وٹیوب کےمطابق صارفین انٹرنیٹ استعمال کرتے اور خصوصاً ویڈیوز دیکھتے ہوئے اپنا قیمتی وقت ضائع کرکے ضروری کام کرنا ہی بھول جاتے ہیں جن سے صارفیں کو بہت نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انٹرنیٹ صارفین کی خاصی بڑی تعداد ویڈیوز کی تلاش یا شیئر کرنے کے لیے یوٹیوب ویب سائٹ کا سہارا لیتی ہے، ایک اندازے کے مطابق روزانہ لاکھوں لوگ یوٹیوب پر آتے اور ویڈیوز دیکھتے ہیں اورجب ویڈیو ختم ہوتی ہے تو آٹو پلے فیچر کی وجہ سے نئی سے نئی ویڈیوز کھل جاتی ہیں سلسلہ چلتا رہتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بری ویب سائٹ یوٹیوب نے ایسا فیچر متعارف کرا دیا ہے جو صارف کو بار بار آگاہ کرے گا کہ آپ کافی دیر سے ویڈیوز دیکھ رہے ہیں لہذا اپنا کام بھی کرلیں، یہ فیچر صارف کو اپنی مرضی کے مطابق سیٹ کرنا ہوگا۔
نئے فیچر کواستعمال کرنے کے لیے یوٹیوب ایپ کی پروفائل سیٹنگ میں جاکر جنرل میں آپ کو “ریمائنڈر می ٹو بریک” کے نام سے ایک آپشن نظر آئے گا جس پر کلک کرنے کے بعد آپ ٹائم سیٹ کرسکیں گے مثلا اگر آپ نے 30 منٹ کا آپشن سلیکٹ کیا تو 30منٹ کے بعد ہی موبائل سکرین پر میسج نمایاں ہوجائے گا بھائی کا م بھی کر لو ۔