السلام علیکم دوستو
امید ہے کہ آپ سبھی خیریت سے ہوں گے۔۔۔
دوستو آئی ٹی دنیا میرادوسرا گھر ہے۔۔یہاں سے ہی میں نے معلومات سیکھنی اور دوسروں تک پہنچانی شروع کی۔۔۔
اور پھر میں نے آئی ٹی دنیا پر دوسرے بھائیوں تک معلومات پہنچانی شروع کی۔۔میری شروع سے یہی کوشش تھی کہ جو بھی معلومات پہنچائی جائے وہ معیاری ہو۔۔نا کہ غیر معیاری۔۔۔میرا شروع میں وی آئی پی ممبر بننا خواب تھا۔۔اس کے لیے مجھے تین ماہ کا عرصہ درکار تھا۔۔دن ہفتوں میں اور ہفتے مہینوں میں بدلتے رہے اور میں اپنی محنت میں مصروف رہا۔۔۔آخر کار تین ماہ کا عرصہ بیتتے ہی مجھے وی آئی پی ممبر بنا دیا گیا۔۔۔
ابھی یہاں پہ میر اسفر ختم نہیں ہوا تھا ۔میں بہت کچھ کرنا چاہتا تھا ۔۔آخر کار کچھ دنوں کے بعد مجھموڈیٹر کا رینک دیا گیا۔۔اس رینک کے ملتے ہی میر ااندر سکھانے کا ایک جو سمندر ٹھاٹے مار رہا تھا۔۔وہ اور جوش مارنے لگا اور میں نے اور زیادہ محنت سے کام کرنے میں مصروف ہو گیا۔۔
لیکن شاہد یہی تک ہی میر ااور آئی ٹی دنیا کاساتھ شاہد لکھا ہو ا تھا ۔۔میں گھر کے معاملات میں تھوڑا سا مصروف ہو گیا جس کی وجہ سے مجھے آئی ٹی دنیا کا ساتھ چھوڑنا پڑا۔۔لیکن جو میں نے سوچا تھا ۔۔وہ میں نے پایا بھی ۔۔۔
میری محنت اور لگن سے میں آئی ٹی دنیا کی دس سالہ تاریخ میں پہلا ایسا ممبر تھا۔۔جو محض کم و بیش تین ماہ کے انتہائی قلیل عرصے میں موڈیٹر کے رینک تک جا پہنچا۔۔۔
یہ بیان کرنے کا مقصد آپ سبھی میں بھی سیکھنے اور سکھانے کا شعور پیدا کرنا تھا کہ آپ سبھی بھی آئی ٹی دنیا میں دوسروں سے سیکھیں اور سکھائیں۔۔۔کیونکہ علم ہی ایک ایسی چیز ہے جو باٹنٹے سے بڑھتی ہے نا کہ گھٹتی ہے۔۔۔
دوستو آئی ٹی دنیا جس طرح دوسروں تک بہت احسن طریقے سے معلومات پہنچا رہی ہے وہ بہت قابل تحسین ہے۔۔جس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے تو دوستو یہاں پر میں نے اپنا بھی فریضہ سمجھا کہ میں بھی اپنے دوستو اور بھائیوں تک معلومات پہنچا وں اور اس کے لیے دوستو میں نے آپ سبھی کے لیے اردو میں ویب سائٹ بنائی ہے۔۔جس میں دوستو آپ کو روزانہ ٹیکنالوجی سے ریلیٹڈ اردو میں آرٹیکل پڑھنے کو ملا کریں گے۔۔۔
دوستو یہ پاکستان میں پہلی اردو ویب سائٹ ہو گی جواردو میں علم و ٹیکنالوجی کو فروغ دے گی۔۔
آپ بھی ویب سائٹ کو وزٹ کریں اور اگر اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجیے گا کہ اس ویب سائٹ کو کیسے بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔۔۔
دوستو اس ویب سائٹ پر آپکو روزانہ نت نئے آرٹیکل پڑھنے کو ملا کریں گے۔۔
ویب سائٹ پر جانے کے لیے یہاں کلک کریں۔۔۔
اللہ حافظ۔۔