السلام علیکم ڈیئر آئی ٹی ڈی ایکسپرٹس
امید ہے سب دوست خیریت سے ہونگے
میرا ایک مسئلہ ہے امید ہے آپ دوست اس میں مدد کریں گے۔
مسئلہ یہ ہے کہ میرے پاس ڈیل کی انیس انچ کی ایل سی ڈی ہے جب بھی اس کو آن کرتا ہوں تو سکرین پر لائن آ جاتی ہے اور سکرین پوزیشن بھی اسی طرف ہو جاتی ہے جہاں لائن ہو۔ یعنی اگر لائن بائیں طرف ہے تو سکرین بائیں ہو جاتی ہے اور اگر لائن دائیں طرف ہے تو سکرین کی پوزیشن بھی دائیں طرف ہو جاتی ہے۔ پھر مجھے ایل سی ڈی کے بٹن سے آٹو سکرین ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے اور سکرین ٹھیک بھی ہو جاتی ہے اور لائن بھی غائب ہو جاتی ہے۔
یہ مسئلہ صرف کمپیوٹر چلانے پر ہی ہوتا ہے۔ جبکہ اسی ایل سی ڈی کو ڈینی ڈیوائس سے ڈش چلانے کے لئے آن کروں تو تب کوئی بھی لائن نہیں آتی۔
لائن کا مسئلہ صرف تب ہوتا ہے جب کمپیوٹر آن کرنا ہو اور تب تک لائن رہتی ہے جب تک آٹو سکرین ایڈجسٹ نہ کروں۔
صرف لائن ہی نہیں بلکہ سکرین کی پوزیشن بھی اسی طرف ہو جاتی ہے جہاں لائن ہو۔ کبھی دائیں تو کبھی بائیں۔
ڈرائیور سب جینون ہیں۔ اسکے علاوہ اگر ایل سی ڈی میں مسئلہ ہو تو ڈش چلاتے ہوئے بھی لائن آنی چاہیئے جبکہ ایسا بلکل نہیں۔
آپ دوست اس بارے میں کیا مشورہ دیں گے؟