Results 1 to 5 of 5

Thread: حالات حاضرہ

  1. #1
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,601
    Threads
    2397
    Credits
    107,695
    Thanked
    1656

    Default حالات حاضرہ

    Name:  EA0B5BE0-721F-4274-ACE6-95A755592298.jpeg
Views: 126
Size:  71.0 KB


    پاکستان بیک وقت تین جنگی ڈاکٹرائینز (نظریات)کی زد میں۔
    پاکستان دنیا میں سب سے بڑی جنگی لحاظ سے ایکٹیو سرحد رکھنے والا ملک ہے جو کہ 3600 کلو میٹر ہے اور بدقسمتی سے پاکستان ہی دنیا کا واحد ملک ہے جو بیک وقت تین خوفناک جنگی ڈاکٹرائینز کی زد میں ہے جس کے بارے میں بہت تھوڑے لوگ جانتے ہیں ۔
    آئیے آج ذرا اسکے بارے میں آپکو بتاتے ہیں
    پہلے نمبر پر کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائین ہے جو انڈین جنگی حکمت عملی ہے۔ جسکے لیے انڈیا کی کل فوج کی 7 کمانڈز میں سے چھ پاکستانی سرحد پرڈپلوئیڈ ہو چکی ہیں یہ انڈیا کی تقریباً 80 فیصد سے زیادہ فوج بنتی ہے اور اس ڈاکٹرائین کے لیے انڈین فوج کی مشقیں ، فوجی نقل و حمل کے لیے سڑکوں ،پلوں اور ریلوں لائنوں کی تعمیر اور اسلحے کے بہت بڑے بڑے ڈپو نہایت تیز رفتاری سے بنائے جا رہے ہیں اس ڈاکٹرائن کے تحت صوبہ سندھ میں جہاں انڈیا کو جغرفیائی گہرائی حاصل ہے میں وہ تیزی سے داخل ہوکر سندھ کو پاکستان سے کاٹتے ہوئے بلوچستان گوادر کی طرف بڑھیں گی اور مقامی طور پر انکو سندھ میں جسقم اور بلوچستان میں بی ایل اے کی مدد حاصل ہوگی. پاکستان کو اصل اور سب سے بڑا خطرہ اسی سے ہے اور پاک آرمی انڈین فوج کی اسی نقل و حرکت کو مانیٹر کرتے ہوئے اپنی جوابی حکمت عملی تیار کر رہی ہے.
    آپ نے سنا ہوگا پاکستان آرمی کی “عظم نو “مشقوں کے بارے میں ضرور سنا ہوگا۔ یہ مشقیں ہر چند سال بعد پاکستان ضرور کرتا ہے۔ یہ انڈیا کی کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائین کا جواب تیار کیا جا رہا ہے جسکے تحت پاک آرمی جارحانہ دفاع کی تیاری کر رہی ہے۔ گو کہ اس معاملے میں طاقت کا توازن بری طرح ہمارے خلاف ہے انڈیا کی کم از کم دس لاکھ فوج کے مقابلے میں ہماری صرف دو سے ڈھائی لاکھ فوج دستیاب ہوگی باقی امریکن” ایف پاک ” ڈاکٹرائین کی زد میں ہے ۔
    امریکن ایف پیک ڈاکٹرائن پاکستان کے خلاف باراک اوباما ایڈمنسٹریشن کی جنگی حکمت عملی تھی جس کو اب ڈونلڈ ٹرمپ آگے بڑھا رہے ہیں۔ جس کے تحت افغان جنگ کو بتدریج پاکستان کے اندر لے کر جانا ہے اور پاکستان میں پاک آرمی کے خلاف گوریلا جنگ شروع کروانی تھی۔ درحقیقت یہی وہ ڈاکٹرائن کے جس کے تحت اس وقت پاکستان کی کم از کم دو لاکھ فوج قبائیلی علاقوں میں حالت جنگ میں ہے اور اب تک ہم کم از کم اپنے 20 ہزار فوجی گنوا چکے ہیں جو پاکستان کی انڈیا کے ساتھ لڑی جانی والی تینوں جنگوں میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔
    اس جنگ کے لیے امریکہ اور انڈیا کا آپس میں آپریشنل اتحاد ہے اور اسرائیل کی تیکنیکی مدد حاصل ہے۔ اسکے لیے کرم اور ہنگو میں شیعہ سنی فسادات کروائے گئے اور وادی سوات میں نفاذ شریعت کے نام پر ایسے گروہوں کو مسلط کیا گیا جنہوں نے وہاں عوام پر مظالم ڈھائے اور فساد برپا کیا جس کے لیے مجبوراً پہلی بار پاک فوج کو انکے خلاف ان وادیوں میں اترنا پڑا۔
    پاک فوج نے عملی طور پر انکو پیچھے دھکیل دیا لیکن نظریاتی طور پر ابھی بھی انکو بہت سے حلقوں کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے جسکی وجہ سے عوام اپنی آرمی کے ساتھ اس طرح نہیں کھڑی جیسا ہونا چاہئے۔ اسکی وجہ ایک تیسری جنگی ڈاکٹرائن ہے جس کے ذریعے امریکہ اور اسکے اتحادی پاک آرمی پر حملہ آور ہیں اسکو فورتھ یا ففتھ جنرزیشن وار کہا جاتا ہے!!
    فورتھ جنریشن وار ایک نہایت خطرناک جنگی حکمت عملی ہے جسکے تحت ملک کی افواج اور عوام میں مختلف طریقوں سے دوریاں پیدا کی جاتی ہے۔ مرکزی حکومتوں کو کمزور کیا جاتا ہے۔ معیشت کو تباہ کیا جاتا ہے۔ صوبائیت اور قوم پرستی کو ہوا دے جاتی ہے۔ لسانی اور مسلکی فسادات کروائے جاتے ہیں اور عوام میں مختلف طریقوں سے مایوسی اور ذہنی خلفشار پھیلایا جاتا ہے۔
    پاکستان کے خلاف فورتھ جنریشن وار کے لیے بھی امریکہ ، انڈیا اور اسرائیل اتحادی ہیں۔ باراک اوباما نے اپنے منہ سے کہا تھا کہ وہ پاکستانی میڈیا میں 50 ملین ڈالر سالانہ خرچ کریں گے آج تک کسی نے یہ سوال نہیں اٹھایا کہ کس مقصد کے لیے اور کن کو یہ رقوم ادا کی جائنگی جبکہ انڈیا کا پاکستانی میڈیا پر اثرورسوخ دیکھا جا سکتا ہے۔
    اس وقت پاکستان کی ساری قوم اس امریکن فورتھ جنریشن وار کی زد میں ہے, یہ واحد جنگ ہوتی ہے جسکا جواب فوج نہیں دے سکتی۔ فوج اس صلاحیت سے محروم ہوتی ہے۔ اسی جنگ کی بدولت پاک فوج کو امریکن ایف پاک ڈاکٹرائن کے مقابلے پر نہ عدالتوں کی مدد حاصل رہی نہ سول حکومتوں کی نہ ہی میڈیا کی اسلئے باوجود بے شمار قربانیاں دینے کے اب تک اس جنگ کو ختم نہیں کیا جا سکا ہے اور اسکو مکمل طور پر جیتا بھی نہیں جا سکتا جب تک پوری قوم مل کر اس امریکن فورتھ جنریشن وار کا جواب نہیں دیتی۔ فورتھ جنریشن وار بنیادی طور پر ڈس انفارمیشن وار ہوتی ہے اور اسکا جواب سول حکومتیں، علمائے کرام، دانشور اور میڈیا کے محب وطن عناصر دیتے ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں لڑی جانے والی اس جنگ میں ان سب سے اب کوئی امید باقی نہیں اسلئے عوام میں سے ہر شخص کو خود اس جنگ میں عملی طور پر حصہ لینا ہوگا۔ آپ کے پاس سوشل میڈیا ہے جہاں آپ اس جہاد کا حصہ بن سکتے ہیں۔
    دشمن کے اس سارے حملے کا سادہ جواب یہی ہے کہ عوام۔”ہر اس چیز کو رد کر دے جو اسلام، پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں پر حملہ آور ہو”
    انڈین کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن کا انحصار بھی ایف پیک اور فورتھ جنریشن وار کی کامیابی پر ہے.

    اس لئے تمام پاکستانیوں کا فرض ہے کہ وہ دشمنوں کے ناپاک ارادوں کو کچل دیں اور ہمیشہ اپنی پاک فوج پر اعتماد کریں اور ان کا ساتھ دیں۔
    کیوں کہ پاک فوج ہی وہ واحد ادارہ ہے جو پاکستان کی حفاظت کر سکتا ہے اور کر رہا ہے۔ لیکن تمام عوام مل کر اس کی طاقت اور حوصلے کو دوگنا کر سکتے ہیں۔ کیوں کہ پوری دنیا میں پاکستان ہی ایک واحد اسلامی ایٹمی طاقت ہے جس سے سب خوف ذرہ ہیں اور بیلے بہانے سے اس کو ایٹمی قوت سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔
    اللہ تعالی ہمیشہ پاکستان کو قائم و دائم رکھے۔
    ہاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔

  2. #2
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,307
    Threads
    412
    Credits
    39,753
    Thanked
    1813

    Default

    دشمن کے اس سارے حملے کا سادہ جواب یہی ہے کہ عوام۔”ہر اس چیز کو رد کر دے جو اسلام، پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں پر حملہ آور ہو
    اللہ تعالی ہمیشہ پاکستان کو قائم و دائم رکھے۔
    آمین

    پاک فوج اور عوام تجھے سلام
    ہم زندہ قوم ہیں پائندہ قوم ہیں

  3. #3
    Rashid Jaan is offline Advance Member
    Last Online
    11th February 2024 @ 02:14 PM
    Join Date
    18 Oct 2016
    Location
    Ghotki Sindh
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    1,512
    Threads
    91
    Thanked
    84

    Default

    آج کل پاک فوج کے خلاف سازشیں کی جا رھیں ھمیں پاک فوج پر اعتماد کرنا چاھیے

  4. #4
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,307
    Threads
    412
    Credits
    39,753
    Thanked
    1813

    Default

    خدا کرے کہ میری ارضِ پاک پر اترے
    وہ فصلِ گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
    یہاں جو پھول کھلے وہ کھلا رہے صدیوں
    یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو
    خدا کرے کہ مرے اک بھی ہم وطن کے لئے
    حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو

    آمین

  5. #5
    Join Date
    21 Mar 2018
    Gender
    Male
    Posts
    59
    Threads
    2
    Thanked
    5

    Default

    سنگدل اور نہایت ظالم

Similar Threads

  1. حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کا قبولِ اسلام
    By UltimateX in forum Islamic History aur Waqiat
    Replies: 22
    Last Post: 12th May 2015, 02:36 PM
  2. حضرت داتا گنج بخش رحمتة اللہ علیہ 2
    By deemi in forum Islamic History aur Waqiat
    Replies: 9
    Last Post: 26th January 2015, 01:22 AM
  3. Replies: 8
    Last Post: 19th August 2014, 12:32 PM
  4. حضرت داتا گنج بخش رحمتة اللہ علیہ
    By deemi in forum Islamic History aur Waqiat
    Replies: 8
    Last Post: 15th June 2011, 06:58 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •