Results 1 to 3 of 3

Thread: ذرا انصاف کیجئے

  1. #1
    maktabweb is offline Advance Member
    Last Online
    3rd October 2022 @ 12:09 PM
    Join Date
    19 Sep 2015
    Location
    Karachi
    Age
    61
    Gender
    Male
    Posts
    1,769
    Threads
    837
    Credits
    20,706
    Thanked
    267

    Default ذرا انصاف کیجئے

    السلام علیکم

    اللہ کا واسطہ ہے مسلمانو کچھ تو انصاف کرو اپنے علماء سے اپنے آئمہ اور اپنے مؤذن اور اپنی مسجد خادموں سے

    گرمیوں کی چھوٹی راتوں میں جب صبح چار سوا چار بجے اذان ہوتی ہے تو کبھی سوچا کہ یہ اذان کس نے دی ہوگی؟
    سرد ٹھٹھرتی راتوں میں جب سارے کمبل لپیٹے پڑے ہوتے ہیں ایسے میں روزانہ اللہ اکبر کی صدا گونجتی ہے اور روزانہ ایک مقررہ وقت پر گونجتی ہے۔

    کبھی خیال آیا یہ کون ہے جو ابھی بیدار ھوگیا ہے؟
    اور نماز پڑھانے بھی آگیا ھے

    دن میں پانچ مرتبہ مقررہ وقت پر یہ اذان کون دیتا ہے؟
    کبھی دو منٹ دیر نہیں ہوتی۔

    دن میں پانچ مرتبہ صاف ستھرے کپڑے پہن کر گھڑی کے الارم کی طرح ایکوریٹ ٹائمنگ رکھنے والا شخص آگے بڑھ کر مسجد کا مصلیٰ سنبھال لیتا ہے۔ اور نماز پڑھاتا ھے
    دنیا کے ھر محکمے میں دو چار پانچ منٹ لیٹ ھونا کوئی معنی نہیں رکھتا اگر مسجد کا امام چند سکنڈ لیٹ ھو جائے تو مصلی بے چین ھو جاتے ھیں

    اذان اور نماز کی وقت پر ادائیگی،
    مسجد کی صفائی ستھرائی، انتظام۔
    وہ مسجد جہاں دن میں پانچ مرتبہ سینکڑوں لوگ آتے ہیں
    پھر بھی ہر مرتبہ صاف ملتی ہے، صفیں درست ہوتی ہیں،
    سردیوں میں اندر کا ہال اور گرمیوں میں صحن میں صفوں کا انتظام، وضو خانے اور واش رومز کی صفائی کا اہتمام اور
    انتظام و انصرام، یہ سب کون کرواتا ہے؟
    یہ سب اتنی خاموشی اور آسانی اور منظم انداز میں کیسے
    ہوجاتا ہے۔
    کبھی سوچا آپ نے؟
    🔥میڈیا 🔥
    پر ان کو ملا کہہ کر ان کی کردار کشی کی جاتی ھے
    ہر آفت کا ذمے دار انہی کو ٹھہرایا جاتا ہے۔
    قوم کی ترقی میں رکاوٹ ان کو قرار دیا جاتا ہے۔

    ہمارے ہاں شادی میں 300 افراد نے آنا ہو تو کتنے دن
    پہلے سے انتظام شروع ہوجاتا ہے؟

    شادی کے کتنے دن بعد تک سمیٹنا پڑتا ہے؟ مسجد میں تو
    روزانہ پانچ وقت سینکڑوں لوگ آتے ہیں۔

    وضو خانے کا پانی اور واش رومز کی ٹونٹیاں اور لوٹے تک
    سب موجود اور درست حالت میں ملتے ہیں۔
    یہ سب کیا ہے؟
    کیسے ہوجاتا ہے؟
    نہ شور شرابہ نہ دکھلاوا۔
    اگر نماز لیٹ ہوجائے، امام کو دیر ہوجائے، اذان میں
    تاخیر ہوجائے،
    فجر میں مسجد مدرسہ کا دروازہ دیر سے کھلے تو ہم کیسی کیسی باتیں سناتے ہیں اس بے چارے
    امام کو، مؤذن کو، خادم کو
    اور یہ سب خاموشی اور خندہ پیشانی سے سنتے،
    سہتے اور مسکراتے ہیں اور خاموشی سے خدمت میں لگے
    رہتے ہیں۔ نہ احتجاج، نہ ہڑتال، نہ دھرنا
    ھر ایرا غیرا جسکی بات گھر میں بیوی نہ مانے بچے
    نہ مانے وہ بھی کبھی امام کی شکایت کبھی مؤذن کی
    شکایت ٹرسٹیوں سے کرتا ھے

    جاہل ٹرسٹی ھاں میں ھاں ملاتے ھوئے امام اور مؤذن
    کی مخالفت کرتے ہیں
    کیا خیال ہے قلیل سی تنخواہ میں
    یہ لوگ کبھی بیمار نہیں ہوتے؟
    ان کے بچے بیمار نہیں ہوتے؟
    ہر نماز میں صاف ستھرے ہوکر ہنستے مسکراتے ہوئے
    پورے دھیان اور توجہ سے نماز کا پڑھانا۔
    رکعت پہلی ہے یا دوسری، دوسری ہے یا پھر چوتھی
    یہ سب یاد رکھتے ہوئے نماز پڑھانا۔
    حالانکہ ہمارا اپنا دھیان کہاں ہوتا ہے
    اور ہم خود نماز کتنی توجہ سے پڑھتے ہیں
    یہ سب، ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں۔
    لوگوں کے نکاح،
    ان کے جنازے،
    مردوں کے لیے تسلسل سے دعائیں،
    بحث کرنے والوں کے جواب میں مسکرانا۔
    یہ سب آسان ہےکیا ؟

    کبھی سوچا کہ آئمہ مساجد سے کیسے کیسے لوگ کس کس
    قسم کے سوالات کس کس انداز میں کرتے ہیں؟

    یہ سب کرکے بھی میڈیا پر ان کو ملا کہہ کر ان کی کردار کشی،
    ہر آفت کا ذمے دار انہی کو ٹھہرایا جاتا ہے۔ قوم کی ترقی میں رکاوٹ ان کو قرار دیا جاتا ہے۔

    ان کا وظیفہ معاشرے کے ہر طبقے سے کم، کام معاشرے
    کے ہر فرد سے زیادہ،

    مہینہ، سال نہیں بلکہ زندگی بھر کوئی چھٹی نہیں۔
    جمعہ کے دن تو ان کی ذمہ داری اور بھی بڑھ جاتی ہے۔
    کام بڑھ جاتا ہے پھر بھی سب ان سے ہی ناراض رہتے ہیں۔
    عید کے دن سب کی چھٹی ہوتی ہے اور یہ پانچ کے بجائے چھ نمازیں پڑھاتے ہیں۔
    دن کے گیارہ بجے تک عیدگاہ کا سامان سمیٹ کر مسجد
    میں پہنچاکر ہنستا کھیلتا ظہر کی نماز کے لیے پھر سے کون
    آن کھڑا ہوتا ہے۔اس خدمت پر تو ہم سب کی گردنیں
    ان کے سامنے ادب اور عقیدت سے جھکی رہنی چاہئیں.............

    اور کبھی ان کے سامنے ہماری آواز تک اونچی نہیں
    ہونی چاہیے، لیکن. ......................
    جو ہورہا ہے وہ ہم سب کے سامنے ہے۔ اللہ کا واسطہ ہے مسلمانو!
    کچھ تو انصاف کرو
    اپنے علماء سے
    اپنے آئمہ اور اپنے مؤذن اور اپنی مسجد خادموں سے...

  2. #2
    Rashid Jaan is offline Advance Member
    Last Online
    11th February 2024 @ 02:14 PM
    Join Date
    18 Oct 2016
    Location
    Ghotki Sindh
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    1,512
    Threads
    91
    Thanked
    84

    Default

    بلکل آپ نے درست کہا ہمیں ہر عیب مولویوں میں کیو نظر آتا ہیں ان سب کا زمیدار سوشل میڈیا ہیں

  3. #3
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,910
    Threads
    482
    Credits
    148,896
    Thanked
    970

    Default

    Quote maktabweb said: View Post
    السلام علیکم

    اللہ کا واسطہ ہے مسلمانو کچھ تو انصاف کرو اپنے علماء سے اپنے آئمہ اور اپنے مؤذن اور اپنی مسجد خادموں سے

    گرمیوں کی چھوٹی راتوں میں جب صبح چار سوا چار بجے اذان ہوتی ہے تو کبھی سوچا کہ یہ اذان کس نے دی ہوگی؟
    سرد ٹھٹھرتی راتوں میں جب سارے کمبل لپیٹے پڑے ہوتے ہیں ایسے میں روزانہ اللہ اکبر کی صدا گونجتی ہے اور روزانہ ایک مقررہ وقت پر گونجتی ہے۔

    کبھی خیال آیا یہ کون ہے جو ابھی بیدار ھوگیا ہے؟
    اور نماز پڑھانے بھی آگیا ھے

    دن میں پانچ مرتبہ مقررہ وقت پر یہ اذان کون دیتا ہے؟
    کبھی دو منٹ دیر نہیں ہوتی۔

    دن میں پانچ مرتبہ صاف ستھرے کپڑے پہن کر گھڑی کے الارم کی طرح ایکوریٹ ٹائمنگ رکھنے والا شخص آگے بڑھ کر مسجد کا مصلیٰ سنبھال لیتا ہے۔ اور نماز پڑھاتا ھے
    دنیا کے ھر محکمے میں دو چار پانچ منٹ لیٹ ھونا کوئی معنی نہیں رکھتا اگر مسجد کا امام چند سکنڈ لیٹ ھو جائے تو مصلی بے چین ھو جاتے ھیں

    اذان اور نماز کی وقت پر ادائیگی،
    مسجد کی صفائی ستھرائی، انتظام۔
    وہ مسجد جہاں دن میں پانچ مرتبہ سینکڑوں لوگ آتے ہیں
    پھر بھی ہر مرتبہ صاف ملتی ہے، صفیں درست ہوتی ہیں،
    سردیوں میں اندر کا ہال اور گرمیوں میں صحن میں صفوں کا انتظام، وضو خانے اور واش رومز کی صفائی کا اہتمام اور
    انتظام و انصرام، یہ سب کون کرواتا ہے؟
    یہ سب اتنی خاموشی اور آسانی اور منظم انداز میں کیسے
    ہوجاتا ہے۔
    کبھی سوچا آپ نے؟
    ��میڈیا ��
    پر ان کو ملا کہہ کر ان کی کردار کشی کی جاتی ھے
    ہر آفت کا ذمے دار انہی کو ٹھہرایا جاتا ہے۔
    قوم کی ترقی میں رکاوٹ ان کو قرار دیا جاتا ہے۔

    ہمارے ہاں شادی میں 300 افراد نے آنا ہو تو کتنے دن
    پہلے سے انتظام شروع ہوجاتا ہے؟

    شادی کے کتنے دن بعد تک سمیٹنا پڑتا ہے؟ مسجد میں تو
    روزانہ پانچ وقت سینکڑوں لوگ آتے ہیں۔

    وضو خانے کا پانی اور واش رومز کی ٹونٹیاں اور لوٹے تک
    سب موجود اور درست حالت میں ملتے ہیں۔
    یہ سب کیا ہے؟
    کیسے ہوجاتا ہے؟
    نہ شور شرابہ نہ دکھلاوا۔
    اگر نماز لیٹ ہوجائے، امام کو دیر ہوجائے، اذان میں
    تاخیر ہوجائے،
    فجر میں مسجد مدرسہ کا دروازہ دیر سے کھلے تو ہم کیسی کیسی باتیں سناتے ہیں اس بے چارے
    امام کو، مؤذن کو، خادم کو
    اور یہ سب خاموشی اور خندہ پیشانی سے سنتے،
    سہتے اور مسکراتے ہیں اور خاموشی سے خدمت میں لگے
    رہتے ہیں۔ نہ احتجاج، نہ ہڑتال، نہ دھرنا
    ھر ایرا غیرا جسکی بات گھر میں بیوی نہ مانے بچے
    نہ مانے وہ بھی کبھی امام کی شکایت کبھی مؤذن کی
    شکایت ٹرسٹیوں سے کرتا ھے

    جاہل ٹرسٹی ھاں میں ھاں ملاتے ھوئے امام اور مؤذن
    کی مخالفت کرتے ہیں
    کیا خیال ہے قلیل سی تنخواہ میں
    یہ لوگ کبھی بیمار نہیں ہوتے؟
    ان کے بچے بیمار نہیں ہوتے؟
    ہر نماز میں صاف ستھرے ہوکر ہنستے مسکراتے ہوئے
    پورے دھیان اور توجہ سے نماز کا پڑھانا۔
    رکعت پہلی ہے یا دوسری، دوسری ہے یا پھر چوتھی
    یہ سب یاد رکھتے ہوئے نماز پڑھانا۔
    حالانکہ ہمارا اپنا دھیان کہاں ہوتا ہے
    اور ہم خود نماز کتنی توجہ سے پڑھتے ہیں
    یہ سب، ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں۔
    لوگوں کے نکاح،
    ان کے جنازے،
    مردوں کے لیے تسلسل سے دعائیں،
    بحث کرنے والوں کے جواب میں مسکرانا۔
    یہ سب آسان ہےکیا ؟

    کبھی سوچا کہ آئمہ مساجد سے کیسے کیسے لوگ کس کس
    قسم کے سوالات کس کس انداز میں کرتے ہیں؟

    یہ سب کرکے بھی میڈیا پر ان کو ملا کہہ کر ان کی کردار کشی،
    ہر آفت کا ذمے دار انہی کو ٹھہرایا جاتا ہے۔ قوم کی ترقی میں رکاوٹ ان کو قرار دیا جاتا ہے۔

    ان کا وظیفہ معاشرے کے ہر طبقے سے کم، کام معاشرے
    کے ہر فرد سے زیادہ،

    مہینہ، سال نہیں بلکہ زندگی بھر کوئی چھٹی نہیں۔
    جمعہ کے دن تو ان کی ذمہ داری اور بھی بڑھ جاتی ہے۔
    کام بڑھ جاتا ہے پھر بھی سب ان سے ہی ناراض رہتے ہیں۔
    عید کے دن سب کی چھٹی ہوتی ہے اور یہ پانچ کے بجائے چھ نمازیں پڑھاتے ہیں۔
    دن کے گیارہ بجے تک عیدگاہ کا سامان سمیٹ کر مسجد
    میں پہنچاکر ہنستا کھیلتا ظہر کی نماز کے لیے پھر سے کون
    آن کھڑا ہوتا ہے۔اس خدمت پر تو ہم سب کی گردنیں
    ان کے سامنے ادب اور عقیدت سے جھکی رہنی چاہئیں.............

    اور کبھی ان کے سامنے ہماری آواز تک اونچی نہیں
    ہونی چاہیے، لیکن. ......................
    جو ہورہا ہے وہ ہم سب کے سامنے ہے۔ اللہ کا واسطہ ہے مسلمانو!
    کچھ تو انصاف کرو
    اپنے علماء سے
    اپنے آئمہ اور اپنے مؤذن اور اپنی مسجد خادموں سے...
    جزاک اللہ خیر

Similar Threads

  1. Replies: 6
    Last Post: 21st November 2021, 01:35 AM
  2. ذرا انصاف کیجئے
    By maktabweb in forum General Discussion
    Replies: 5
    Last Post: 25th July 2016, 11:03 AM
  3. Replies: 28
    Last Post: 30th May 2016, 07:26 AM
  4. Replies: 5
    Last Post: 30th June 2010, 06:46 AM
  5. Replies: 16
    Last Post: 14th February 2010, 08:01 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •