Results 1 to 5 of 5

Thread: Zara sochieye

  1. #1
    rajisiddiqui's Avatar
    rajisiddiqui is offline Senior Member+
    Last Online
    4th April 2024 @ 05:51 AM
    Join Date
    19 Jan 2011
    Location
    Allah's land
    Age
    38
    Gender
    Female
    Posts
    539
    Threads
    229
    Credits
    1,357
    Thanked
    20

    Arrow Zara sochieye

    آج کل ہر طرف ایک ہی چرچا ہے کہ خواتین رمضان سے قبل مہینہ بھر کا کچن کا کام ہلکا کرلیں مثلا لہسن پیس کر رکھ لیں،، پیاز کو براؤن کرکے ہیس لیں،، سموسے رول مہینہ بھر کے بنالیں،، ٹماٹر پیس کر ابال کر فریز کر لیں..
    اک خاتون نے کہا چاول بھگوکر خشک کرکے تھیلیوں میں رکھ لیں،،،
    اک خاتون نے ٹی وی پر مشورہ دیا کہ فروٹس کاٹ کر زپ لاکس میں رکھ لیں شیک اور چاٹ کے کام أئیں گے وقت بچے گا....
    مزید مشورے سفید سیاہ چھولے ابال کر پیکٹ بنالیں،، دال کے بڑے تل کر پیکٹ بنا لیں،،،
    اک مشورہ تھا املی کی میٹھی چٹنی کیریوں کی کھٹی میٹھی چٹنیاں جار میں بھر کر رکھ لیں اور سبزیاں کچھ ابال کر کچھ بن ابلی فریز کرلیں،
    اک سگھڑ خاتون نے کہا پراٹھے ادھ کچے مہینہ بھر یا ھفتہ بھر کے بنا کر فریز کر دیں..
    ❄سوال یہ ہے کہ ایسا کیوں کریں؟؟ گھر کے کام کاج کو دماغ پر سوار کیوں کرلیں؟؟
    اگر ہم ملازمت پیشہ ھے تو فکر دوسری طرح کی ہوگی وہ خواتین تو عام روٹین میں بھی یہ سب کچھ کرتی ہی ہونگی..
    مشورے ہیں کہ شعبان کے مڈ سے یہ تیاری شروع کردیں اور ہم سارے سر دھن رھے ھیں کہ واقعی.... میں عورت کتنی مجبور کہ خانگی امور کابوجھل پن اور رمضان کے تقاضے!!!!!

    کیا ہماری عبادتیں، ریاضتیں بہت بڑھ گئ ھیں یا وہ ناخواندہ تھے ھم اعلی تعلیم یافتہ اس لیے اتنا فکر مند ھیں کہ کچن کا کیا ھوگا ،،
    رمضان میں..ایساکچھ ھو جائے کہ بٹن دباؤں تو کھانے کی تھیلیاں لڑھک کر خود مائیکروویو میں چلی جائیں اور روبوٹ ٹیبل تک سموسے، دھی بھلے، فروٹ چاٹ، شیک اور بریانی کوفتہ سب سجا دے..
    کیاھم نہیں جانتے کہ گھر کے کام عبادت ھیں؟؟
    جتنا بھرا ھوا فریزر ھوتا ھے دماغ بوجھل ھوتا ھے کہ کوئی چیز زیادہ پرانی نہ ہوجائے.
    ھم کتنی عبادت کرتے ھیں کہ گھر کے کام حائل ھوجائیں گے اور کھانا پکانا وقت کتنا لیتاھے ؟؟ بلکہ آپ کچن میں جاتی ہیں تو روزے کی قدر دانی بڑھتی ھے
    سوال یہ ھے دسترخوان پر ہر روز سموسے، رول، پکوڑے اور چھولے کیوں ہوں؟؟
    کیا افطار کے دسترخوان پر کوئی مشروب اور کھجور کافی نہیں؟؟ مشروب لسی بھی ھوسکتی ھے سیب، چیکو یا کھجور کا شیک بھی، پھر کھانا تو تیارہی ھے فوری بعد نماز مغرب کھانا لگائیں ،، تراویح سے قبل کچھ سستانے اور کچن سمیٹنے کا بھی وقت مل جائیگا پھر تراویح کے بعد کچن کا جھنجٹ بھی ختم..
    کھانے میں سالن ھو یا چاول وغیرہ ..خوب بھوک ھوتو دال چاول بھی سلاد کے ساتھ مزہ دے جاتے ھیں .... افطاری سے بوجھل پیٹ بریانی اور کوفتوں کی بھی لذت محسوس نہیں کرتا..
    اصل میں امتحان کا وقت ھے عصر اور مغرب کے بیچ جب نفس کی خواھشیں ابھر ابھر کر سامنے آتی ھیں کہ کتنے بے چارے ھوتم .. سارے دن کی بھوک پیاس کی مشقت کے بعد اب تو افطار سے بھرا دسترخوان تمھارا حق بنتاھے...
    امام غزالی رح فرماتے ھیں کہ آپ کے روزے کا اصل امتحان آپ کے افطار کے دسترخوان پر ھوتا ھے کہ نفس کو مارنے کی کتنی تربیت ھوئی ھے ؟؟
    �� سوچنے کی بات یہ ھے کہ دسترخوان کیسے ھلکا ھوکہ معدہ ھلکا ھو اور عبادت کا لطف آئے..
    گیارہ مہینہ خوب کھایا ھے اب بھی صرف کھانے ہی کے بارے میں سوچ رہے ہیں کہ پیٹ خالی بھی ھے تو کیا فریزر تو ماشاءاللہ لبالب بھرا ھواھے کہ اک چیز نکالنے میں بھی دس منٹ لگ جاتے ھیں. ..
    اب کھانے سے آگے سو چنا ہے ...
    گھر کے کام خالصتا عبادت ہیں.. کام کو ہلکا کریں خواہشوں پر ضرب لگا کر... رمضان فرمائشی پروگرام نہیں ھے کہ ھر اک کی الگ فرمائش..
    گھر کے مرد بھی ھاتھ بٹائیں تو کوئی ذمہ داری بوجھل نہیں ھوتی..
    رمضان کو بوجھ نہ سمجھیں کہ ہلکان ھوجائیں کہ اور کیا رہ گیا رمضان سر پر آگیا!!!
    یہ رمضان کی تیاری نہیں ھے..

    رمضان کی تیاری تو تہجد کی بیداری،
    کم کھانے کی مشق اور قرآن سے تعلق کی استواری ھے ...
    رمضان تو مشقت کا مہینہ ھے غزوات اور فتح مکہ کا ماہ مبارک ھے..
    بڑی بڑی فتوحات اس ماہ میں ہوئیں اسلامی تاریخ کی...
    اک مسلمان عورت کے لیے خانگی ذمہ داری نہ بوجھل ھے نہ یہ ہلکان ھونے کے عنوانات …
    افطار کے بعد اک روز بی بی عائشہ رض نے خواھش ظاھر کی کہ زیتون کی چپڑی روٹی کے ساتھ کوئی سالن ھوتا توکتنا اچھا ھوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا . عائشہ کیا زیتون کے ساتھ بھی سالن کی گنجائش رھتی ھے؟
    بس بچنا اسی لذت کام ودھن سے ھے اور خواہشوں کے سراب سے..
    لعلکم تتقون.... سب کا بچنا الگ الگ ھوگا اس لیے کہ سب کے نفس کے تقاضے الگ الگ ھیں ....

  2. #2
    Rashid Jaan is offline Advance Member
    Last Online
    11th February 2024 @ 02:14 PM
    Join Date
    18 Oct 2016
    Location
    Ghotki Sindh
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    1,512
    Threads
    91
    Thanked
    84

    Default

    جزاک اللہ خیر

  3. #3
    msbf is offline Senior Member+
    Last Online
    3rd May 2021 @ 11:10 AM
    Join Date
    25 Feb 2015
    Gender
    Male
    Posts
    500
    Threads
    21
    Credits
    2,841
    Thanked
    21

    Default

    ﺟﺰﺍﮎ ﺍﻟﻠﮧ ﺧﯿﺮا

  4. #4
    msbf is offline Senior Member+
    Last Online
    3rd May 2021 @ 11:10 AM
    Join Date
    25 Feb 2015
    Gender
    Male
    Posts
    500
    Threads
    21
    Credits
    2,841
    Thanked
    21

    Default

    اسے آگے شئیر کرنے کی اجازت ہے ؟

  5. #5
    Haseeb Alamgir's Avatar
    Haseeb Alamgir is offline Super Moderator
    Last Online
    Yesterday @ 11:42 PM
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,376
    Threads
    419
    Credits
    39,847
    Thanked
    1813

    Default

    خوبصورت اور معلوماتی شئیر ینگ
    جزاک اللہ

    مسلمان عورت کے لیے خانگی ذمہ داری نہ بوجھل ھے نہ یہ ہلکان ھونے کا مہینہ

Similar Threads

  1. Zara Zara Si Baat Py Roth Jana Acha Nahi
    By Taimoor Ch in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 2
    Last Post: 14th November 2015, 03:12 PM
  2. plz apna time nikal lo zara or mera thread zara deko plz...
    By alikhan7595 in forum Mobile phones problems and Help Zone
    Replies: 5
    Last Post: 1st October 2011, 05:07 PM
  3. zara ji zara idher dekhen
    By Jamali33 in forum Tajaweez aur Shikayat
    Replies: 2
    Last Post: 17th June 2010, 01:29 PM
  4. Jee Raha Hoon Zara Zara‏
    By Chandamalik in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 6
    Last Post: 23rd December 2009, 12:28 PM
  5. Main jee raha hon zara zara...
    By Hamid Afridi in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 9
    Last Post: 1st October 2009, 09:42 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •