Results 1 to 5 of 5

Thread: خبردار احتیاط کریں

  1. #1
    Vj RanaIRFAN is offline Junior Member
    Last Online
    7th September 2018 @ 03:16 PM
    Join Date
    24 May 2018
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    12
    Threads
    7
    Credits
    149
    Thanked
    4

    Default خبردار احتیاط کریں

    *خبردار ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ !!! احتیاط کریں*

    مقدس ماہ رمضان اور روزوں پر احمقانہ لطائف

    سورج ڈوبا یا نہیں ، لگتا ہے آج تو مجھ کو لے کر ہی ڈوبے گا

    سنا ہے رمضان میں شیطان کو قید کر دیا جاتا ہے پر تم تو آزاد گھوم رہے ہو

    چڑی روزہ ہے کھا لو کچھ
    شکل دیکھو کیسی ہو گئی ہے تمہاری

    ابھی بیٹری کتنی چارج ہے 70% 50% 20%

    بھائی اور بہت سارے موضوع ہیں ان پر لطیفے بناؤ۔
    روزہ ہی کیوں

    من استھزأ بشئ من دین الرسول صلی اﷲ علیہ وسلم ' أو ثوابہ ' أو عقابہ کفر۔

    استہزا:
    جس نے رسول اللہ ﷺ پر نازل شدہ دین کی کسی چیز کا یا اس کی جزا و سزا کا مذاق اڑا یا اس نے کفر کا ارتکاب کیا۔
    (اگر چہ اس نے ہنسی مذاق کے طور پر یہ بات کہی ہو۔)

    دین اسلام کے کسی امر کا استہزأکرنا 'اس کا مذاق اڑانا 'اجماع امت کے مطابق کفر ہے ۔اگرچہ کوئی غیر سنجید گی سے بھی مذاق اڑائے۔

    عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنگ تبوک کے موقع پر ایک محفل میں ایک شخص نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں کہا کہ ان سے زیادہ میں نے باتوں میں تیز ، کھانے میں پیٹو ، کلام میں جھوٹے اور لڑائی میں بزدل کسی اور کو نہیں دیکھا۔ محفل میں سے ایک دوسرے شخص نے کہا تم جھوٹ بولتے ہو بلکہ تم منافق ہو میں رسول اللہ کو ضرور بتائوں گا ۔
    پس رسول اللہ ﷺ تک بات پہنچی تو قرآن حکیم کی آیات نازل ہوئیں
    ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اس شخص کو دیکھ رہا تھا وہ رسول اللہ ﷺ کی اونٹنی کے ساتھ چمٹا ہوا تھا اور پتھر اس کے پاؤں کو زخمی کر رہے تھے اور وہ کہہ رہا تھا

    یا رسول اللہ ﷺ ہم تو یونہی آپس میں ہنسی مذاق کر رہے تھے۔

    اور رسول اللہ ﷺ یہ آیات تلاوت کر رہے تھے:

    قُلْ اَبِاللہِ وَاٰيٰتِہٖ وَرَسُوْلِہٖ كُنْتُمْ تَسْتَہْزِءُوْنَ۝۶۵ لَا تَعْتَذِرُوْا قَدْ كَفَرْتُمْ بَعْدَ اِيْمَانِكُمْ۝۰ۭ

    (التوبۃ:۶۵،۶۶)

    ''کہہ دیجئے کیا اللہ، اس کی آیات اور اس کے رسول کے ساتھ ہی تمہاری ہنسی اور دل لگی ہوتی ہے۔ تم بہانے نہ بنائو یقینا تم اپنے ایمان لانے کے بعد کافر ہوچکے۔ ''

    (ابن جریر:۱۰/۱۷۲ محدث سلیمان العلوان نے جید سند کہا ہے۔)

    امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کتاب الایمان صفحہ ۲۷۳ پر اس کی تشریح کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔

    ''اس آیت سے خبرملتی ہے کہ ان لوگوں نے جو اسلام اور مسلمانوں کا مذاق اڑایا تھا وہ ان کے خیال میں کفر نہ تھا۔
    اس لیے اس آیت کے ذریعے ان کو خبر دی گئی کہ تم نے کفریہ عمل کیا ہے۔وہ یہ تو جانتے تھے کہ ایسا کرنا حرام ہے لیکن ان کو یہ خبر نہ تھی کہ کفر بھی ہوجائے گا۔''

    پس رسول اللہ ﷺ پر نازل ہونے والے دین کی کسی بات کا مذاق اڑانا کفر ہے چاہے وہ نماز ہو ،داڑھی ہو ، شلوار کا ٹخنے سے اوپر کرنا ہو، شرعی پردہ ہو، سود کا چھوڑنا ہو یا فرشتے ہوں جنت اور جہنم کی کسی چیز کا ذکر ہو -

    اللہ کے رسول کے صحابہ رضی اللہ عنہم کا مذاق اڑانا جیسا کہ مذکورہ بالا آیت مبارکہ میں اللہ تعالیٰ اسے اللہ، آیات اللہ اور رسول اللہ ﷺ سے مذاق قرار دیتا ہے.

    یاد رکھئے دین اسلام مذاق نہیں ہے !!!

    خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی انفارم کریں

    جزاک اللہ خیرا

  2. #2
    Join Date
    20 Jul 2016
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    64
    Threads
    11
    Credits
    472
    Thanked
    4

    Default

    Beshak

    یاد رکھئے دین اسلام مذاق نہیں ہے !!!

  3. #3
    Join Date
    07 Jan 2011
    Location
    Bruxelles
    Gender
    Male
    Posts
    19,938
    Threads
    1080
    Credits
    172,407
    Thanked
    3333

    Default

    جزاک اللہ خیرا

    ایک طرف لمبی لمبی امیدیں
    دوسری طرف کل نفس ذائقۃ الموت

  4. #4
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,362
    Threads
    419
    Credits
    39,820
    Thanked
    1813

    Default

    جزاک اللہ
    اللہ پاک ہم سب کا خاتمہ ایمان پر فرمائے
    آمین

  5. #5
    Huraira.'s Avatar
    Huraira. is offline Advance Member+
    Last Online
    20th September 2022 @ 12:30 AM
    Join Date
    24 Jan 2017
    Location
    Faisalabad
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    2,895
    Threads
    305
    Credits
    25,610
    Thanked
    479

    Default

    جزاک اللہ

Similar Threads

  1. روزہ سنت کے مطابق افطار کریں۔ الحدیث
    By maktabweb in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 8
    Last Post: 19th June 2016, 05:32 PM
  2. Replies: 4
    Last Post: 2nd February 2010, 01:02 PM
  3. Replies: 13
    Last Post: 8th January 2010, 11:24 PM
  4. Replies: 4
    Last Post: 13th September 2009, 08:59 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •