Results 1 to 6 of 6

Thread: اردو بطور سرکاری زبان۔

  1. #1
    maktabweb is offline Advance Member
    Last Online
    3rd October 2022 @ 12:09 PM
    Join Date
    19 Sep 2015
    Location
    Karachi
    Age
    61
    Gender
    Male
    Posts
    1,769
    Threads
    837
    Credits
    20,706
    Thanked
    267

    Default اردو بطور سرکاری زبان۔

    (محترم ممبران (آٹی دنیا ۔ السلام علیکم

    آج ایک اہم موضوع کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں اور وہ ہے اردو زبان کو فروغ دینا۔ لیکن اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اردو کو کیوں اور باقی زبانوں کو کیوں فروغ نہ دیا جائے؟

    اس سوال کا جواب یہ ہے کہ بے شک پاکستان میں بولی جانے والی تمام زبانیں محترم ، اردو زبان کا کسی زبان سے کوئی جھگڑا نہیں ہے، تمام پاکستانی زبانیں اہم ہیں، خوب صورت ہیں، زبان صرف زبان نہیں ہوتی بلکہ اس کے ساتھ پوری تہذیب، ثقافت اور تاریخ ہوتی ہے۔ میں انگریزی زبان کے بھی مخالف نہیں کرتا بلکہ انگریزی بھی نہایت ضروری ہے۔ البتہ انگریزی زبان کو سرکاری زبان نہیں ہونا چاہئے، اسی لئے میں اردو زبان کو فروغ دینے کی بات کررہا ہوں کہ اردو ہی پاکستان کی وہ واحد رابطے کی زبان ہے جو پاکستان کے چپے چپے میں بولی اور سمجھی جاتی ہے، یہ میرا ذاتی تجربہ اور مشاہدہ بھی رہاہے اور تجربے کاروں کی رائے بھی یہی ہے۔ تعصب سے بالا تر ہوکر ملک کے مفاد میں سوچئے اگر اردو زبان کو فروغ دیا جائے اور یہ سرکاری زبان کے طور پر رائج ہوجائے تو ہمارے وہ ہونہار بچے اور بچیاں جنہوں نے اردو میڈیم سے نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے وہ بھی اپنی صلاحیتوں کو بہت اچھی طرح استعمال کرسکیں گے۔ اس وقت مسئلہ یہ ہے کہ بچے انگریزی سمجھیں یا اپنے مضمون کو سمجھیں؟

    دوسری بات اگر ایک پاکستانی شخص ملک کے کسی دوسرے شہر جاتا ہے تو وہ اردو میں ہی اپنی بات دوسرے تک پہنچتا ہے اور سامنے والا اس کی بات کو بآسانی پڑھ اور سمجھ لیتا ہے۔ انگریزی زبان کی اہمیت اپنی جگہ لیکن انگریزی کو اتنا اپنے اوپر حاوی کرلینا کہ زیادہ تر لوگ پریشانی کا شکار ہوں بلکل مناسب نہیں۔ اردو زبان ہر لحاظ سے سرکاری زبان بننے کے لئے بلکل تیار ہے اور اس سلسلے میں مختلف ادارے بہت اچھے انداز میں کام بھی کررہے ہیں، جس میں مقتدرہ قومی زبان نے اپنا کام بحسن خوبی سے انجام دیا۔

    ذرا سوچئے خاص طور پر قانونی دستاویزات جو کہ انگیریزی زبان میں لکھے ہوتے ہیں ایک عام آدمی جس نے اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کی ہو وہ بغیر سمجھے اس اہم ستاویزات پر دستخط کردیتا ہے اور اس طرح کی بہت سی مثالیں موجود ہیں، اسی طرح صوبائی اور وفاقی پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کو اردو زبان میں ہونا چاہیئے ۔

    دنیا کے بہت سارے ترقی یافتہ ملکوں میں سرکاری زبان ان کی اپنی قومی زبان ہے، تعلیم و تدریس کے علاوہ سرکاری کام بھی اپنی ہی زبان میں ہوتا ہے۔ ہمارے پیارے ملک پاکستان میں بھی اردو قومی زبان کے ساتھ ساتھ سرکاری زبان بھی ہوجانی چاہئے، اس تبدیلی سے ان شاء اللہ ملک میں ہر شخص اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرکے بآسانی ملک و قوم کے لئے نمایاں خدمات انجام دےسکتا ہے۔

    امید ہے آپ سب لوگ بھی اردو زبان کو فروغ دینے کے لئے اپنے اپنے حلقوں میں کوشش اور محنت فرمائیں گے۔ جزاک اللہ

    پاکستان زندہ باد

  2. #2
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,307
    Threads
    412
    Credits
    39,753
    Thanked
    1813

    Default

    کاش ہمارے لیڈروں کو اس بات کی سمجھ آجائے کہ
    اگر
    کسی قوم کو تباہ کرنا ہوتو اُس کی زبان کو تباہ کر دو
    وہ
    قوم خود ہی تباہ ہوجائے گی


    مندرجہ بالا بات سے ہمارے لیڈر حضرات اندازہ لگا سکتےہیں کہ قومی زبان کی اہمیت کتنی ہوتی ہے
    اگر
    وہ اُردو زبان کو قومی زبان مانتے ہیں تو

    قائداعظم محمد علی جناحؒ نے تو واضح طور پر بنادیا تھا کہ
    پاکستان کی سرکاری زبان
    اُردو
    ہوگی

    ساری دنیا اپنی اپنی زبانوں میں اپنے بچوں کو دنیاوی علم کی تعلیم دے کر ترقی کر سکتی ہے
    بس
    پاکستان میں انگریزی کے بغیر ترقی نہیں ہو سکتی ہے


    آج یہی وجہ ہے کہ پاکستانی اپنی شناخت کھو رہے ہیں۔
    اور
    یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ ہمارے لیڈر ذہنی طور پر انگریزوں کے غلام بنے ہوئے ہیں
    آج اتنا عرصہ گزرنے بعد بھی ۔۔۔پرچی ۔۔پر لکھ لکھ کر بات کرتےہیں
    اپنے آقاؤں سے
    مختصر یہ کہ
    اپنی قومی زبان کو فروغ دینے میں ہی ہماری کامیابی کا راز مضمر ہے
    باقی

    خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
    نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا

  3. #3
    leezuka389's Avatar
    leezuka389 is offline Advance Member
    Last Online
    9th August 2023 @ 04:14 PM
    Join Date
    04 Nov 2015
    Gender
    Male
    Posts
    6,596
    Threads
    39
    Credits
    56,449
    Thanked
    294

    Default

    nice sharing janab

  4. #4
    Rashid Jaan is offline Advance Member
    Last Online
    11th February 2024 @ 02:14 PM
    Join Date
    18 Oct 2016
    Location
    Ghotki Sindh
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    1,512
    Threads
    91
    Thanked
    84

    Default

    Good

  5. #5
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,307
    Threads
    412
    Credits
    39,753
    Thanked
    1813

    Default

    شکریہ دوستوں آپ سب بھی تو اپنی اپنی رائے شئیر کریں
    صرف شکریہ اور نائس کہنے سے کیا آپ سب کے دل کی بات ہم تک پہنچ جائے گی
    بول
    کہ لب آزاد ہے تیرے
    اور
    مرتے دم تک جیو

  6. #6
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,910
    Threads
    482
    Credits
    148,896
    Thanked
    970

    Default

    Thanks for Good Post

Similar Threads

  1. Replies: 2
    Last Post: 22nd October 2019, 10:23 PM
  2. روزہ سنت کے مطابق افطار کریں۔ الحدیث
    By maktabweb in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 8
    Last Post: 19th June 2016, 05:32 PM
  3. Replies: 7
    Last Post: 16th April 2014, 10:42 PM
  4. روزا داروں کو باب الریان سے پکارا جائے گا۔
    By Derwaish in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 9
    Last Post: 2nd March 2012, 04:43 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •