کیا آپ کا انٹرنیٹ کنکشن سست ہے؟ یا آپ فائلیں پوری رفتار کے ساتھ ڈاؤنلوڈ نہیں کر پاتے؟ تو یہ تحریر آپ کی بہت مدد کرے گی۔ آئیے سیکھتے ہیں کہ چند طریقوں سے کس طرح آئی ڈی ایم ڈاؤنلوڈ کی رفتار کو دوگنا کیا جا سکتا ہے۔

انٹرنیٹ ڈاؤنلوڈ مینیجر(آئی ڈی ایم) معروف ڈاؤنلوڈرز میں سے ایک ہے جو آپ کو کمپیوٹر پر ڈاؤنلوڈنگ رفتار بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔ اس کی بہترین سہولت یہ ہے کہ کسی بھی ڈاؤنلوڈ کو کہیں بھی روکا اور وہیں سے دوبارہ شروع بھی کیا جا سکتا ہے۔ آج ہم ایسے طریقوں پر غور کریں گے جن کے ذریعے انٹرنیٹ ڈاؤنلوڈ مینیجر کی رفتار کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو چند سادہ سے کام کرنا ہوں گے
Name:  1.jpg
Views: 993
Size:  60.4 KB
اس کے لیے آپ کو اپنے ڈاؤنلوڈر کی سیٹنگز میں کچھ تبدیلیاں کرنا ہوں گی جس کے بعد آپ کو ڈاؤنلوڈ رفتار میں ڈرامائی اضافہ نظر آئے گا۔
پہلا طریقہ:

اپنے آئی ڈی ایم کی سیٹنگز میں چند تبدیلیاں کریں اور ڈاؤنلوڈ رفتار میں اضافہ کریں:

1۔ انٹرنیٹ ڈاؤنلوڈ مینیجر کھولیں اور Downloads پر کلک کریں اور Speed Limiter کو بند کردیں۔
Name:  2.jpg
Views: 993
Size:  36.8 KB


2۔ ایک مرتبہ پھر Downloads میں جائیں اور Speed Limiter میں Settings میں جائیں۔ یہاں اپنے کنکشن کی رفتار سے کچھ کم رفتار کا انتخاب کریں۔ بہتر ہے کہ 1000 کے بی سے 10000 کے بی کردیں۔
Name:  3.jpg
Views: 987
Size:  36.1 KB
3۔ ایک مرتبہ پھر Downloads کے بٹن پر کلک کریں اور Options کا انتخاب کریں۔ Connection کے ٹیب میں ہائی بینڈوڈتھ کنکشن ٹائپ/اسپیڈ پر کلک کریں۔ تمام تبدیلیوں کو محفوظ کرنے کے لیے OK کا بٹن دبائیں۔
Name:  4.jpg
Views: 990
Size:  83.1 KB
4۔ اب آپ کو ” Default max. conn. number” پر کلک کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے آپ کو "آپشن” میں جانا ہوگا اور یہاں آپ Connection کے ٹیب میں جائیں اور Default max. conn. نمبر کو 8 سے 16 کرکے OK کا بٹن دبا دیں۔
Name:  5.png
Views: 988
Size:  42.9 KB
کام ہو گیا، اب آپ کے انٹرنیٹ ڈاؤنلوڈ مینیجر کی رفتار بڑھ جائے گی۔
دوسرا طریقہ:
Name:  6.png
Views: 990
Size:  163.2 KB
اگر آپ کو آئی ڈی ایم پر ڈاؤنلوڈ کی رفتار کم نظر آ رہی ہے تو اس کی ایک ممکنہ وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ کمپیوٹر اس وقت کچھ اور چیزیں بھی ڈاؤنلوڈ کر رہا ہوتا ہے۔ اس لیے یقینی بنائیں کہ تمام ایسے ڈاؤنلوڈز کو روک دیں تاکہ آپ کو زیادہ سے زیادہ رفتار ملے۔ آپ ونڈوز اپڈیٹ بھی دیکھ سکتے ہیں جو خاموشی کے ساتھ اپڈیٹس ڈاؤنلوڈ کر رہا ہوتا ہے۔
تیسرا طریقہ:
Name:  7.jpg
Views: 990
Size:  17.3 KB
CTRL+ALT+DELETE کے بٹن دبائیں اور Task Manager کھول لیں۔ آپ ٹاسک بار پر رائٹ کلک کرکے بھی Task Manager کھول سکتے ہیں۔ بہرحال،اب اس میں آپ کو ایسی ایپلی کیشنز دیکھنا ہوں گی جو زیادہ ریم استعمال کر رہی ہیں۔ ایسی تمام غیر ضروری ایپس کو بند کردیں اور آئی ڈی ایم کو ریم استعمال کرنے دیں اس سے آپ کے ڈاؤنلوڈ کی رفتار میں یقینی اضافہ ہوگا۔
چوتھا طریقہ:

آئی ڈی ایم آپٹمائزر ٹول کا استعمال کریں تاکہ آئی ڈی ایم کی رفتار میں اضافہ ہو۔

1۔ سب سے پہلے اپنے ونڈوز پی سی کے لیے آئی ڈی ایم آپٹمائزر ٹول ڈاؤنلوڈ کریں۔

2۔ آئی ڈی ایم آپٹمائزر انسٹال کریں اور اسے کھول لیں۔ کھولتے ہی آپ کو Maximize Now کا بٹن نظر آئے گا۔ اس پر کلک کریں، آئی ڈی ایم ونڈوز ری اسٹارٹ کرنے کا کہے گا۔
Name:  8.png
Views: 984
Size:  30.1 KB
3۔ ری اسٹارٹ کرنے کے بعد آپ کا آئی ڈی ایم برق رفتار ہو جائے گا۔ کوئی بھی فائل ڈاؤنلوڈ کرکے تجربہ کریں۔ اگر آپ کو یہ تجربہ پسند نہ آئے تو آپ سیٹنگز میں جاکر Restore Default کر سکتے ہیں۔
Name:  9.png
Views: 988
Size:  33.1 KB