Quote Shaheen Latif said: View Post
میرے پاس ایک ہی بلی تھی۔
اس نے دو مئی کو پانچ بچے دیے اور دس دِن کے بعد وہ اپنے بچے چھوڑ کر اللہ کو پیاری ہو گئی۔
دوپہر کے وقت اُس کی اچانک طبیعت خراب ہوئی اور اُلٹیاں کرنے لگی۔
میرا بیٹا اُس کو جلدی سےنزدیکی جانوروں کے ہسپتال لے گیا۔ لیکن ڈاکٹر موجود نہیں تھا۔
پھر وہ دوسرے جانوروں کے ڈاکٹر کے پاس لے کر جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔
جب میں شام کو واپس گھر آیا تو اس کی اطلاع ملی۔ یقین مانیں میرا دل بہت برا ہوا۔
اُ س کے بعد سے یہ بچے ہم نے ہی پالے ہیں۔ اب ماشاء اللہ چار مہینے کے ہوگئے ہیں۔
یہ سب سے چھوٹی بلی ہے جس کا دوسرے بچوں سے کوئی دو گھنٹے کا فرق ہے۔
باقی سب بچوں کی آنکھیں ایک جیسی ہیں۔ یعنی دونوں ایک جیسی براون۔
آفس سے دیر سے آیا اور پھر ایک اور آفس جانا تھا اس لئے دیر سے گھر آیا ہوں
اب بقیہ کام چھٹی والے دن کرونگا
شئیرینگ کا