Results 1 to 2 of 2

Thread: لاحول ولا قوۃ اِلا باللّٰہ”کی فضیلت

  1. #1
    Usman Ahmed1 is offline Junior Member
    Last Online
    14th May 2018 @ 11:24 AM
    Join Date
    06 Mar 2018
    Gender
    Male
    Posts
    27
    Threads
    22
    Credits
    696
    Thanked
    3

    Default لاحول ولا قوۃ اِلا باللّٰہ”کی فضیلت

    سیدنا ابوموسیٰ عبداللہ بن قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہ، بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھے تو آپ نے فرمایا: اے عبداللہ بن قیس ! کیا میں تمہیں جنت کے خزانے میں سے ایک خزانے کے بارے میں آگا ہ نہ کروں؟ میں نے کہا : کیوں نہیں اے اللہ کے رسول ! (ضرور بتلائیے) آپ ﷺ نے فرمایا :لاحول ولا قوۃ اِلا باللّٰہ کہو۔ (صحیح بخاری : ۶۳۸۴، صحیح مسلم : ۲۷۰۴)

    سیدنا قیس بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :کیا میں تجھے جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے کی خبر نہ دوں؟ میں نے کہا : کیوں نہیں ! آپ ﷺ نے فرمایا وہ : “ لاحول ولا قوۃ اِلا باللّٰہ” ہے ۔ (سنن الترمذی: ۳۵۸۱، عمل الیوم و اللیلۃ للنسائی : ۳۵۵، اسنادہ حسن)

    سیدنا حازم بن حرملۃ اسلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، بیان کرتے ہیں کہ میں نبی ﷺ کے پاس سے گزرا تو آپ نے مجھ سے فرمایا : اے حازم ! لاحول ولا قوۃ اِلا باللّٰہ کا ذکر کثرت سے کیا کرو، کیونکہ یہ جنت کے خزانوں میں سے ہے ۔ (سنن ابن ماجہ : ۳۸۲۶، حسن)

    فوائد: مذکورہ بالا احادیث میں “ لاحول ولا قوۃ اِلا باللّٰہ” کو جنت کا خزانہ قرار دیا گیا ہے کیونکہ یہ نہایت نفیس اور بیش قیمت معانی و مفہوم کا حامل ہے نیز ان کلمات میں اللہ تعالیٰ کی برتری کا اقرار و اظہار اور آدمی کی بے چارگی و بے بسی کا ثبوت بھی ہے کہ اگر وہ کسی گناہ سے اجتناب اور کسی خیر و بھلائی کے کام کو سر انجام دیتا ہے تو محض توفیقِ الٰہی سےہے۔ مزید یہ کہ انہیں کثرت سے پڑھنے کی خوب ترغیب دی گئی ہے ۔
    یہ مضمون توحید ڈاٹ کام سے لیا گیا ہے۔

  2. #2
    Rashid Jaan is offline Advance Member
    Last Online
    11th February 2024 @ 02:14 PM
    Join Date
    18 Oct 2016
    Location
    Ghotki Sindh
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    1,512
    Threads
    91
    Thanked
    84

    Default

    Jazaka Allah

Similar Threads

  1. Replies: 14
    Last Post: 29th July 2015, 08:47 PM
  2. غمِ ھِجر اور آذانِ بلالی رضی اللہ تعالٰی ع
    By Babuirfan51 in forum Islamic History aur Waqiat
    Replies: 7
    Last Post: 30th April 2015, 09:32 PM
  3. Replies: 8
    Last Post: 19th August 2014, 12:32 PM
  4. Replies: 5
    Last Post: 20th January 2010, 08:46 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •