rajisiddiqui said:
میری تصویر بنانے کی جو دُھن ہے تم کو
کیا اداسی کے خد __و خال بنا پاؤ گے؟؟
تم پرندوں کے درختوں کے مصور ہو میاں
کس طرح سبزۂ پامال بنا پاؤ گے۔ ۔ ۔ ؟؟
سر کی دلدل میں دھنسی آنکھ بنا سکتے ہو
آنکھ میں پھیلتے ______پاتال بنا پاؤ گے؟؟؟
جو مقدر نے مری سمت اچھالا تھا کبھی
میرے ماتھے پہ وہی__ جال بنا پاؤ گے؟؟
مل گئی خاک میں آخر کو سیاہی جن کی
میرے ہمدم وہ ____میرے بال بنا پاؤ گے؟؟
یہ جو چہرے پہ خراشوں کی طرح ثبت ہوئے
یہ اذیت کے ______مہ و سال بنا پاؤ گے؟؟
زندگی نے جو مرا حال_____ بنا چھوڑا ہے
میری _____تصویر کا وہ حال بنا پاؤ گے؟؟
میری تصویر بنانے کی جو دھن ہے تم کو۔
Bookmarks