Page 1 of 7 1234 ... LastLast
Results 1 to 12 of 84

Thread: حرف کار کے نام سے اردو کا سافٹ ویئر

  1. #1
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,307
    Threads
    412
    Credits
    39,753
    Thanked
    1813

    Default حرف کار کے نام سے اردو کا سافٹ ویئر

    السلام علیکم دوستوں
    یقیناً آپ کو یہ خبر پڑھ کر اچھا لگے گا
    ۔۔۔9 فروری 2018۔۔۔
    https://www.nawaiwaqt.com.pk/09-Feb-2018/767149
    حرف کار کے نام سے اردو کاایک ایساسافٹ ویئر تیار کر لیا گیا ہے
    جو خود کار طریقے سے املا کی غلطیاں درست کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    یہ اردو کااپنی نوعیت کا پہلا سافٹ ویئر ہے جو نہ صرف غلط الفاظ کی نشان دہی کرتا ہے بل کہ ایک ہی کلک سے عبارت میں موجود سینکڑوں غلط الفاظ خود کار طریقے سے پلک جھپکنے میں درست بھی کر دیتا ہے۔

    اس سافٹ ویئر سے جہاں اردو میں پروف ریڈنگ کے مسائل حل کرنے میں آسانی ہوگی وہیں اردو کا ایک ہی املا رائج کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

    یہ سافٹ ویئر ممتاز شاعر اور ناول نگار اختر رضا سلیمی اور معروف سافٹ ویئر پروگرامر سعید رضا خان اور ان کی ٹیم نے ایک سال کے عرصے میں تیار کیا ہے۔اختر رضا سلیمی نے کہا ہے کہ ”ہم نے اس سافٹ ویئر کی تیاری میں اردو کی تمام اہم جدید و قدیم لغات کے ساتھ ساتھ اردو کے قدیم و جدید سرمائے سے بھی استفادہ کیا ہے ۔

    املا کی درستی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں جہاں مقتدرہ قومی زبان کے زیر اہتمام1985میں املا اوررموزو اوقاف کے موضوع پر ہونے والے سمینار کی سفارشات سے استفادہ کیا گیا ہے وہیں 1973-74 میں بھارت میں املا کے حوالے سے بننے والی کمیٹی کی سفارشات کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔

    انھوں نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کی قومی زبان اردو کا ایک ہی املا رائج ہو ۔اپنی اسی خواہش کو عملی جامعہ پہنانے کے لیے ہم نے یہ سافٹ وئیر تیار کیا ہے جس کا 95فی صد کام مکمل ہو چکا ہے۔

    اور آئندہ ماہ ہم اس کی افتتاحی تقریب منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔“سافٹ ویئر پروگرامر سعید رضا خان کا کہنا تھا کہ” یہ سافٹ ویئر ڈاٹ نیٹ میں تیار کیا گیا ہے اور اس میں کوئی بھی تھرڈ پارٹی ٹول استعمال نہیں کیا گیا اور یہ صرف ایک ہی پوٹ ایبل فائل پر مشتمل ہے جسے انسٹال کرنے کی ضرورت بھی در پیش نہیں ہوتی۔انھوں نے کہا کہ اس سافٹ ویئر کا سائز بہت معمولی ہے اور اسے کسی بھی کمپیوٹر میں آسانی سے چلایا جا سکے گا۔ “

  2. #2
    iTExpert's Avatar
    iTExpert is offline Advance Member
    Last Online
    28th December 2022 @ 02:00 AM
    Join Date
    19 Sep 2009
    Location
    Hyderabad
    Gender
    Male
    Posts
    617
    Threads
    35
    Credits
    2,210
    Thanked
    38

    Default

    Boht hi Achi Effort Hai. Intizar Rahay Ga Software ki launch ka.

  3. #3
    Rashid Jaan is offline Advance Member
    Last Online
    11th February 2024 @ 02:14 PM
    Join Date
    18 Oct 2016
    Location
    Ghotki Sindh
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    1,512
    Threads
    91
    Thanked
    84

    Default

    Very Nice

  4. #4
    Join Date
    05 Sep 2015
    Location
    @itdunya.com
    Gender
    Male
    Posts
    2,992
    Threads
    196
    Credits
    15,599
    Thanked
    371

    Default

    بہت خوب
    موت ایک بے خبر ساتھی ہے

  5. #5
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,307
    Threads
    412
    Credits
    39,753
    Thanked
    1813

    Default

    شکریہ دوستوں تھریڈ کو وزٹ فرمانے اور ریپلائی دینے کا
    اس حوالے سے جو اپ ڈیٹس ملتی رہیں گی
    آپ
    کے ساتھ شئیر کی جائیں گی

  6. #6
    Join Date
    13 May 2018
    Location
    Rawalpindi
    Age
    37
    Gender
    Female
    Posts
    62
    Threads
    9
    Credits
    371
    Thanked
    5

    Default

    اردو ہے جس کا نام ہم ہی جانتے ہیں داغ
    سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے

  7. #7
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,307
    Threads
    412
    Credits
    39,753
    Thanked
    1813

    Default

    بچاری اپنے ہی وطن میں
    Name:  urdu.jpg
Views: 1745
Size:  50.9 KB

  8. #8
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,307
    Threads
    412
    Credits
    39,753
    Thanked
    1813

    Default

    وطنِ عزیز کے چار صوبوں کی نہ صرف اپنی اپنی زبان ہے بلکہ ان کے نام بھی انہی کے مطابق ہیں
    اگر
    کوئی مشترکہ زبان ہے تو وہ ہے
    اُردو
    یعنی ملک بھر میں رابطے کی زبان
    اگر بانی پاکستان کو زرا سا بھی وقت اور مل جاتا تو سامراجی آقاؤں کے وفادروں کو وہ گل کھلانے کا موقع نہ ملتا جن کے باعث وطنِ عزیز ستر برس بعد بھی ترقی پذیر ممالک کی صف میں شمار کیا جاتا ہے

    قائداعظم محمد علی جناحؒ تقریباً ہر مسلےکو حل کر گئے ہیں
    اگر ان کے فرمان کی ہماری نظر میں کوئی وقعت(معذرت کے ساتھ) ہو تو اس صورتحال کے مدِ نظر
    اُردو
    سے کسی بھی طرح کا تعصب یا پرخاش رکھنا کسی بھی علاقے کو نہ زیب دیتا ہےاور نہ اس کے مفاد میں ہے

    اردو زبان کی ترقی میں ہراُس شخض کا کرادر اپنی جگہ موجو ہے جس نے اس سے محبت کی اور اس کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا
    اردو کسی ایک علاقے ، کسی گررہ کی زبان نہیں ہے

    اس کی ترقی میں پورے برصغیر نے حصہ لیا ہے اور یہ اندازِ فکر بھی درست نہیں کہ اردو مسلمانوں کی زبان ہے کیونکہ اس کی ترقی میں ہندوؤں اور سکھوں نے بھی اپنا اپنا کردار ادا کیا ہے
    لہذا اردو کو کسی خاص علاقے یا مذیب سے وابستہ کرنا خود اردو کے حق میں نہیں

    جب یہ طے ہےکہ اردو نہ علاقائی نہ مذہبی زبان ہے تو اس کو تعصب کی نظر کرنےکےبجائے سب کو کھلے دل سے اپنانے میں سب ہی کا مفاد ہے۔

    اس لئے صرف اردو دشمنی میں انگریزی کو اہمیت دینا ۔۔۔۔ اور۔۔۔۔اردو کے حوالے سے خدشات ظاہر کرنا ہم سب اور آنے والی نسلوں کے لئے بہتر نہیں ہے

    خوشی کی بات یہ ہے کہ
    اُردو زبان بلا سرکار سرپرستی کے پھلتی پھولتی رہے گی
    اسی لئے یہ قومی زبان ہے۔

  9. #9
    Hassan white is offline Junior Member
    Last Online
    11th March 2019 @ 04:26 PM
    Join Date
    15 May 2018
    Gender
    Male
    Posts
    28
    Threads
    10
    Credits
    657
    Thanked
    0

    Default

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    بھائی میں آج ہی اس فورم میں آیا ہوں کیا آپ میری رہنمائی فرمائیں گے

  10. #10
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,307
    Threads
    412
    Credits
    39,753
    Thanked
    1813

    Default

    وعلیکم السلام ۔۔۔جی فرمائیں آپ کو کس حوالے سے رہنمائی درکار ہے؟

  11. #11
    wasij's Avatar
    wasij is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd October 2019 @ 04:59 PM
    Join Date
    31 Dec 2014
    Location
    lahore
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    43
    Threads
    4
    Credits
    180
    Thanked
    2

    Default



    بھت خوب
    شاما جی

  12. #12
    asadbani's Avatar
    asadbani is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd June 2022 @ 04:02 PM
    Join Date
    08 Aug 2009
    Location
    DGKhan
    Age
    52
    Gender
    Male
    Posts
    587
    Threads
    48
    Credits
    4,128
    Thanked
    76

    Default

    سافٹوئیر کے بارے میں کوئی اپڈیٹ ؟
    کب تک اویل ہوگا

Page 1 of 7 1234 ... LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 39
    Last Post: 10th March 2011, 04:43 AM
  2. Replies: 9
    Last Post: 6th October 2009, 04:49 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •