Webhosting in Pakistan
Results 1 to 3 of 3

Thread: خود بدلتے نہیں، قرآں کو بدل دیتے ہیں!

  1. #1
    Usman Ahmed1 is offline Junior Member
    Last Online
    14th May 2018 @ 11:24 AM
    Join Date
    06 Mar 2018
    Gender
    Male
    Posts
    27
    Threads
    22
    Credits
    696
    Thanked
    3

    Default خود بدلتے نہیں، قرآں کو بدل دیتے ہیں!

    Webhosting in Pakistan
    تحریر : حافظ ندیم ظہیر
    معاشرے کے اندر پھیلتے ہوئے روشن خیالی و اعتدال پسندی کے جرثومے اس قدر تیزی سے بھولے بھالے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں کہ میرا قلم ان کے تعاقب سے قاصر ہے۔ تمام شعبہ ہائے زندگی کو اپنی سوچ، فکراور نظریے کے مطابق بنانا ان کا مقصد عظیم ہے۔ حتی کہ شریعت اسلامیہ بھی ان نظریاتی کاوشوں سے محفوظ نہیں رہی۔
    روشن خیالی کا راگ الاپنے والے دین محمدی (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو بھی اپنے خود ساختہ نظریے کے قالب ہیں ڈھالنا اپنی تگ و دو کا حصہ سمجھتے ہیں۔ اس سلسلے میں انہیں بہت سے سکالر اور دانش ور مستعار مل جاتے ہیں۔ کیونکہ ایسے مفکرین کا مطمح نظر شہیدوں میں نام لکھانا ہوتا ہے۔ یہ حضرات شہرت کے بھوکے اور مال و متاع کے حریص ہوتے ہیں۔
    چلو ادھر کو ہوا ہو جدھر کی کے مصداق یہ لوگ زمانے کی زبان بولتے ہیں اور اپنے اکابرین کے کرتوتوں کو الدين يسر کے تحت اعمال صالحہ بنا کر پیش کرنے کی سعی نامراد کرتے ہیں۔ موسیقی، آلات طرب، اختلاط مردوزن اور مصوری جیسے غیر شرعی امور کی حلت پر فتوے ان کی تحریر و تقریر کا خاصہ ہیں۔
    قارئین کرام ! دین اسلام کو اس طرح سمجھنا جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سمجھایا اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے سمجھا بہت ضروری ہے۔
    ✿ ارشاد باری تعالیٰ ہے :

    فَإِنْ آنُوا بِمِثْلِ مَا آمَنْتُمْ بِهِ فَقَدِ اهْتَدَوْا پھر اگر وہ بھی اسی طرح ایمان لے آئیں جس طرح تم (صحابہ) ایمان لائے ہو تو انہوں نے ہدایت پالی۔[ 2-البقرة:137 ]
    اپنی عقل، فہم اور لغات کا سہارا لے کر دین کو اپنی مرضی سے سمجھنا گمراہی ہے۔ بعض من چلے تھری پیس میں ملبوس، کلین شیو [Clean Shave] مخلوط مجالس و محافل [Functions] میں بے حیائی و فحاشی کی عکاسی کرتے ہوئے ایسے بھی نظر آتے ہیں جو اپنی اس چوری پر سینہ زوری سے کام لیتے ہوئے لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ دین میں کوئی تنگی نہیں ہے۔ [ 2-البقرة:256 ] یا پھر الدين يسر دین آسان ہے۔ [ بخاري : 39] سے باطل استدلال کرتے ہیں حالانکہ قرآن و حدیث متقاضی ہے کہ اس پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت کو بہتر بنایا جائے نہ کہ ان میں تحریفات اور غلط تاویلات کر کے اپنے غیر شرعی امور کو سنوارا جائے۔
    خود بدلتے نہیں، قرآں کو بدل دیتے ہیں !
    ہوئے کس درجہ فقیہان حرم بے توفیق

    یہ مضمون توحید ڈاٹ کام سے لیا گیا ہے۔

  2. #2
    Zahidkpr is offline Senior Member+
    Last Online
    11th June 2019 @ 12:12 AM
    Join Date
    07 Apr 2013
    Gender
    Male
    Posts
    530
    Threads
    28
    Credits
    321
    Thanked
    45

    Default

    thik kaha ap ne

  3. #3
    roogibutt is offline Advance Member
    Last Online
    Today @ 01:40 PM
    Join Date
    02 Aug 2011
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    671
    Threads
    68
    Credits
    1,322
    Thanked
    32

    Default

    Webhosting in Pakistan
    Beshak

Similar Threads

  1. Replies: 6
    Last Post: 3rd June 2015, 02:36 PM
  2. Replies: 7
    Last Post: 15th April 2015, 08:47 PM
  3. Replies: 15
    Last Post: 2nd January 2014, 08:57 AM
  4. Replies: 1
    Last Post: 12th December 2012, 04:24 PM
  5. Replies: 2
    Last Post: 12th January 2010, 05:56 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •