Results 1 to 4 of 4

Thread: زمانے کو برا کہنا

  1. #1
    Usman Ahmed1 is offline Junior Member
    Last Online
    14th May 2018 @ 11:24 AM
    Join Date
    06 Mar 2018
    Gender
    Male
    Posts
    27
    Threads
    22
    Credits
    696
    Thanked
    3

    Default زمانے کو برا کہنا

    تحریر: مولانا ابوالحسن مبشر احمد ربانی
    سوال : ہم عام طور پر زمانے کو برا کہتے ہیں کہ زمانہ ہی ایسا برا آ گیا ہے، کیا یہ کہنا درست ہے کہ زمانہ بہت برا آ گیا ہے ؟
    جواب : زمانہ جاہلیت میں جب مشرکین عرب کو کوئی دکھ، غم، شدت و بلا پہنچتی تو وہ کہتے : يا خيبة الدهر یعنی ہائے زمانے کی بربادی ! وہ ان افعال کو زمانے کی طرف منسوب کرتے اور زمانے کو برا بھلا کہتے اور گالیاں دیتے حالانکہ ان افعال کا خالق اللہ جل جلالہ ہے تو گویا انہوں نے اللہ تعالی کو گالی دی۔

    امام ابن جریر طبری رحمہ اللہ نے سورہ جاثیہ کی تفسیر میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ذکر کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
    كان اهل الجاهليه يقولون انما يهلكنا الليل والنهار وهو الذي يهلكنا يميتنا ويحيينا فقال الله في كتابه وقالوا ما هي الا حياتنا الدنيا نموت ونحيا وما يهلكنا الا الدهر [تفسیر ابن کثیر : 4/ 109]
    ’’ اہل جاہلیت کہتے تھے کہ ہمیں رات اور دن ہلاک کرتا ہے، وہی ہمیں مارتا اور زندہ کرتا ہے۔ “ تو اللہ تعالی ٰ نے اپنی کتاب میں فرمایا : ’’ انہوں نے کہا ہماری زندگی صرف اور صرف دنیا کی زندگی ہے، ہم مرتے ہیں اور جیتے ہیں اور ہمیں صرف زمانہ ہی ہلاک کر تا ہے۔ دراصل انہیں اس کی خبر نہیں یہ تو صرف اٹکل پچو سے کام لیتے ہیں۔ “

    * اس آیت کی تفسیر سے معلوم ہوا کہ زمانے کو برا بھلا کہنا اور اپنی مشکلات اور دکھوں کو زمانے کی طرف منسوب کر کے اسے برا بھلا کہنا مشرکین عرب اور دھریہ کا کام ہے۔ دراصل زمانے کو برا بھلا کہنا اللہ تعالی کو برا بھلا کہنا ہے۔ صحیح بخاری میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
    قال الله عز وجل:‏‏‏‏ يؤذيني ابن آدم يسب الدهر، ‏‏‏‏‏‏وانا الدهر بيدي الامر اقلب الليل والنهار
    ’’ اللہ تعالی نے فرمایا : ’’ ابن آدم مجھے اذیت دیتا ہے، وہ زمانے کو گالیاں دیتا ہے اور میں (صاحب) زمانہ ہوں۔ میرے ہاتھ میں معاملات ہیں۔ میں رات اور دن کو بدلتا ہوں۔ “ [بخاري، كتاب التفسير : باب تفسير سوره جاثيه : 4826، مسلم : 2246، حميدي : 2/ 468، مسند احمد : 2/ 238، ابوداؤد : 5274]

    اسی طرح سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
    لا تسبوا الدهر فان الله هو الدهر

    ’’ زمانے کو برا نہ کہو یقیناً اللہ ہی زمانہ ہے (یعنی زمانے والا ہے )۔ “ [مسند ابي يعلي : 10/ 452]

    ایک اور روایت میں یہ الفاظ ہیں :
    لا يقولن احدكم يا ضيعة الدهر! فان الله هو الدهر
    ’’ ہرگز کوئی یہ نہ کہے : ’’ ہائے زمانے کی بربادی ! “ بے شک اللہ ہی زمانے والا ہے۔ “ [ حلية الاولياء : 8/ 258]

    امام خطابی رحمہ اللہ انا الدهر کا معنی بیان کرتے ہیں :
    أنا صاحب الدهر، ومدبر الأمور التي ينسبونها إلى الدهر، فمن سب الدهر عن أجل أنه فاعل هذه الأمور؛ عاد سبه إلى ربه الذي هو فاعلها
    ’’ میں زمانے والا اور کاموں کی تدبیر کرنے والا ہوں، جن کاموں کو یہ زمانے کی طرف منسوب کرتے ہیں (یعنی دن رات کا نظام وغیرہ ابدی ہے خود بخود چل رہا ہے۔ یہ زمانہ ہی مارتا ہے اور زندہ کر تا ہے ) جس نے زمانے کو اس بنا پر برا بھلا کہا کہ وہ ان امور کا بنانے والا ہے تو اس کی گالی اس رب کی طرف لوٹنے والی ہے جو ان امور کا بنانے والا ہے۔ “ [فتح الباري : 575/16]

    لہٰذا زمانے کو برا بھلا کہنا کہ عوام الناس میں رائج ہے کہ زمانہ برا آ گیا ہے، گیا گزرا زمانہ ہے، وقت کا ستیاناس وغیرہ، دراصل اللہ تعالی کو برا بھلا کہنا ہے، کیونکہ سارا نظام عالم اللہ وحدہ لا شریک لہ کے قبضہ قدرت میں ہے، وہی پیدا کرنے والا اور وہی مارنے والا ہے۔ وہی مدبر الامور ہے، منتظم اور سب کی بگڑی بنانے والا گنج بخش، غوث اعظم، داتا، فیض بخش اور دست گیر ہے۔ اس لیے ان امور اور زمانے کو برا کہنا اللہ تعالی کو برا کہنا ہے جو ان کا خالق ہے۔ لہٰذا ایسے کلمات سے اجتناب کر نا چاہیے۔
    یہ مضمون توحید ڈاٹ کام سے لیا گیا ہے۔

  2. #2
    Owais_Tahir's Avatar
    Owais_Tahir is offline Senior Member+
    Last Online
    5th October 2023 @ 05:51 PM
    Join Date
    09 Apr 2014
    Location
    Khan pur
    Gender
    Male
    Posts
    101
    Threads
    8
    Credits
    310
    Thanked
    7

    Default

    Very beautiful sharing

  3. #3
    Join Date
    03 Sep 2018
    Gender
    Male
    Posts
    52
    Threads
    1
    Thanked
    2

    Default

    عمدہ شیئرنگ ہے ہمارے ساتھ شیئر کرنے کا شکریہ

  4. #4
    BIG BROTHER's Avatar
    BIG BROTHER is offline Super Moderator
    Last Online
    Yesterday @ 10:27 PM
    Join Date
    18 May 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    16,481
    Threads
    150
    Credits
    18,333
    Thanked
    721

    Default

    عمدہ شیئرنگ

Similar Threads

  1. Replies: 22
    Last Post: 22nd April 2022, 09:43 PM
  2. Replies: 2
    Last Post: 15th October 2011, 03:23 PM
  3. Replies: 1
    Last Post: 28th September 2011, 01:21 AM
  4. Replies: 19
    Last Post: 8th August 2011, 03:27 PM
  5. Replies: 9
    Last Post: 28th December 2010, 03:01 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •