محترم ممبران (آٹی دُنیا) ۔ السلام علیکم

اس بات کو آگے بڑھانا نہایت ضروری ہے کہ ہر وہ چیز جو ہماری صحت کے لئے مضر ہو یعنی صحت کو نقصان پہنچاتی ہو اس سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔ صحت اللہ تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے اور زندگی صرف ایک ہی دفعہ ملتی ہے۔

یہ جسم اللہ کی امانت ہے ، انسان کو اس امانت میں اپنے ہاتھوں سے خیانت کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔ ذرا غور کیجئے کے سگریٹ پینے والوں کو سگریٹ بنانے والی کمپنیاں پہلے ہی سگریٹ کے پیکٹ پر تحریری طور پر یہ لکھ کر ہوشیار کررہی ہے کہ یہ مضر صحت ہے۔ اب اگر کوئی شخص اس تحریر کو پڑھنے کے بعد بھی عمل کرے تو اس میں کمپنی کا کوئی قصور نہیں بلکہ پینے والے کا قصور ہے اور قیامت میں کمپنی کے مالک سے نہیں بلکہ عقل اور شعور رکھنے والے اس شخص سے پوچھا جائے گا کہ اس تحریر پر کیوں عمل نہیں کیا اور اپنی عقل کو کیوں استعمال نہیں کیا اور میری امانت میں تمھیں خیانت کرنے کا کس نے اختیار دیا تھا تو ذرا سوچئے ہمارے پاس کیا جواب ہوگا؟

اس موضوع پر اس لئے بات کررہا ہوں کہ چند ہی مہینوں میں کچھ نوجوانوں کو ان نشہ آور چیزوں سے سخت نقصان ہوا، اور کینسر جیسی خطرنات بیماری میں مبتلا ہوکر لاکھوں روپے خرچ کرکے علاج کروانے کی کوشش کی بہت تکلیف برداشت کی اور آخرکار موت کا سامنا کرنا پڑھا۔

صحت بہت بڑی نعمت ہے، سگریٹ سے پھیپھڑے اثر انداز ہوتے ہیں منہ سے بدبو آتی ہے قریب کے لوگ سگریٹ کی بدبو اور سگریٹ کے دھوئیں سے تکلیف کا شکار ہوتے ہیں، کسی انسان کو تکلیف پہنچانا بھی گناہ ہے اور اگر سگریٹ پی کر نماز ادا کی جائے تو بھی مناسب نہیں اس سے فرشتوں کو بھی تکلیف ہوتی ہے۔

پان اورگٹکے وغیرہ سے منہ اور دانتوں کا قدرتی نقشہ بدل جاتا ہے اور منہ میں مختلف بیماریاں پیدا ہوتی ہیں اور پان کی پیک تھوکنے سے گندگی اور نقصان ہوتا ہے۔

ذرا سوچئے ! ایسا شوق جس سے نقصانات ہورہے ہیں اور ان نقصانات کو حاصل کرنے کے لئے ہم پیسے بھی خرچ کررہے ہوں کیسی عجیب بات ہے۔ آپ سب سے گزارش ھیکہ اس برے کام کوہم خود بھی نہ کریں اور دوسروں کوبھی اچھے انداز میں روکنے کی کوشش کریں ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی صحت کی قدر کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین

طالب دُعا