کا وقت ٦٠٠٠ قبل مسیح ہے۔

    قرآن
    قرآن مجید میں ہے کہ آدم کی تخلیق مٹی سے ہوئی (اور ہم نے بنایا آدمی کھنکھناتے سنسنے گارے سے ) سورت 15 آیات 26۔ چنانچہ روایت ہے کہ جب خداوند قدوس عزوجل نے آپ کو پیدا کرنے کا ارادہ فرمایا تو عزرائیل علیہ السلام کو حکم دیا کہ زمین سے ایک مٹھی مٹی لائیں۔ حکمِ خداوندی عزوجل کے مطابق عزرائیل علیہ السلام نے آسمان سے اتر کر زمین سے ایک مٹھی مٹی اٹھائی تو پوری روئے زمین کی اوپری پرت چھلکے کے مانند اتر کر آپ کی مٹھی میں آگئی۔ جس میں ساٹھ رنگوں اور مختلف کیفیتوں والی مٹیاں تھیں یعنی سفید و سیاہ اور سرخ و زرد رنگوں والی اور نرم و سخت، شیریں و تلخ، نمکین و پھیکی وغیرہ کیفیتوں والی مٹیاں شامل تھی ۔

    فرشتوں کا سجده کرنا
    تخلیق کے بعد اللہ تعالٰی نے آدم کو خلیفۃ اللہ فی الارض قرار دیا اور فرشتوں کو حکم دیا کہ انھیں سجدہ کرو۔ ابلیس کے سوا تمام فرشتے سربسجود ہو گئے۔ ابلیس نافرمانی کے سبب راندۂ درگاہ ٹھہرا۔ آدم جنت میں رہتے تھے۔

    اماں حوا کی پیدائش
    کچھ عرصے بعد اللہ تعالٰی نے ان کی بائیں پسلی سے ایک عورت پیدا کی۔ حوا اس کا نام رکھا۔ ان دونوں کو حکم ہوا کہ جنت کی جو نعمت چاہو، استعمال کرو مگر اس درخت کے قریب مت جانا ورنہ ظالموں میں شمار کیے جاؤ گے۔ لیکن شیطان کے بہکانے پر انھوں نے شجر ممنوعہ کا پھل کھا لیا۔ اس پاداش میں آدم ؑ اور حواؑ کو جنت سے زمین کی طرف بھیج دیا گیا۔ اللہ رب العزت قرآن میں فرماتے ہیں کہ:
    ہم نے انسان کو ضعیف،کمزوراور جلد باز پیدا کیا۔

  2. #2
    Net_master is offline Member
    Last Online
    17th March 2022 @ 07:56 PM
    Join Date
    20 Mar 2015
    Location
    Pindi bhattian
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    661
    Threads
    62
    Thanked
    18

    Default

    بہت خوب بھائی جی

    Sent from my QMobile i2 using Tapatalk

Similar Threads

  1. Replies: 17
    Last Post: 11th April 2018, 01:25 PM
  2. Replies: 9
    Last Post: 10th February 2018, 05:21 PM
  3. Answered قرآن کریم میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا 
    By Shaheen Latif in forum Contest Section
    Replies: 2
    Last Post: 27th November 2017, 04:49 PM
  4. حضرت نظام الدین اولہا کا دلچسپ قصہ
    By awara_panche in forum General Knowledge
    Replies: 16
    Last Post: 25th October 2016, 08:33 AM
  5. Replies: 7
    Last Post: 28th February 2013, 02:28 PM

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •