ماں
اگر چاہتے ہو صدا مسکرانا
کبھی اپنی ماں کا دل نہ دکھانا
کرو اپنی ماں کی ہمیشہ غلامی
نوکر بنے گا تمہارا زمانہ
غصہ نہ کرنا کبھی اپنی ماں سے
ہمیشہ محبت سے ماں کو بلانا
خوشی سے ماں کی ہر ایک بات مانو
جنت میں بنے گا تیرا ٹھکانہ
چلے گی آسمانوں میں تعریف تیری
کبھی اپنا غصہ ماں کو نہ دکھانا