Results 1 to 12 of 28

Thread: فیس بُک کا ڈیٹا اپنے کمپیوٹر میں سیو کریں۔

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,609
    Threads
    2404
    Credits
    107,763
    Thanked
    1656

    Default فیس بُک کا ڈیٹا اپنے کمپیوٹر میں سیو کریں۔



    السلام علیکم۔
    آئی ٹی ڈی کے پیارے ممبران آج آپ کے لیے اپنی فیس بک کا ڈیٹا اپنے پاس سیو کرنے کا طریقہ کار لے کر حاضر ہوا ہوں۔
    خاص کر یہ تھریڈ ہمارے سُپر موڈ جناب حافظ فصیح الدین محمد ناصر کے لیے بنایا گیا ہے۔ کیوں کہ ان کی فیس بُک آئی ڈئی بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ڈِس ایبل کر دی گئی ہے۔
    جس کی وجہ سے ان کا سارا ڈیٹا بھی ہاتھ سے گیا۔ اور اُن کو اس بات کی بہت زیادہ پریشانی ہے۔
    ہم سب ممبران اور وہ خود کافی کوشش کر رہے ہیں کہ اُن کی آئی ڈی بحال ہو جائے اور کم از کم وہ اپنا ڈیٹا اپنے پاس سیو کر سکیں۔

    تو سب سے پہلے آپ اپنے فیس بُک اکاونٹ میں لاگ اِن کر لیں۔
    اب مین پیج پر اس سکرین شاٹ کے مطابق جو تکون بنی ہوئی ہے اس پر کلک کریں۔

    Name:  FB00.jpg
Views: 866
Size:  17.7 KB

    اس کے بعد اس سکرین شاٹ کے مطابق سیٹینگز پر کلک کریں۔

    Name:  FB01.png
Views: 859
Size:  12.7 KB

    اس کے بعد اس سکرین شاٹ کے مطابق تیر والے نشان پر کلک کریں۔

    Name:  FB02.jpg
Views: 855
Size:  47.9 KB

    اس کے بعد اس سکرین شاٹ کے مطابق تیر والے نشان پر کلک کریں۔

    Name:  FB.jpg
Views: 859
Size:  40.5 KB

    اب آپ کے سامنے ایک ونڈو کھلے گی جس میں بہت ساری آپشن ہوں گی۔ آپ اپنی مرضی سے متعلقہ خانے کے سامنے چیک کرتے جایئں۔ یا پھر آسانی کے لیے سب کو سیلیکٹ کر لیں۔ یہ تمام فولڈر اسی طرح ڈاون لوڈ ہو کر زِپ فائل میں جمع ہو جایئں گے۔
    اور جب آپ زِپ فائل کو ایکسٹریکٹ کریں گے تو سارے فولڈر آپ کو ایسے ہی نظر آیئں گے۔

    Name:  FB1.png
Views: 856
Size:  53.0 KB

    اب آپ نے اوپر اس سکرین شاٹ کے مطابق چیزیں سیٹ کر لینی ہیں۔اور پھر کرییٹ فائل پر کلک کر دینا ہے۔

    Name:  FB2.jpg
Views: 854
Size:  26.4 KB

    اب جیسے ہی آپ کلک کریں گے ایک اور ونڈو کھلے گی جو اس سکرین شاٹ کے مطابق ہو گی۔
    یہاں آپ کو کچھ دیر انتظار کرنا پڑے گا کیوں کہ آپ کا سارا ڈیٹا ڈاون لوڈ کے لیے جمع کیا جا رہا ہے۔ یہ آپ کے سسٹم اور فیس بک کے ڈیٹا پر منحصر ہے اگر آپ کا سسٹم تیز ہے اور ڈیٹا کم ہے تو تین سے پانچ منٹ کا وقت لگ سکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ آدھا گھنٹا بھی لگ سکتا ہے۔

    Name:  FB3.jpg
Views: 866
Size:  17.4 KB

    جب آپ کا سارا ڈیٹا ڈاون لوڈنگ کے لیے تیار ہو جائے گا تو آپ کو اس طرح کا میسج ملے گا۔ یہاں آپ نے ڈاون لوڈ پر کلک کرنا ہے۔

    Name:  FB4.jpg
Views: 853
Size:  40.4 KB

    جیسے ہی آپ ڈاون لوڈ پر کلک کریں گے ایک پاپ اَپ ونڈو کھلے گی اور آپ سے دوبارہ پاسورڈ پوچھا جائے گا۔ یہ بھی آپ کی سیکیورٹی کے لیے ہے کہ کوئی دوسرا شخص تو آپ کا ڈیٹا چوری نہیں کر رہا۔
    یہاں آپ نے پاسورڈ دے کر سبمٹ پر کلک کرنا ہے۔
    Name:  FB5.png
Views: 854
Size:  22.3 KB

    سبمِٹ پر کلک کرنے کے ساتھ ہی آپ کی فائل ڈاون لوڈ ہونا شروع ہو جائے گی جو آپ اپنے سسٹم کی سکریں پر بایئں جانب سب سے نیچے دیکھ سکتے ہیں۔اور تھوڑی ہی دیر میں یہ مکمل ڈاون لوڈ ہو کر آپ کے ڈاون لوڈ والے فولڈر میں سیو ہو جائے گی۔

    Name:  FB6.png
Views: 863
Size:  5.4 KB

    اس کے ساتھ ہی آپ اس فائل کو جہاں بھی سیو کرنا چاہیں آپ ڈاون لوڈ والے فولڈر سے اُٹھا کر سیو کر سکتے ہیں۔
    آپ کی یہ فائل ذِپ یا آر اے آر فارمیٹ میں ہو گی۔ جب آپ اس کو ایکسٹریکٹ کریں گے تو ہر قسم کا الگ الگ فولڈر ہو گا۔
    اس کا سکرین شاٹ میں آگے پوسٹ کروں گا۔کیوں کہ دس ایمج کی لمٹ پوری ہو گئی ہے۔ دیکھیں پوسٹ نمبر 4
    اب میرا یہ تھریڈ احتتام کو پہنچا۔ میں نے بہت ہی آسان الفاظ میں اور سٹیپ بائی سٹیپ سمجھا دیا ہے امید کرتا ہوں کسی کو کچھ مذید پوچھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
    لیکن پھر بھی اگر کوئی ممبر کچھ پوچھنا چاہے تو پوچھ سکتا ہے۔ امید ہے آپ سب کے لیے یہ تھریڈ بہت کارآمد ثابت ہو گا۔
    آپ کی دعاوں کا طالب۔ شاہین لطیف سُپر موڈریٹر آئی ٹی ڈی ٹیم۔
    Last edited by Shaheen Latif; 15th June 2018 at 12:48 AM.

Similar Threads

  1. Replies: 70
    Last Post: 5th March 2023, 11:55 PM
  2. Replies: 113
    Last Post: 22nd December 2013, 12:07 PM
  3. Solved اڈوب فوٹو شاپ میں تحریر کو فُل سجٹی فائی کی
    By Decent-boy in forum Solved Problems (IT)
    Replies: 23
    Last Post: 27th June 2012, 08:40 PM

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •