Results 1 to 4 of 4

Thread: روشنی کی راہ ….. علم

  1. #1
    Usman Ahmed1 is offline Junior Member
    Last Online
    14th May 2018 @ 11:24 AM
    Join Date
    06 Mar 2018
    Gender
    Male
    Posts
    27
    Threads
    22
    Credits
    696
    Thanked
    3

    Default روشنی کی راہ ….. علم


    انسان کے لئے سب سے بڑی دولت ایمان ہے۔ ایمان اور علم میں ایک زبردست رابطہ ہے۔ اسی لئے امام بخاری رحمہ الله کتاب الایمان کے بعد کتاب العلم کو لائے ہیں۔ علم کا خزانہ قرآن و حدیث ہے۔ قرآن و حدیث کے مقابلے میں جو کچھ ہے اسے جہل کہتے ہیں۔ جہل کو تقلید کے نام سے بھی موسوم کیا جاتا ہے۔
    ◈ علامہ ابن عبدالبر وغیرہ نے اس پر مسلمانوں کا اجماع نقل کیا ہے کہ ”تقلید جہالت کا دوسرا نام ہے اور مقلد جاہل ہوتا ہے۔“ [جامع بيان العلم و فضله 117/1، اعلام الموقتين 45/1، ايضا 188/2]
    تقلید و جہالت سے گھٹا ٹوپ اندھیرے پھیلتے ہیں جب کہ علم و تحقیق سے روشنی کی کرنیں پھوٹتی ہیں اور بصیرت حاصل ہوتی ہے۔ اندازہ لگائیے کہ پہلی وحی میں نہ شرک و کفر کا بیان تھا نہ حلال و حرام کا اور نہ دیگر احکام و فرائض کا بلکہ پہلی وحی کا آغاز اقرأ سے ہوا ہے۔ جس میں علم کی ترغیب ہے۔ سورۃ محمد آیت : 19 میں بھی علم کو توحید پر مقدم کیا گیا ہے۔ اور امام بخاری رحمہ الله نے باب باندھنا ہے : باب العلم قبل القول والعمل باب اس بیان میں کہ علم، قول و عمل سے پہلے ہے [بعد ح : 67] اور مذکورہ آیت امام بخاری کی دلیل ہے۔ کیونکہ علم ہی کے ذریعے اللہ کی معرفت حاصل ہوتی ہے۔ اللہ فرماتا ہے : ﴿إِنَّمَا يَخْشَى اللَّـهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمَاءُ﴾ ”اللہ سے علما ہی ڈرتے ہیں۔“ [35-فاطر:28]

    حق و باطل کی پہچان، شرک اور توحید میں فرق، سنت اور بدعت میں امتیاز، حلال اور حرام میں تمیز، دین اور بے دینی کی شناخت علم ہی کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ آدم علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے علم ہی کی بدولت ملائکہ پر فضیلت عطا فرمائی تھی۔ آپ تصور کیجئے کہ نبی کائنات کا کتنا بڑا عالم ہوتا ہے جس کے پاس وحی کا علم ہوتا ہے لیکن بایں ہمہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ رب العالمین نے یہ دعا سکھلائی ﴿رب زدني علما﴾ ”اے میرے رب میرے علم میں اضافہ فرما۔“ [طہٰ : 114]
    ◈ علامہ ابن عبدالبر نے اہل علم کا اجماع نقل کیا ہے کہ : ”شریعت کے اصول کا علم حاصل کرنا فرض عین ہے۔“ [جامع بيان العلم و فضله 10/1]
    ◈ حافظ ابن حجر [المجادلة : 11] کے ذیل میں لکھتے ہیں کہ : والمراد بالعلم العلم الشرعي . . . ”اور علم سے مراد علم شرعی ہے۔“ [فتح الباري 1/141]

    محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
    من يرد الله به خيرا يفقه فى الدين
    اللہ جس کے ساتھ خیر کا ارادہ کرنا چاہتا ہے اس کو دین کی سمجھ دے دیتا ہے [بخاری : 71]
    ↰ علم سب سے سنجیدہ قوت ہے بلکہ تمام قوتوں کی روح ہے۔ بندوق اور توپ علم کے تابع ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں کو علمائے حق کی محبت سے بھر دے اور ہمارے سینوں کو علم نافع سے لبریز کردے۔ اے اللہ ! ہمیں علم نافع کے ساتھ عمل صالح کرنے کی توفیق عطا فرما ! ( [آمین] )

    یہ مضمون توحید ڈاٹ کام سے لیا گیا ہے۔

  2. #2
    Rashid Jaan is offline Advance Member
    Last Online
    11th February 2024 @ 02:14 PM
    Join Date
    18 Oct 2016
    Location
    Ghotki Sindh
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    1,512
    Threads
    91
    Thanked
    84

    Default

    جزاک الله

  3. #3
    israrulhaq786 is offline Junior Member
    Last Online
    19th May 2018 @ 04:22 PM
    Join Date
    19 May 2018
    Gender
    Male
    Posts
    1
    Threads
    0
    Credits
    64
    Thanked
    0

    Default

    ایک اور مقام پر آپ ﷺ فرمایا: ’’جو شخص طلب علم کے لئے کسی راستہ پر چلا، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت کا راستہ آسان کر دیتا ہے۔‘‘ (صحیح مسلم، کتاب الذکر)

  4. #4
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,305
    Threads
    412
    Credits
    39,745
    Thanked
    1813

    Default

    جزاک اللہ
    خوبصورت شئیرینگ
    آدم علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے علم ہی کی بدولت ملائکہ پر فضیلت عطا فرمائی تھی

Similar Threads

  1. Replies: 13
    Last Post: 12th July 2014, 10:04 PM
  2. Replies: 3
    Last Post: 6th November 2013, 06:52 PM
  3. Replies: 14
    Last Post: 23rd November 2012, 05:02 PM
  4. Replies: 19
    Last Post: 9th July 2011, 02:30 PM
  5. Replies: 8
    Last Post: 19th December 2009, 02:40 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •