یوٹیوب ویڈیو ڈاونلوڈ کرنے کے پانچ طریقے

ا۔ ایک کس کے ساتھ:
ایک کس لگا دیجیئے یوٹیوب کی ویڈیو کے ایڈریس میں اور پہنچ جائیے ویڈیو ڈاونلوڈ ویب پیج پر۔ مثلاً آپ کی ویڈیو کا ایڈریس ہے:
http://www.youtube.com/watch?v=dMH0bHeiRNg
اب اس کو بدل دیجئے:
http://www.kissyoutube.com/watch?v=dMH0bHeiRNg
آپ اگلے پیج پر پہنچ جائیں گے جو دے گا آپ کو ویڈیو ڈاونلوڈ کرنے کا آپشن ۔ Go کو کلک کریں اور ویڈیو کو ڈاونلوڈ کرنے کے بعد فائل کے آخر میں ایف ایل وی ایکسٹنشن لگا کر ایف ایل وی پلیئر میں ویڈیو دیکھیں۔





۲۔ یوٹیوب کیچر:http://www.youtubecatcher.com/
یوٹیوب ویڈیو کا ایڈریس کاپی کر کے یوٹیوب کیچر میں پیسٹ کریں اور ساتھ ہی flv فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کریں۔





۳۔ کیپ وڈ:http://keepvid.com/
ایک اور انتہائی سادہ سائٹ۔ کوئی جھنجٹ نہیں، کوئی پیچیدگی نہیں۔ کیپ وڈ سے بھی ڈاونلوڈ کے بعد فائل کے آخر میں flv ایکسٹینشن لگانا نہ بھولیں۔





زیمزار:http://www.zamzar.com/۴۔
زیمزار پر نا صرف یوٹیوب ویڈیو آپ ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں بلکہ ساتھ ہی اور کئی فارمیٹ میں بدل بھی سکتے ہیں۔





۵۔ ٹیوب لیچر:http://tubeleecher.com/
آخری اور شاید سب سے آسان طریقے سے آپ یوٹیوب ویڈیو ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں ٹیوب لیچر سے۔ یہاں پر بھی اپنی یوٹیوب ویڈیو کا ایڈریس (لنک) لکھیں اور بآسانی ڈاونلوڈ کریں۔